Tag: مودی راج

  • مودی راج: 11 سالوں کا دورِ اقتدار، جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر قائم

    مودی راج: 11 سالوں کا دورِ اقتدار، جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر قائم

    نئی دہلی: مودی حکومت کے 11 سالہ دور اقتدار کو نااہلی، جھوٹ، فریب اور حقائق کو چھپانے کی حکمرانی قرار دیا جا رہا ہے۔

    ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی کی قیادت میں سچائی، احتساب اور شفافیت غائب ہو چکی ہے، جبکہ حکومت کے دعوے صرف فوٹو شوٹس اور جھوٹے اشتہارات تک محدود ہیں۔

    مودی کا گیارہ سالہ دور جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر قائم ہے، بھارت میں پہ در پہ حادثات کے باوجود مودی حکومت کی بےحسی برقرار ہے جبکہ احمدآباد طیارہ حادثے پر بھی سخت ایکشن اور حفاظتی اقدامات اٹھانے کے بجائے مودی سرکار خاموش رہی۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی سول ایوی ایشن کا نظام شدید عملے کی کمی کا شکار ہے مگر کوئی سنے والا نہیں، پانچ سال میں 244 ریلوے بڑے حادثات ہوئے مگر مودی کی ساری توجہ نئے ٹرینوں کی افتتاح پر رہی۔

    اشتہاروں میں "شائننگ انڈیا” لیکن حقیقی بھارت بھوک، غربت اور افلاس کا شکار ہے، کورونا میں گجرات میں اموات تیتیس گنا زیادہ نکلی اور سرکاری گنتی فراڈ نکلی جبکہ پلوامہ اور پہلگام حملوں پر صرف مودی نے سیاست چمکائی۔

    مودی حکومت کی سفارتی ناکامیاں بھی عیاں ہو چکی ہیں، کینیڈا کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں اور نجر قتل کے معاملے پر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر مودی کا دور بھارت کی ناکامی کا دور ثابت ہو رہا ہے۔

  • مودی راج میں حقوق حاصل کرنے کے لیے نچلی ذات کے ہندو برہنہ احتجاج پر مجبور

    مودی راج میں حقوق حاصل کرنے کے لیے نچلی ذات کے ہندو برہنہ احتجاج پر مجبور

    مودی راج میں حقوق حاصل کرنے کے لیے نچلی ذات کے ہندو برہنہ احتجاج پر مجبور ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع رائے پور میں نچلی ذات کے ہندوؤں نے اپنے حقوق کے لیے اسمبلی کی طرف برہنہ مارچ کیا، جس میں نچلی ذات کے ہندوؤں نے بڑی تعداد میں بالخصوص نوجوانوں نے شرکت کی۔

    برہنہ مارچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عالمی میڈیا کی جانب سے مودی سرکار پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

    برہنہ مارچ کا مقصد ذات کے جعلی سرٹیفکیٹ کی بنا پر حاصل سرکاری ملازمین کی معطلی کا مطالبہ تھا، برہنہ مارچ کے شرکا نے مودی سرکار کی دوغلی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    شرکا کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے جعلی سرٹیفکیٹ بنا کر من پسند لوگوں پر نوکریوں کی نوازشات کیں، ماضی میں بھی جعلی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر نوکریاں بانٹنے پر مظاہرین بھوک ہڑتال کر چکے ہیں۔

  • مودی راج میں مسلمانوں پر ہندوستان کی زمین تنگ

    مودی راج میں مسلمانوں پر ہندوستان کی زمین تنگ

    نئی دہلی: مودی کے ہندوستان میں مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے، انتہا پسند گاؤ رکشک گاؤ ماتا کے تحفظ کے نام پر بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کی ناکامی میں بھارت سرِ فہرست آ گیا، گاؤ رکشا کے نام پر مسلمانوں کے مویشی اور جان خطرے میں پڑ گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں انتہا پسندگاؤں رک شکھوں نے افنان انصاری کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا، افنان انصاری کے علاوہ اس کے ساتھی کو بھی شدید زخمی کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے افنان جان کی بازی ہار گیا۔

    ہندوستانی پولیس اور مودی حکومت بھارت کے شہری افنان انصاری کے درد ناک واقعے  پر مکمل خاموشی دکھائی دے رہی ہے۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی بربریت کیخلاف احتجاجی کا مظاہرہ کیا تھا، سابق امریکی صدر براک اوباما نے بھی مودی حکومت میں ہونیوالی انتہا پسندی کی شدید مذمت کی تھی۔

    واضح رہے کہ 2019 میں 44 ،2021 میں 50 مسلمان انتہاپسندوں  کے ہاتھوں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ فروری 2023 میں ہریانہ میں ہندو انتہا پسندوں نے 2 مسلمانوں کو  تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔