Tag: مودی

  • بھارت میں اعضا کی خرید و فروخت کرنے والے ڈاکٹرز گرفتار

    بھارت میں اعضا کی خرید و فروخت کرنے والے ڈاکٹرز گرفتار

    ممبئی: بھارتی پولیس نے ممبئی کے ایک اسپتال کے سربراہ اور 4 ڈاکٹرز کو اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت کے جرم میں گرفتار کرلیا۔

    یہ کارروائی ممبئی کے ایل ایچ ہراندانی اسپتال میں کی گئی۔ پولیس کے مطابق انہوں نے گردوں کی پیوند کاری کا ایک آپریشن بھی عین موقع پر رکوا دیا۔ یہ آپریشن جعلی کاغذات کی بنیاد پر کیا جارہا تھا جس میں گردے عطیہ کرنے والی خاتون اور گردہ لگوانے والے شخص کو شادی شدہ ظاہر کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق گردہ عطیہ کرنے والی خاتون کو گردہ کا معاوضہ ادا کیا گیا تھا۔

    بھارت میں حاملہ خواتین کے لیے خصوصی بائیک ایمبولینس *

    بھارت میں نقص نمو کے شکار بچوں کی تعداد سب سے زیادہ *

    مودی کی حاملہ خواتین کے مفت علاج کی ہدایت *

    واضح رہے کہ بھارت میں اعضا کی خرید و فروخت جرم ہے اور صرف عزیز و اقارب ہی ایک دوسرے کو اپنے اعضا عطیہ کر سکتے ہیں۔ انجان افراد کو حکومت کی جانب سے قائم ایک خصوصی کمیٹی کی اجازت درکار ہوتی ہے جس کے بعد ہی وہ اپنے اعضا عطیہ کرسکتے ہیں۔

    پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے اسپتال کے چیف ایگزیکٹو اور 4 ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا ہے جو اس جرم میں ملوث تھے۔ یہ لوگ اس سے قبل بھی پیسوں کے عوض کئی افراد سے ان کے گردے خرید چکے ہیں۔

    اس سے قبل بھی بھارتی پولیس نئی دہلی کے ایک اسپتال میں اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کر چکی ہے۔ یہ گروہ ثبوت کے طور پر جعلی کاغذات دکھاتا تھا جس میں اعضا عطیہ کرنے والے اور لینے والے افراد کو رشتہ دار بتایا جاتا تھا۔

  • خواتین پر حملوں سے تحفظ کے لیے ’پینک‘ بٹن

    خواتین پر حملوں سے تحفظ کے لیے ’پینک‘ بٹن

    نئی دہلی: بھارت میں خواتین کو حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بسوں میں ’پینک‘ یعنی خوف کا بٹن نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بھارتی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ دہلی میں ہونے والے بس گینگ ریپ کے تناظر میں کیا گیا ہے جس میں میڈیکل کی طالبہ نربھے کو چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    india-3

    نربھے بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گئی تھی جبکہ اس کے مجرم سپریم کورٹ سے سزائے موت پانے کے بعد ابھی تک جیل میں ہیں۔

    مزید پڑھیں: نربھے ریپ کیس ۔ مجرم نے مقتولہ کو ہی زیادتی کا ذمہ دار قرار دے دیا

    وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اس فیصلہ پر 2 جون کے بعد عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بسوں میں خواتین پر بڑھتے حملوں کے پیش نظر بس میں ہنگامی بٹن، سی سی ٹی وی کیمرے اور جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارت میں کم عمر لڑکی سے 13 افراد کی زیادتی

    سال 2012 میں نربھے زیادتی کیس کے بعد بھارت میں بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہوگیا تھا جس کے بعد نہ صرف زیادتی سے متعلق بھارتی قوانین میں تبدیلی لائی گئی بلکہ خواتین کے تحفظ کے حوالے سے بھی کئی اصلاحات کی گئیں۔

    اس سے قبل ہی راجھستان بھارت کی وہ پہلی ریاست بن چکی ہے جو حفاظتی اقدمات والی بسوں کو سڑکوں پر لا چکی ہے۔

    india-1

    بس میں نصب کیا جانے والا ’پینک‘ بٹن دروازے کے اوپر لگایا جائے گا جسے دباتے ہی قریبی پولیس اسٹیشن میں ایک ہنگامی پیغام جائے گا اور اس کے بعد پولیس بس میں نصب کیمرے کی براہ راست فوٹیج دیکھ سکے گی۔

    متعلقہ وزارت نے ہدایت کی ہے کہ ٹرانسپورٹ ڈرائیورز جلد سے جلد اس اقدام پر عمل کریں اور بسیں بنانے والی کمپنیاں نئی بسوں کو اس سسٹم کے ساتھ تیار کریں۔

    مزید پڑھیں: بھارت میں زیادتی کا شکار کم عمر لڑکی سے دوران علاج پھر زیادتی

    اس سے قبل بھارت میں پینک بٹن والا موبائل فون بھی متعارف کروایا جا چکا ہے جس کے ایک بٹن دباتے ہی ایمرجنسی پیغام بھیجا جا سکتا ہے۔

  • مسلم یوگا ٹرینرز کے خلاف متعصبانہ رویے کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارتی صحافی گرفتار

    مسلم یوگا ٹرینرز کے خلاف متعصبانہ رویے کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارتی صحافی گرفتار

    نیو دہلی: انڈیا میں مسلمان ’’یوگا ٹرینرز‘‘ کو ملازمت سے محروم رکھنے جیسے مودی حکومت کے متعصبانہ پالیسی کے متعلق خبر شائع کرنے پر بھارتی پولیس نے مقامی صحافی کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے ’’مسلم یو گا ٹرینرز‘‘ کو حکومت کی جانب سے ملازمت نہ دینے کے متعصبانہ فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنانے والے بھارتی صحافی پشپ شرما کو گرفتار کر لیا گیا،اُن پر ’’جاننے کے حق‘‘ کے ذریعے حاصل دستاویزات کو تبدیل کر کے معاملہ کو غلط رنگ دینے کا الزام لگایا گیاہے۔

    journalist

    صحافی پشپ شرما نے خود پہ لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے،صحافی نے ’’مسلم یو گا ٹرینرز‘‘ کو ملازمتیں نہ دینے کے فیصلے پر اپنی رپورٹ جریدہ ’’مسلم گزٹ‘‘ میں مارچ میں شائع کی تھی۔

    صحافی نے اپنی رپورٹ میں ’’وزراتِ فروغِ یوگا اور آیور وردیک ادواء‘‘ کی جانب سے کیے گئے سوال کے جواب کا اقتباس پیش کیا ہے،جس میں ’’ مسلم یوگا ٹرینرز‘‘ پر ملک میں یو گا ٹریننگ دینے پرپابندی کا ذکر کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں محکمہ فروغِ یوگا کی جانب سے دیے گئے جواب کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا کہ ہے کہ ’’ یوگا ٹرینرز‘‘ کے لیے 3841 مسلم یو گا ٹڑینرز کی درخواستیں موصول ہوئیں،تاہم کسی ایک کو بھی ملازمت نہیں دی گئی۔

    رپورٹ میں محکمہ فروغِ یوگا کا ایک خط بھی منسلک کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 711 مسلم یوگا ٹرینرز نے دنیا بھر میں منائے جانے والے ’’یومِ یوگا‘‘ پر بھارت کے مختلف علاقوں میں یوگا ٹریننگ سیشن کے لیے اپنی خدمات بھی پیش کی تھیں،لیکن ’’حکومتی پالیسی ‘‘ کے تحت انہیں مسترد کردیا گیا۔

    modi 2

    جریدے ’’ ملی گزٹ‘‘ کے چیف ایڈیٹر نے اپنے ادارے کے صحافی کی گرفتاری کی تصدیق کرتےہوئے اس کی بھر پور مذمت کی ہے،اُن کا کہنا تھا کہ صحافی کے خلاف ایف آئی آر کا اندارج اور گرفتاری آزادی اظہار رائے کے حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    واضح رہے بھارت صحافیوں کے لیے خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل ہے،جہاں کل دوصحافیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا.مزید پڑھیے


    انڈیا میں 24 گھنٹے میں دو صحافیوں کا قتل


    حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ صحافی نے اپنے آرٹیکل میں محکمہ فروغِ یوگا کا جو خط شائع کیا ہے وہ بدنیتی پر مبنی ہے، خط محکمہ کے لیٹر ہیڈ کے بجائے سادہ صفحہ پر ہے اور اس میں کئی غلطیاں ہیں،یہاں تک کہ یوگا کا ’’دفتری و سرکاری املا‘‘ بھی غلط کیا گیا ہے،اس لیے یہ خط جعلی ہے۔

  • مودی کو بہار کے انتخابات میں شکست کا سامنا

    مودی کو بہار کے انتخابات میں شکست کا سامنا

    پٹنہ: بھارتی ریاست بِہار نے انتہاپسندوں کی یلغارکو روک دیا، ریاستی الیکشن میں بھارتیہ جنتاپارٹی ہار گئی بھارت کی تیسری بڑی ریاست بہارمیں ریاستی انتخابات میں حکمران جماعت بی جے پی کو بد ترین شکست کا سامنا ہوا۔

    لالوپرساد نے بی جےپی کو پچھاڑا جنتا دل پارٹی اور اتحاد کو واضح برتری حاصل ہوگئی،مودی سرکار کی پارٹی دوسرےنمبرپر رہی۔

    بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق ریاست بہار میں ووٹنگ کی شرح پندرہ سال کے مقابلے میں زیادہ رہی چھپن عشاریہ پینسٹھ فیصد افراد نےحق رائےدہی استعمال کیا۔

    بہار کی عوام نے مودی کے منہ پر طمانچہ رسید کر دیا ہے ،بھارتی ریاست بہارنے مودی کی انتہا پسندی کو شکست دے دی، کل 243سیٹوں میں سے جتنا دل نے 147پر کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ بی جے پی محض 89سیٹیں ہی لے سکی ہے اور 6 سیٹیں دیگر جماعتوں کے حصے میں آئی ہیں۔

    Courtesy: Times of India

    ریاست کے دارالحکومت پٹنہ میں جے ڈی یو کے وسیع اتحاد کے دفتر کے سامنے جشن کا ماحول ہے، بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریاست کے عوام کا زبردست حمایت کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی فتح کے باوجود باوقار رہیں گے۔

    کانگریس کے رہنما احمد پٹیل نے کہا ہے کہ راشٹریہ جنتا دل اور جنتا دل یونائٹیڈ نے محنت کی اور این ڈی اے کے جھوٹے دعووں کو شکست دے دی۔

    بھارت کے سرکاری میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو فون کرکے انھیں جیت پر مبارک باد دی ہے۔

    بھارتی سیاستدان لالو پرساد یادیونے کہا ہے کہ نریندر مودی اور انکی جماعت کےارکان بلاوجہ بھارتیوں کو پاکستان بھیجنے پر تلے ہوئے ہیں درحقیقت خود ذہنی ہیجان میں مبتلا ہیں اور ان کے نفسیاتی مرض کا علاج ہے کہ انہیں پاکستان بھجوادیا جائے وہیں ان کا علاج ممکن ہے۔ بھارت کے سابق وزیرریلوے اس سے پہلے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسیوں اور اس کے رہ نماؤں کے غیر سنجیدہ بیانات پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

  • بھارت میں شیوسینا کی پرُتشدد کارروائیاں واقعات میں مودی ملوث ہیں، سونیا گاندھی

    بھارت میں شیوسینا کی پرُتشدد کارروائیاں واقعات میں مودی ملوث ہیں، سونیا گاندھی

    نئی دہلی: کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے بھارت میں انتہاپسندی کے واقعات میں وزیراعظم مودی کے ملوث ہونے کا الزام لگا دیا ۔

    بھارت کے سیکولر اور روشن خیال ہونے کی نفی ہے بھارت میں بڑھتی عدم رواداری پر سابق حکمراں جماعت کانگریس بھی تشویش میں مبتلا ہے، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی بھارتی صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات کی اور مودی کی خاموشی پر تحفظات کا اظہار کیا۔

    بھارت میں بڑھی ہوئی عدم رواداری پر بحث تیز ہوتی جا رہی ہے،ممتاز شخصیات نے حکومت کی خاموشی پر ناراضی کے اظہار کے طور پر اپنے اعزازات واپس کرنے شروع کردیئے ہیں۔

    دوسری جانب انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے سونیاگاندھی اور راہول گاندھی کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاؤس سے راشتراپتی بھون تک احتجاجی مارچ کیا۔

  • امریکہ: سلیکون ویلی کے دورے پر مودی کے خلاف تاریخی مظاہرہ

    امریکہ: سلیکون ویلی کے دورے پر مودی کے خلاف تاریخی مظاہرہ

    کیلیفورنیا: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکہ کی سلیکون وادی کا دورہ مہنگا پڑ گیا، جہاں انھیں ایک بڑے مظاہرے کا سامناکرناپڑا۔

    متعصبانہ رویہ اورانتہا پسند سوچ کے حامل نریندر مودی گجرات کی وزارت اعلیٰ سے نکل کر بھارتی وزیر اعظم تو بن گئے، لیکن ان کی انتہا پسند سوچ اور کوتاہ نظری ختم نہ ہوئی۔

    بھارتی شہریوں نے تو مودی فیل ڈاٹ کام کے نام سے ایک ویب سائٹ بھی لانچ کردی ہے،جس میں مودی سرکار کی انتہا پسندی پر مشتمل پالیسیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

     ان کی پالیسیوں نے انھیں امریکہ میں مقیم بھارتیوں میں بھی غیر مقبول کردیا ہے، جس کا عملی مظاہرہ سلیکون ویلی کے دورے پر دیکھنے میں آیا جہاں خطاب کے لیے مودی پہنچے تو امریکی نژاد بھارتیوں نے تاریخی مظاہرہ کرڈالا۔

    اس موقع پر مظاہرین نے نریندر مودی کے خلاف پوسٹر اٹھارکھے تھے اور ان کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے، اس کے علاوہ شہر میں جگہ جگہ مودی مخالف بینرز بھی آویزاں تھے جس میں مودی سرکارکی انتہا پسندی، گجرات میں قتل عام اور انصاف کی عدم فراہمی کو اجاگر کیا گیا تھا۔

  • عید پر بھارتی جارحیت کے باوجود نواز شریف نے مودی کو تحفہ بھجوادیا

    عید پر بھارتی جارحیت کے باوجود نواز شریف نے مودی کو تحفہ بھجوادیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے تعلقات کی بہتری کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کو آموں کا تحفہ بھیجا ہے۔

    عیدالفطر کے موقع پر رینجرز نے کنٹرول لائن پر گولہ باری میں 4 پاکستانیوں کی شہادت پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی جانب سے مٹھائی کا تحفہ تو قبول نہیں کیا مگر اب وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو آموں کا تحفہ بھیجا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عید پر آموں کا ایک باکس تحفے میں بھیجا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے نریندر مودی کو آموں کا تحفہ سفارتی آداب پورے کرتے ہوئے بھیجا ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ برس بھی بھارت کی جانب سے سیکرٹری سطح کے مذاکرات ختم کرنے کے فیصلے کے بعد عید کے موقع پر نریندر مودی اور بھارت کے صدر پرناب مکھرجی کو آموں کا تحفہ بھیجا تھا۔

    نواز شریف سے قبل گیلانی اور مشرف بھی بھارتی ہم منصبوں کو آم بھجواتے رہے ہیں۔

  • بھارتیوں کی اکثریت موجودہ حکومت سےنجات چاہتی ہے، نین تاراسہگل

    بھارتیوں کی اکثریت موجودہ حکومت سےنجات چاہتی ہے، نین تاراسہگل

    سابق بھارتی وزیراعظم نہروکی بھانجی مودی سرکار سےنالاں ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارتیوں کی اکثریت موجودہ حکومت سےنجات چاہتی ہے۔

    جواہرلال نہرو کی بہن وجے لکشمی پنڈت کی بیٹی نین تاراسہگل لٹریچرفیسٹول میں شرکت کےلیےکراچی آئی ہوئی ہیں۔

    اے آروائی نیوزسےبات کرتےہوئےانہوں نے کہا کہ مودی سرکارسےسخت عاجزہیں، مودی کوصرف تیس فیصدلوگوں نےووٹ دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سترفیصد چاہتےہیں کہ گجرات میں مسلمانوں کوقتل کرنےوالے سےنجات مل جائے۔ دلی کی ہوتیں توعام آدمی پارٹی کوووٹ دیتیں۔

     نین تاراسہگل نےاعتراف کیا کہ ان کےماموں نےکشمیریوں سےحق رائے دہی کاوعدہ کیا تھا لیکن حالات نےاس کی اجازت نہیں دی۔

    سابق بھارتی وزیراعظم نہروکی بھانجی نین تاراسہگل نوناولزسمیت سترہ کتابوں کی مصنف ہیں، انہیں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔