Tag: مودی سرکار

  • بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے اداروں کا کچا چٹھا کھول دیا

    بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے اداروں کا کچا چٹھا کھول دیا

    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے بھارتی اداروں کی اہلیت کا کچھا چٹھا کھول دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی، سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ بھارت میں بیشتر ادارے کرپٹ اور کھوکھلے ہیں۔

    بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے انکشاف کیا کہ بھارتی معیشت تیزی سے زوال پذیر ہے، بدترین معاشی حالات کے باعث عوام صدمے میں ہیں لیکن ایسا زیادہ دیر تک نہیں رہے گا، عوام ردعمل دیں گے۔

    مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ بھارت کو انقلاب فرانس جیسی صورت حال کا سامنا ہے، لوک سبھا کا الیکشن پاکستان دشمنی اور ہندوتوا پر جیتا گیا۔

    بھارتی ویب سائٹ پر مضمون میں مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی شعبدہ بازی زیادہ دیر تک نہیں چلے گی۔

    مزید پڑھیں: مجھے غدار کہنے والے عقل سے پیدل اور جنگی جنون میں‌ مبتلا ہیں، سابق بھارتی جج

    واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ مجھے غدار قرار دینے والے بھارتی عوام عقل سے پیدل اور جنگی جنون میں مبتلا ہیں۔

    انہوں نے اپنے ملک کے عوام پر شدید تنقید بھی کی اور سوال کیا تھا کہ ایسے لوگوں کو میں کس طرح معتبر مان لوں جو سچائی کا سامنا نہیں کرسکتے بلکہ حقیقت سُن کر الزامات عائد کرتے ہیں۔

    سابق جج سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ ’جب میں نے پاکستان کو جعلی ملک قرار دیا تو کسی بھی پاکستانی نے مجھ سے بدزبانی نہیں کی جبکہ جب میں نے عمران خان کی تعریف کی تو بھارتیوں نے مجھے پاگل اور غدار قرار دیا‘۔

  • بھارت درندگی کے باعث پوری دنیا میں بدنامی کے باوجود ہٹ دھرمی پر قائم ہے، انصرمجید خان

    بھارت درندگی کے باعث پوری دنیا میں بدنامی کے باوجود ہٹ دھرمی پر قائم ہے، انصرمجید خان

    لاہور: صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل انصرمجید خان کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو ہمیشہ قاتل سرکار کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل انصرمجید خان نے کہا ہے کہ بھارت درندگی کے باعث پوری دنیا میں بدنامی کے باوجود ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی ظلم کی زنجیریں توڑ کر اپنے فیصلے خود کرنے کو تیار ہیں۔

    انصرمجید خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے اجلاس میں پوری دنیا کو بھارتی ظلم و ستم بارے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انتہاپسندی کی پُرزور مذمت کرتا ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ مودی سرکار کو ہمیشہ قاتل سرکار کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پر گولیوں کی برسات کرکے تحریک آزادی کشمیر کا حق چھیننے کی ناکام کوشش ہے۔

    انصر مجید خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں کے خون بہنے پر ہرپاکستانی کی آنکھ اشکبار ہے۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

  • کشمیرکشمیریوں کا ہے اوران کا موقف درست ہے، امرتیا سین

    کشمیرکشمیریوں کا ہے اوران کا موقف درست ہے، امرتیا سین

    نئی دہلی : نوبیل انعام یافتہ بھارتی معیشت داں ڈاکٹر امرتیا سین کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے بغیرمسئلہ کشمیرکا کوئی حل نہیں کرسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ بھارتی ماہرمعیشت ڈاکٹر امرتیا سین نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلےسے بھارت نے اپنی ساکھ گنوا دی۔

    امرتیا سین نے کہا کہ کشمیرکشمیریوں کا ہے اوران کا موقف درست ہے، کشمیری قیادت کو گرفتار، نظربند کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

    نوبیل انعام یافتہ بھارتی معیشت داں ڈاکٹر امرتیا سین کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے بغیرمسئلہ کشمیرکا کوئی حل نہیں کرسکتا۔

    اس سے قبل 8 جون کو نوبیل انعام یافتہ بھارتی معیشت داں ڈاکٹر امرتیا سین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم بھارتی جمہوریت پربدنما داغ ہیں، کشمیریوں کی زندگی اور آزادی مودی کی مقبوضہ کشمیرمیں سرمایہ کاری سے زیادہ اہم ہے۔

    آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 16ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

  • سفارتی محاذ پرمودی سرکارکوشکست حکومت کی بڑی کامیابی ہے، ملک کرامت علی کھوکھر

    سفارتی محاذ پرمودی سرکارکوشکست حکومت کی بڑی کامیابی ہے، ملک کرامت علی کھوکھر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا پرچم لہرائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کی چین یا ترا ناکام ہوئی، چین نے کھل کر کشمیر پر بھارتی اقداما ت کی مخالفت کی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سفارتی محاذ پر بھی مودی سرکار کو شکست د ی ہے، مودی سرکار جس طرح مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہی ہے، پور ی دنیا اس کی مذمت کررہی ہے، اب انڈیا کو مقبوضہ کشمیر سے شکست کھا کرنکلنا ہوگا۔

    ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا پرچم لہرائے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پاکستانی حکومت، بہادر افواج اور عوام کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا مسلسل 12واں روز

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 12ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

  • کانگریس رہنما مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے اقدام پر برس پڑے

    کانگریس رہنما مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے اقدام پر برس پڑے

    نئی دہلی: کانگریس رہنما ڈگ وجے سنگھ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے اقدام پر برس پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق کانگریس رہنما نے ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ جس بات کا ڈر تھا وہی ہورہا ہے، کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے، مودی سرکار کشمیر کے معاملے پر کچھ کرنے سے پہلے سوچے۔

    کانگریس رہنما ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح کشمیر کو بچانا ہے، مودی، امیت شاہ اور اجیت دوول سے اپیل ہے کہ کشمیر کے معاملے پر کچھ کرنے سے پہلے سوچیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق بھارتی فوجی پراوین ساہنے نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطے کے اہم ممالک کی طرف سے کشمیر کے مسئلے کی طرف توجہ سے مودی حکومت کے لیے جلد مذاکرات کا آغاز کرنا ناگزیر ہو جائے گا۔

    مزید پڑھیں: کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر راہول گاندھی کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

    سابق بھارتی فوجی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی فوج کو دور جدید کی جنگ کے لیے ناکارہ بنا دیا ہے، دوسری طرف آج ایک دور جدید کی جنگ ہمارے چہرے کو گھور رہی ہے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل بھارت کے غیر قانونی اقدام کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں‌ شدید احتجاج اور مظاہرے کیے گئے، برطانوی خبر رساں ادارے نے بھارتی دعوؤں کا پردہ چاک کرتے ہوئے واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے بعد بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔

    کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کو کشمیریوں نے قبول نہیں کیا، مظاہروں سے بوکھلاہٹ‌ کی شکار بھارتی انتظامیہ نے نہتے شہریوں پر فائرنگ کی، جس سے متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے، جن کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • سابق بھارتی فوجی نے بھی مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

    سابق بھارتی فوجی نے بھی مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

    نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر میں زبردست احتجاج کے بعد مودی سرکار کے منہ پر ایک اور تمانچا پڑ گیا ہے، بھارت کا حقیقت پسند طبقہ حقایق سامنے لانے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی فوجی، مصنف اور صحافی نے نریندر مودی کے لیے چشم کشا ٹویٹ کر دیا ہے، کہا کہ خطے کے اہم ممالک مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔

    سابق بھارتی فوجی پراوین ساہنے نے ٹویٹ میں لکھا کہ روس اور چین اعتماد سازی نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا خطے کے اہم ممالک کی طرف سے کشمیر کے مسئلے کی طرف توجہ سے مودی حکومت کے لیے جلد مذاکرات کا آغاز کرنا ناگزیر ہو جائے گا۔

    پراوین ساہنے نے اپنے ٹویٹ میں بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر بھی تنقید کی، انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج آپریشنز کے علاوہ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر: کرفیو کے باوجود ہزاروں افراد کا احتجاج، بھارتی فورس کی فائرنگ سے متعدد زخمی

    سابق بھارتی فوجی نے لکھا ہم نے اپنی فوج کو دور جدید کی جنگ کے لیے ناکارہ بنا دیا ہے، دوسری طرف آج ایک دور جدید کی جنگ ہمارے چہرے کو گھور رہی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے غیر قانونی اقدام کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں‌ شدید احتجاج اور مظاہرے کیے گئے، برطانوی خبر رساں ادارے نے بھارتی دعوؤں کا پردہ چاک کرتے ہوئے واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے بعد بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔

    کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کو کشمیریوں نے قبول نہیں کیا، مظاہروں سے بوکھلاہٹ‌ کی شکار بھارتی انتظامیہ نے نہتے شہریوں پر فائرنگ کی، جس سے متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے، جن کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • مودی سرکار کا ملک کا نام شرم سے جھکانے والے کے لیے اعلیٰ ترین اعزاز کا اعلان

    مودی سرکار کا ملک کا نام شرم سے جھکانے والے کے لیے اعلیٰ ترین اعزاز کا اعلان

    نئی دہلی: مودی سرکار کی ایک اور بے شرمی سامنے آ گئی ہے، اپنا اور اپنے ملک کا نام شرم سے جھکانے والے پائلٹ کے لیے اعلیٰ ترین اعزاز کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نے پائلٹ ابھی نندن کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ویر چکرا دینے کا اعلان کر دیا ہے، ابھی نندن نے پاکستان پر فضائی حملے کی ناکام کوشش میں اپنا اور اپنے ملک کا نام شرم سے جھکا دیا تھا۔

    ونگ کمانڈر ابھی نندن کے لیے اعلیٰ اعزاز کے اعلان کے بعد یہ نازک سوال اٹھا ہے کہ کیا بھارت میں اعزاز کا پیمانہ یہ ہے کہ اپنے طیارے کو پاکستان میں نشانہ بنوایا جائے۔

    خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن ورتھمان نے 27 فروری کو پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی تھی مگر پاک فضائیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ابھی نندن کے مگ 21 طیارے کو تباہ کر کے اسے گرفتار کر لیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت ابھی نندن کو ایوارڈ دے کر جھوٹ کو سچ ثابت نہیں کرسکتا: میجر جنرل آصف غفور

    ابھی نندن کو بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ اپریل کے مہینے میں ابھی نندن کے لیے فوجی اعزاز اشوک چکرا کا اعلان کیا گیا تھا، جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہر بار جھوٹ دہرانے سے وہ سچ نہیں بن جاتا، ابھی نندن سچا اور پیشہ ور سپاہی ہے، جعلی ایوارڈ وصول نہیں کرے گا۔

    میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جس طرح بار بار جھوٹ بولنے سے وہ سچ نہیں بن جاتا اسی طرح ایوارڈ دینے سے بھی یہ ’بہادری‘ سچ نہیں بن جائے گی۔

  • مودی سرکارکشمیرکو دوسرا فلسطین بنانے کی کوشش کررہی ہے، فواد چوہدری

    مودی سرکارکشمیرکو دوسرا فلسطین بنانے کی کوشش کررہی ہے، فواد چوہدری

    گاسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ بھارت کوہرطرح سے بھرپور جواب دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مودی سرکارکشمیرکو دوسرا فلسطین بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ معمولی مسائل پرلڑنا بند کریں، ارکان پارلیمنٹ بھارت کو ہرطرح سے بھرپور جواب دیں، جنگ مسلط کی جائے توہمیں تیار رہنا چاہیے۔

    لگتا ہے بھارت کے لیے پاگل پن ہی مسئلہ کشمیرکا نیا حل ہے، فواد چوہدری

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ لگتا ہے بھارت کے لیے پاگل پن ہی مسئلہ کشمیرکا نیا حل ہے۔

    بھارت نےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی ، بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط بھی کردیے تھے۔

    مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پربھارتی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔

    بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا،بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوجائے گی۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔

  • مودی سرکار کا آرٹیکل 370 کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    مودی سرکار کا آرٹیکل 370 کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کا اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مودی سرکارکا آرٹیکل 370 کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پرڈاکہ ہے، غیر قانونی اقدام سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کودبایا نہیں جاسکتا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ خصوصی حیثیت ختم کرکے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، مودی سرکار کا فیصلہ انسانی حقوق پر کھلم کھلا حملہ ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مودی سرکار کا اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا، بھارت نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت سے انحراف کیا ہے۔

    بھارت نےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی ، بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط بھی کردیے تھے۔

    مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پربھارتی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔

    بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا،بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوجائے گی۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔

  • مخالف کی انتخابی مہم کیوں چلائی؟ مودی سرکار نے بنگلا دیشی اداکار کو ملک بدر کر دیا

    مخالف کی انتخابی مہم کیوں چلائی؟ مودی سرکار نے بنگلا دیشی اداکار کو ملک بدر کر دیا

    دہلی: بھارتی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر بنگلا دیش کے فلم اسٹار فردوس احمد کو بھارت سے نکال دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مودی کے حریف کی انتخابی مہم میں حصہ لینا بنگلا دیشی اسٹار کو مہنگا پڑ گیا، انھیں ملک سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا۔

    بنگلا دیش کے وزیر خارجہ نے اپنے اسٹار کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا  ہے کہ بھارت نے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، معاملہ اتنا سنگین نہیں تھا۔

    بنگلا دیشی اداکار فردوس احمد 200 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں، وہ مغربی بنگال ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کےلئے انتخابی مہم چلارہے تھے، جس کے بعد انھیں بھارت سے باہر نکالا گیا۔

    واضح رہے کہ ممتا بنرجی بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حریف ہیں۔ ملک سے باہر نکالنے پر 45 سالہ فردوس نے کہاکہ وہ بھارتی قوانین کا احترام کرتے ہیں اور اس کے تحت غیر ملکی دوسرے ملک کی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

    مزید پڑھیں: مودی کا دوبارہ اقتدار کیلئے نیا ڈرامہ، جعلی ابھی نندن کا بھانڈہ پھوٹ گیا

    مقامی میڈیا کو جاری کردہ بیان میں فردوس کا کہنا تھا کہ میں اپنی نادانستہ طور پر کی گئی غلطی پر معذرت خواہ ہوں۔ انھوں نے مزید کہا کہ مغربی بنگال کے عوام نے انھیں بے پناہ پیار دیا۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن کا کہنا تھا کہ فردوس کے اقدام پرضرورت سے زیادہ سخت ردعمل دکھایا گیا۔