Tag: مودی ٹرمپ ملاقات

  • مودی ٹرمپ ملاقات کے موقع پر کشمیری اور سکھ برادری سراپا احتجاج

    مودی ٹرمپ ملاقات کے موقع پر کشمیری اور سکھ برادری سراپا احتجاج

    واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی وزیر اعظم کی آمد اور مودی ٹرمپ ملاقات کے موقع پر کشمیری اور سکھ برادری نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر کشمیری، سکھ برادری کی بڑی تعداد اور بھارت کی دیگر اقلیتیں وائٹ ہاؤس کے باہرمودی کیخلاف سراپا احتجاج رہیں۔

    مظاہرین نے کشمیر اور خالصتان کے جھنڈے اور احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    اس موقع پر مظاہرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نریندر مودی اور اس کی کابینہ کو سکھوں پر مظالم کا ذمہ دار قرار دیا جائے۔

    یاد ریے کہ گزشتہ روز ٹرمپ مودی ملاقات سے قبل سکھ فارجسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے کیپیٹل ہل کا دورہ کیا تھا اور کانگریس اراکین کو قاتلانہ حملہ سازش میں مودی کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کیے تھے۔

    واضح رہے کہ امریکا سے غیر قانونی طور پر مقیم سیکڑوں ڈی پورٹ کیے گئے بھارتی شہریوں پر 20 دیگر ممالک کے بھی دروازے بھی بند ہوگئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے یہ شہری اب امریکا تو کیا دیگر 20 ممالک میں بھی قدم نہیں رکھ سکیں گے، ان ممالک میں کینیڈا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، برطانیہ سمیت 20 دیگر ممالک شامل ہیں۔

  • امریکی انتظامیہ بھارت کی زبان بول رہی ہے، وزیر داخلہ

    امریکی انتظامیہ بھارت کی زبان بول رہی ہے، وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ بھارت کی زبان بول رہی ہے، مودی کے بیان سے لگتا ہے کہ امریکا کے نزدیک کشمیریوں کی کوئی اہمیت نہیں۔

    یہ بات انہوں نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ امریکا میں ٹرمپ کی جانب سے پاکستان مخالف دیے گئے بیانات کے رد عمل کے طور پر کہی۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہے،بھارت کشمیریوں کی حق خود ارادیت تحریک دبانے میں مصروف ہے،بھارت آزادی کی کاوشوں کو دہشت گردی کے طور پر پیش کررہا ہے،بھارت کے غاصبانہ طرز عمل پر ہر باضمیر قوم کو تشویش ہونی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ مودی کے بیان سے لگتا ہےکہ امریکا کے نزدیک کشمیریوں کی کوئی اہمیت نہیں، شاید انسانی حقوق قوانین کا کشمیر میں اطلاق نہیں ہوتا،مقبوضہ کشمیر میں خون سے ہولی کھیلنے والی ریاستی دہشت گردی میں ملوث حکومت کو کیسے فراموش کیا جاسکتا ہے؟

    نثار نے کہا کہ کشمیر پر انسانی حقوق کی علم بردار طاقتوں کی قلعی کھلتی ہے،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی،اخلاقی حمایت جاری رکھےگا، ثابت قدمی سے ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑتے رہیں گے کشمیری عوام کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو جائز حق ملنے تک ہماری جدوجہد جاری رہےگی،کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے کوئی طاقت محروم نہیں کرسکتی۔