Tag: مودی

  • خواہش ہے، پاکستان اور انڈیا مل کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں: صدر ٹرمپ

    خواہش ہے، پاکستان اور انڈیا مل کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں: صدر ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات اچھی رہی.

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ عمران خان مسئلہ کشمیرکے حل میں کردار ادا کریں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور مودی جب ملیں گے، تو بات آگے بڑھے گی، میری خواہش ہے دونوں ملک مل کرکشمیر کے مسئلے کا حل نکالیں.

    دہشت گردی کامحورکوئی دوسراملک نہیں صرف ایران ہے، اس لیے اس پر پابندیاں عائد کیں.

    خیال رہے کہ آج جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ایران ہے.

     ماضی میں‌ عالم گیریت کے نام  پر چھوٹی قوموں کو نشانہ بنایاگیا: ٹرمپ

    انھوں نے کہا کہ ایران نہ صرف دہشت گردوں کا سب سے بڑا اسپانسر ہے، بلکہ شام اور یمن میں بھی دہشت گردی کا ذمہ دار ہے.

    سعودی عرب پر حملے کے بعد ہم نے ایران پر بڑی پابندیاں لگائیں، رویہ بہتر بنانے تک ایران پر ایسی ہی پابندیاں لگتی رہیں گی.

  • عمران خان پر اعتماد ہے، مودی سے اچھے تعلقات ہیں، ثالثی کی پیش کش پر قائم ہوں: ٹرمپ

    عمران خان پر اعتماد ہے، مودی سے اچھے تعلقات ہیں، ثالثی کی پیش کش پر قائم ہوں: ٹرمپ

    نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک مرتبہ پھر ثالثی کی پیش کش کر دی ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے، طالبان اور افغانستان کی صورت حال پر بھی گفتگو ہو رہی ہے، پاکستان کے ساتھ تجارت کو بھی مزید بڑھایا جائے گا۔

    [bs-quote quote=”مجھ سے پہلے امریکی قیادت نے پاکستان سے برا سلوک کیا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ٹرمپ”][/bs-quote]

    امریکی صدر نے ثالثی سے متعلق سوال پر کہا کہ میں اپنی پیش کش پر قایم ہوں، اگر میری پیش کش سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، کئی اہم معاملات میں ثالثی کی، جب بھی ثالثی کی ہمیشہ کام یاب رہا ہوں۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور مودی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، عمران خان پر بہت اعتماد کرتا ہوں، پاکستان کے عوام پر اعتماد ہے، ان کی پاکستان میں بہت عزت ہے، وہ بہترین وزیر اعظم اور اچھے دوست ہیں، عظیم لیڈر ہیں اور بڑے کام کرنا چاہتے ہیں۔

    تازہ ترین:  امریکا کو افغانستان میں امن کے لیے اپنی فوج نکالنا ہوگی: عمران خان

    انھوں نے کہا مجھ سے پہلے امریکی قیادت نے پاکستان سے برا سلوک کیا، پہلے امریکی قیادت کو معلوم نہیں تھا پاکستان سے کیسے تعلقات رکھیں، جس طرح میں دیکھتا ہوں اس طرح کبھی پاکستان کو مثبت نگاہ سے نہیں دیکھا گیا، امن کے لیے عمران خان جیسی قیادت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

    ٹرمپ نے مزید کہا اچھا ہوگا پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے قریب آئیں، دونوں ایک دوسرے کے قریب نہ آئے تو اچھے نتایج نہیں ہوں گے، میں نے سنا ہے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑے قدم اٹھائے، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں پاکستان نہیں ایران خطے میں دہشت گردی کا مرکز ہے۔

    تازہ ترین:  گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فی صد سے بھی کم ہے: وزیر اعظم

    امریکی صدر نے کہا مجھے نوبل پرائز بہت سی مزید چیزوں سے مل سکتا ہے، بہت سربراہان 3 دنوں میں ملنا چاہتے ہیں لیکن میں عمران خان سے ملنا چاہتا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ امریکی صدر سے افغانستان کی صورت حال پر بات چیت ہوئی ہے، بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گفتگو ہوئی، ٹرمپ دنیا کے سب سے طاقت ور ملک کے سربراہ ہیں، ہم خطے کو جنگ کی آگ سے بچانے کے لیے امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ ٹرمپ ثالثی کی پیش کش کرتے ہیں، اور بھارت فرار ہوتا ہے، امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر پر مزید بات چیت کریں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے مودی کو دنیا میں بے نقاب کردیا، علیم خان

    وزیراعظم عمران خان نے مودی کو دنیا میں بے نقاب کردیا، علیم خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر’ابھی نہیں تو کبھی نہیں‘ کی نہج پر پہنچ چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہا کہ درست پالیسی سے اقوام عالم کشمیرکی طرف متوجہ ہوچکی ہے، عمران خان نے مودی کو دنیا میں بے نقاب کردیا۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ بھارت کومقبوضہ کشمیرپر اپنی ہٹ دھرمی سے پیچھے ہٹنا ہوگا، مسئلہ کشمیر’ابھی نہیں تو کبھی نہیں‘کی نہج پرپہنچ چکا ہے۔

    علیم خان نے کہا کہ وزیراعظم عالمی رہنماؤں پر کشمیرکی حقیقت واضح کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان 7 روزہ امریکا کے دورے پر ہیں، وزیراعظم کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اس کے علاوہ وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 49ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 49ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی ہوگا، علی امین گنڈاپور

    وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی ہوگا، علی امین گنڈاپور

    ہیوسٹن: وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے ہندو فاشسٹ ایجنڈے کا ہرسطح پرمقابلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہیومینٹرین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہیوسٹن میں سفاک مودی کے خلاف احتجاج کریں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مودی کے ہندو فاشسٹ ایجنڈے کا ہرسطح پرمقابلہ کیا جائے گا، امریکا سمیت دنیا بھرمیں مودی جہاں جائےگا اس کا پیچھا کریں گے۔

    وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ غاصب بھارت کو کشمیر پر غیر قانونی قبضہ چھوڑنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی ہوگا،عمران خان مسئلہ کشمیر پرمضبوط وکیل ثابت ہوں گے، انسانی حقوق کے حوالے سے بھارت کا بدنما چہرہ بے نقاب کریں گے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 49ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 49ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

  • مودی کی حکومت بھارت کے اندر اور باہر بے عزت ہو رہی ہے: فواد چوہدری

    مودی کی حکومت بھارت کے اندر اور باہر بے عزت ہو رہی ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مودی کی حکومت بھارت کے اندر اور باہر بھی بے عزت ہو رہی ہے. مقبوضہ کشمیر میں طویل کرفیو تشویشناک ہے، حریت قیادت جیلوں میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دواؤں اور خوراک کی قلت کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں طویل کرفیو تشویشناک ہے، حریت قیادت جیلوں میں ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اور اس کی انتہا پسند سوچ بھارت میں تنہا کھڑی ہے، وزیر اعظم عمران خان کا مظفر آباد جلسہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یورپ، برطانیہ اور امریکا میں پاکستانیوں نے حکومت کا ساتھ دیا ہے، پاکستانیوں نے کشمیریوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارت میں ایسی حکومت ہے جسے اپنی بے عزتی کی پرواہ ہی نہیں، مودی کی حکومت بھارت کے اندر اور باہر بھی بے عزت ہو رہی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی کی وجہ سے گجرات سے کہیں زیادہ خطرناک صورتحال ہے، دنیا کبھی ظالموں کو یاد نہیں رکھتی۔ یہ آر ایس ایس کی حکومت ہے، نریندر مودی جیسے لوگ گاندھی کے مقابلے میں نہیں کھڑے ہوسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ نریندر مودی جو کچھ کر رہے ہیں اس کا انجام بہت برا ہوگا، مودی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔

  • کشمیرکا رابطہ کٹ چکا ہے،اشیائے خورونوش اوردواؤں کی قلت ہے، فردوس عاشق اعوان

    کشمیرکا رابطہ کٹ چکا ہے،اشیائے خورونوش اوردواؤں کی قلت ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ فسطائی مودی کشمیرمیں ظلم وسفاکی کا بھیانک باب رقم کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم نے مقبوضہ جموں کشمیر کےعوام سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیر میں بھارت نے زندگی اجیرن بنا دی ہے، کشمیرکا رابطہ کٹ چکا ہے، اشیائے خورونوش اور دواؤں کی قلت ہے، شدید بیمار اور ضعیف بھی طبی سہولتوں تک رسائی سے محروم ہیں۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 27ویں روز بھی کرفیو

    مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 27ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

  • مودی نے کشمیر پرجبری قبضے کی کوشش کرکے عالمی برادری کو للکارا ہے، کرامت علی کھوکھر

    مودی نے کشمیر پرجبری قبضے کی کوشش کرکے عالمی برادری کو للکارا ہے، کرامت علی کھوکھر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے محصور کشمیریوں کی سنگین صورت حال کا نوٹس لیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ مودی نے کشمیر پر جبری قبضے کی کوشش کرکے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کو للکارا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھانے والے سفاک مودی کو سبق سکھانے کے لیے قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف اہل کشمیر کا مقدمہ پوری قوت سے لڑے گی، عالمی ادارے محصور کشمیریوں کی سنگین صورت حال کا نوٹس لیں۔

    ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ انسانی ومذہبی حقوق کی عالمی تنظیمیں سفاک مودی سرکار کے خلاف میدان میں نکلیں۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 26ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 26ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • مودی کی حماقت نے مسئلہ کشمیر کو فلیش پوائنٹ بنا دیا: شاہ محمود قریشی

    مودی کی حماقت نے مسئلہ کشمیر کو فلیش پوائنٹ بنا دیا: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی کی حماقت نے مسئلہ کشمیرکو فلیش پوائنٹ بنا دیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اندر بھی مودی اقدام کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں.

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ میں مودی کےغیر قانونی اقدام کے خلاف14 درخواستیں دائرکی گئیں، بھارتی سپریم کورٹ پر انتہا پسند ہندو تنظیموں کا شدید دباؤ ہے.

    وزیرخارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پرپوری پاکستانی قوم کا واضح اورایک مؤقف ہے، مسئلہ کشمیر پرچین کی مشاورت کے ساتھ سلامتی کونسل گئے.

    سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھنے پر بھارتی اندرونی معاملات کے بیانئےکی قلعی کھل گئی، سلامتی کونسل میں 54سال کے بعدبہ طور عالمی تنازعہ مسئلہ کشمیر زیربحث آیا، آج پاکستان کی منتخب سول قیادت اور عسکری حکام ایک صفحے پر ہیں۔

    مزید پڑھیں: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، وزیراعظم عمران خان کی عوام سے کل باہر نکلنے کی اپیل

    غیرقانونی اقدام پر بھارتی سیاسی جماعتیں بھی ایک پیج پر نہیں، بھارتی اقدام کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں بھی کیس دائر ہے.

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا امتحان ہے، کیوں کہ ہند توا کا دباؤ ہے، پاکستانی قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے.

    مایوسی کی ضرورت نہیں،قوموں پر ایساوقت آتا ہے، ہم دیکھنا یہ ہے کہ کیسے آگے بڑھنا ہے، بھارت نے لابنگ کی ہے مقبوضہ کشمیر اندرونی مسئلہ ہے.

  • وزیراعظم کی قیادت میں کل پوری قوم گھروں سے باہرنکلے گی، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کی قیادت میں کل پوری قوم گھروں سے باہرنکلے گی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کل پوری قوم گھروں سے باہرنکلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ انتہا پسند مودی دنیا کے امن کو تباہ کررہا ہے، مودی نفرت، ظلم اور جبر پھیلا کر انسانی زندگی کو برباد کرنا چاہتا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیرمیں ظلم انسانی تاریخ میں بدقسمت باب کا اضافہ ہے، وزیراعظم کی قیادت میں کل پوری قوم گھروں سے باہرنکلے گی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں کل پوری قوم گھروں سے باہرنکلے گی، کشمیریوں سے یکجہتی کا آغاز پاکستان اورکشمیرکے قومی ترانوں سے ہوگا۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان مظلوم کشمیریوں کے قومی جذبات دنیا تک پہنچائیں گے۔

    کشمیر کی آزادی تک کشمیر کامقدمہ لڑتا رہوں گا، وزیراعظم عمران خان

    یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم سے وعدہ کرتا ہوں جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا اور دنیا بھر میں کشمیر کا کیس لڑوں گا۔

  • مودی کو امارات ایوارڈ دینے پر ملائشین مشاورتی کونسل کی مذمت

    مودی کو امارات ایوارڈ دینے پر ملائشین مشاورتی کونسل کی مذمت

    کوالالمپور : ملائیشیا کی مشاورتی کونسل نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کومتحدہ عرب امارات کی طرف سے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشاورتی کونسل نے کوالالمپور سے جاری ایک بیان میں نریندر مودی کی طرف سے یو اے ای کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ وصول کرنے پر شدید نفرت کا اظہار کیاہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ متحدہ عرب امارات کیلئے انتہائی شرمناک بات ہے کہ یہ حقیقت جانتے ہوئے بھی کہ بھارت میں اقلیتوں کو بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنا یا جارہا ہے نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز ا گیا ہے۔

    یو اے ای نے بھارت سے معاشی فائدے کیلئے آنکھیں بند کر لی ہیں جبکہ نریندر مودی کے ہاتھ گجرات اور مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یو اے ای کے اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقو ق کی پامالیوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر کوئی تشویش لاحق نہیں اور اسے نریندر مودی کے دور حکومت میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی کوئی پروا نہیں ہے۔