Tag: مودی کشمیر

  • مودی کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے،وزیراعظم

    مودی کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کا آر ایس ایس سے متاثرہ نظریہ واضح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے غیرقانونی الحاق کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا،دوسرا کشمیریوں سے غیرانسانی سلوک اور تیسرا طاقت کا بہیمانہ استعمال کیاگیا،بھارتی افواج کشمیری خواتین، بچوں کے خلاف پیلٹ گنز استعمال کر رہی ہے۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا غیر انسانی لاک ڈاؤن کر رکھا ہے،کشمیریوں کو خوراک اور ادویات جیسی بنیادی ضرورتوں سے محروم کر دیاگیا،مقبوضہ کشمیر میں باالخصوص نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے،بھارت ریاستی دہشت گردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مودی کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔

  • مودی نے جنت نظیروادی کو جہنم بنا دیا ہے: چیئرمین کشمیر کمیٹی

    مودی نے جنت نظیروادی کو جہنم بنا دیا ہے: چیئرمین کشمیر کمیٹی

    اسلام آباد: چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کا کہنا ہے کہ درندہ صفت بھارتی فوجیوں نے کشمیری بچیوں کی عصمت دری کو ہتھیار بنالیا، مودی نے درندگی کی انتہا کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر میں اسپیشل سروسز گروپ بھیجے ہیں، مقبوضہ وادی میں موجود 9 لاکھ فوج کے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انڈین اسپیشل سروسز گروپ کے اہلکاروں نے بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے، بھارتی فوج اور کمانڈوز کشمیری بچے اور بچیوں کو اٹھا رہے ہیں، بی جے پی اور مودی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کررہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 117واں روز

    فخر امام کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے جنت نظیروادی کشمیر کو جہنم میں تبدیل کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور ظلم وبربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن 117ویں روز میں داخل ہوگیا۔ مقبوضہ کشمیر میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔