Tag: مودی حکومت کی حمایت پر منشاپاشا نے کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لےلیا

  • مسلم مخالف ٹویٹ: ٹوئٹر نے کنگنا رناوت کی بہن کا اکاؤنٹ معطل کر دیا

    مسلم مخالف ٹویٹ: ٹوئٹر نے کنگنا رناوت کی بہن کا اکاؤنٹ معطل کر دیا

    ممبئی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے بالی ووڈ کی ادکارہ کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چندل کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹویٹر انتظامیہ کو رنگولی چندل کا اکاؤنٹ نفرت انگیز متنازعہ پوسٹ کی وجہ سے معطل کرنا پڑ گیا، کنگنا کی بہن کی پوسٹ نے انٹرنیٹ کے صارفین کو بھی غم و غصے پر مبنی رد عمل دکھانے پر مجبور کر دیا۔

    رنگولی چندل اکثر و بیش تر ایسے ٹویٹ کرتی رہتی ہیں جن کی وجہ سے تنازعات کھڑے ہوتے ہیں، حالیہ ٹویٹ میں رنگولی نے مراد آباد میں پولیس اہل کاروں اور طبی عملے پر پتھراؤ کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے تبلیغی جماعت کے حوالے سے نہایت نفرت انگیز لہجہ اختیار کیا۔

    کنگنا کی بہن کے ٹویٹ نے، جو نفرت انگیز اور نہایت فضول الفاظ سے بھرا ہوا تھا، ٹویٹر پر زبردست غصے کو جنم دیا، متعدد صارفین نے ان کا ٹویٹ ممبئی پولیس اور ٹویٹر انتظامیہ کو ٹیگ کر کے اس کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

    اس سے قبل 12 اپریل کو بھی رنگولی چندل نے 2024 کے بھارتی انتخابات کے حوالے سے لکھا تھا کہ غیر ضروری طور پر ملکی ذرایع ضائع نہ کیے جائیں، نتیجہ تو ویسے بھی نریندر مودی کی جیت کی صورت میں نکلنا ہے اس لیے انتخابات معطل کیے جائیں اور مودی کی جیت کا اعلان کیا جائے۔

    یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ رنگولی کا اکاؤنٹ کس ٹویٹ کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے، تاہم صارفین نے اس پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔ یاد رہے کہ ماضی میں رنگولی چندل پر تیزاب سے حملہ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ان کا چہرہ جل کر خراب ہو چکا ہے۔

    فلم میکر ریما کگتی نے بھی رنگولی کا نفرت انگیز ٹویٹ ممبئی پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے ایکشن کا مطالبہ کیا، اداکارہ اور اینکر کبریٰ سیت نے بھی یہی مطالبہ کیا اور لکھا کہ انھوں نے رنگولی کو ٹویٹر پر بلاک کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ ٹویٹر نے رنگولی چندل کا اکاؤنٹ نفرت پھیلانے پر معطل کر دیا ہے، انھوں نے مراد آباد میں کرونا وائرس کے سلسلے میں پیش آنے والے ایک واقعے کے تناظر میں تبلیغی جماعت کے بارے میں نہایت نفرت انگیز زبان کا استعمال کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ان سب کو ایک قطار میں کھڑے کر کے گولی مار دینی چاہیے۔

  • مودی حکومت کی حمایت پر منشاپاشا نے کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لےلیا

    مودی حکومت کی حمایت پر منشاپاشا نے کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لےلیا

    کراچی : اداکارہ منشا پاشا نے ظالم مودی حکومت کی حمایت کرنے پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو آرٹے ہاتھوں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ منشا پاشا نے کنگنا رناوت کے مودی حکومت کی حمایت پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی محنت سے انڈسٹری میں اپنا مقام حاصل کیا ہے۔

    منشا پاشا کا کہنا تھا کہ کنگنا رناوت خواتین کےلیے بہترین مثال اور نمونہ عمل تھی جس نے شروع میں ہمیشہ اقربا پروری کے خلاف بات کی ہے، ؐمحنت سے شروع کرنے والی لڑکی اب ایسی حکومت کی حمایت کررہی ہو ظالم و جابر ہے۔

    انہوں نریندر مودی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانتے ہوئے کہا کہ اداکارہ  ایسی حکومت کا ساتھ دے رہی ہیں جو اپنے خلاف بات کرنے والوں کو کرپٹ اور ملک دشمن قرار دیے دیتی ہے، یا انہیں کہتی ہے کہ آپ امیر ہو آپ کیسے عام لوگوں کےلیے یا کسی غریب کےلیے بات کرسکتے ہو۔

    خیال رہے کہ دسمبر 2019 میں کنگنا رناوت نے انٹرویو دیتے ہوئے ‘مودی کو حقیقی ڈیموکریٹ قرار دیا تھا اور متنازعہ اور امتیازی سلوک پر مبنی شہریت سے متعلق بل کے خلاف احتجاج کو تشدد کے مترادف قرار دیا تھا۔