Tag: مودی سیاست کی بنیاد مسلمان دشمنی پر کھڑی ہے، شیخ رشید

  • مودی کی سیاست مسلمان دشمنی پر کھڑی ہے، شیخ رشید

    مودی کی سیاست مسلمان دشمنی پر کھڑی ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مودی کی سیاست مسلمان دشمنی پر کھڑی ہے، مودی کی جو سوچ ہے وہ واجپائی کی سوچ نہیں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، سوچنا ہوگا کیا بھارت بھی امن چاہتا ہے، بھارت میں اس وقت ہندو انتہا پسندوں کی ترجمان حکومت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی حکومت آر ایس ایس کا شوٹ آؤٹ ہے، اس وقت فضا میں ریڈ الرٹ ہے، 1971 کے بعد بھارت نے آج تک پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی تھی، ہم نے اپنے ایٹمی ہتھیار پھلجڑیاں جلانے کے لیے نہیں رکھے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امن کی بات کی ہے، وزیراعظم نے ان کے پائلٹ کو چھوڑنے کا بھی اعلان کیا ہے، عمران خان اور اپوزیشن کو امن کی بات کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان

    وزیر ریلوے نے کہا کہ بھارت حملے کرے تو ہمیں پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے بھرپور جواب دینا چاہئے، مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ اللہ اسے شہادت کا درجہ نصیب کرے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کی 23 جماعتیں ایک طرف اور مودی کی پارٹی دوسری طرف ہے، مقبوضہ وادی میں جذبہ حریت بھی اپنے عروج پر ہے۔

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے.

    وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس سےزیادہ کشیدگی کوآگے نہ بڑھائے اور کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔