Tag: مودی

  • بلومبرگ کی رپورٹ نے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

    بلومبرگ کی رپورٹ نے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

    واشنگٹن: بلومبرگ کی سامنے آنے والی تازہ ترین رپورٹ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اصلیت کا پردہ چاک کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مودی کے دور حکومت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر و جرائم کے بھارتی تاریخ میں سب سے زیادہ واقعات رونما ہوئے ہیں۔

    بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2014 میں مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارتیوں میں مسلمانوں کیخلاف رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

    یہ رپورٹ اس لحاظ سے بھی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ اس میں 2017 میں بھارت کے کرائم بیورو کی جانب سے نفرت پر مبنی جرائم کے اعداد و شمار جمع نہ کرنے کے بعد سے مسلم مخالف تقاریر اور دیگر پرتشدد واقعات کو ریکارڈ کیا گیا۔

    بلومبرگ نے واشنگٹن ڈی سی میں قائم ایک تحقیقی گروپ ہندوتوا واچ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں نفرت انگیز تقاریر اور بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جرائم کے اعداد و شمار کا ذکر کیا گیا تھا۔

    مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کے ریکارڈ شدہ 255 واقعات میں سے تقریباً 80 فیصد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر حکومت ریاستوں میں پیش آئے۔

    مودی حکومت کے باعث بھارت کی مسلمان آبادی کو تعصب اور مذہبی ظلم و جبر جھیلنا پڑ رہا ہے، ناقدین کے مطابق اس کا مقصد مسلمانوں کو پسماندہ کرنا اور انہیں بھارت سے بیدخل کرکے بھارت کو مکمل ہندو ملک میں تبدیل کرنا ہے۔

  • ’جسٹن ٹروڈو کا مودی حکومت کو واضح پیغام‘

    ’جسٹن ٹروڈو کا مودی حکومت کو واضح پیغام‘

    اوٹاوا: کینیڈین شہری کے بھارتی ایجنسی را کے ہاتھوں قتل پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح پیغام دے دیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیئے۔ یہ انتہائی سنگین ہے اور اس کے بہت دور رس نتائج ہوں گے۔

    برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پرسکون ہیں، ہم اپنے جمہوری اصولوں اور اقدار پر قائم ہیں، ہم شواہد پر اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

    کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپنے اتحادیوں سے بات کرنے میں ابھی ہم وقت لے رہے ہیں، ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس اس معاملے کی ٹھوس بنیاد موجود ہو۔

    دوسری جانب کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین شہری کے بھارتی ایجنسی را کے ہاتھوں قتل پر عالمی رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

    جسٹن ٹروڈو ہردیپ سنگھ کے قتل کے معاملے پر عالمی رہنماؤں سے رابطے کر کے انھیں تفصیلات سے آگاہ کیا، اس سلسلے میں انھوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کو بھی قتل کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔

    جسٹن ٹروڈو نے بائیڈن کو سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا بھی بتایا، کینیڈین وزیر اعظم نے برطانوی وزیر اعظم رشی سناک اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو بھی سکھ رہنما کے قتل کی تفصیلات بتائیں۔

    واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا ہے کہ بھارت پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے الزامات پر وائٹ ہاؤس کو گہری تشویش ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں تفتیش کا آگے بڑھنا اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا بہت اہم ہے، امریکا اپنے کینیڈا کے شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتا ہے۔

  • مودی کی انتخابات جیتنے کی آزمودہ اسکیم کا بھانڈا پھوٹ گیا

    مودی کی انتخابات جیتنے کی آزمودہ اسکیم کا بھانڈا پھوٹ گیا

    پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے اور بھارت میں انتہا پسند عناصر کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے مودی کی انتخابات جیتنے کی آزمودہ اسکیم کا بھانڈاپھوٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی ملکی بدنظمی پر سے عالمی توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوششیں پانچویں روز بھی جاری ہے۔

    انتخابات سے قبل مودی نے سیاسی فائدہ اور کھوئی ہوئی مقبولیت حاصل کرنے کیلئے اپنے بھونڈے حربوں کو دہراتے ہوئے من گھڑت آپریشنز کی جھوٹی خبریں پھیلاناشروع کردی

    بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم پانچویں دن بھی جاری ہے، گڈول کے گھنے جنگلات کے اندر گہرائی میں ایک نہ ختم ہونیوالی فائرنگ میں پیرا کمانڈوزسمیت ہزاروں فوجی بند ہیں اور مسلسل جنگ ہورہی ہے۔

    راجستھان، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، جھارکنڈ، مدھیہ پردیش، ہریانہ اور کرناٹک کی ریاستوں میں شکست کے بعد مودی آئندہ انتخابات میں کامیاب ہونے کے لیے عوام کے پاکستان مخالف جذبات کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔

    پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے اور بھارت میں انتہاپسندعناصر کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے مودی کی انتخابات جیتنے کی آزمودہ اسکیم کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔

    بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق 16 ستمبرکواڑی سیکٹرمیں دہشت گردوں کیساتھ مقابلے میں بھارتی فورسزکےمتعددافسران اورجوان مارےگئے تھے۔

    12ستمبر کو اننت ناگ سے بھارتی فورسز کے آپریشن کی اسی طرح کی رپورٹس آئی تھیں، جس میں ایک لیفٹیننٹ کرنل،ایک میجر اور ایک ڈی ایس پی مارے گئے تھے۔

    دوسری جانب زمینی شواہد بھارتی میڈیا کے جنگی جنون کے دعوے کے برعکس ہیں ، علاقے کی تصاویر معمول کی سرگرمیوں کی واضح عکاسی کرتی ہیں جہاں مقامی چرواہے اپنے مویشیوں کے ساتھ نظر آتے ہیں۔

    جہاں بھارتی فورسز نام نہاد انکاؤنٹر میں مصروف ہیں وہاں اس طرح کی سرگرمیاں سوال سے باہر ہے ، ایل او سی کے قریب رہنے والے رہائشیوں کے ویڈیو پیغامات نے مودی سرکاررپورٹ کردہ کسی بھی قسم کے فائرنگ واقعات کی تردید کی۔

    16 ستمبر کو مودی کے حامی زی ٹی وی نے بی جے پی کیلئے رائے شماری کروائی ۔ سیاسی بیان بازی میں رنگ بھرنے کے لیے 4 مارچ 2019 کے مودی کے خطاب کو لائیو بتا کر نشر کیا۔

    فالس فلیگ آپریشن ایک تھیٹر ڈرامہ ہے، جس میں پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹائی جارہی ہے۔

    متعدد ثبوتوں اور گواہوں سے ثابت ہے کہ بھارت ایک بار پھر قابل مذمت سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے پلوامہ ڈرامہ رچانا چاہتا ہے ، بھارتی میڈیا سے اس بات کے شواہد بھی مل رہے ہیں کہ مودی حکومت لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدےمیں خلل ڈالنے کی کوشش کررہی ہے ساتھ ہی راجوری اوراننت ناگ میں بڑھتے ہوئے افراتفری کے پیش نظر، بھارت میڈیا اور عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کا سہارا لے رہا ہے۔

    بھارتی تجزیہ کے مطابق آئندہ بھارتی انتخابات کی تیاری کیلئے مودی حکومت شہریوں اور فوجی افسران دونوں کی قربانی دینے کو تیار ہے۔

    بھارتی تجزیہ کار یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ اگرسرحد پر حالات واقعی اتنے سنگین ہوتے اور بھارتی فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہوتے تو مودی کیوں جشن مناتے؟

    ستیہ پال ملک جیسی اہم شخصیات اور ہندوستان میں کئی پارلیمانی لیڈر پہلے ہی عوام کو خبردار کر چکے ہیں کہ پلوامہ حملے سے مشابہت والے واقعات دوبارہ رونما ہوسکتے ہیں۔

    سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنون نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کو دہشت گردی کی کارروائیوں کے طور پر نہیں بلکہ مقامی آزادی پسندوں کیساتھ تنازعہ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے طور پر درج کرنا چاہیے۔

    ایک ویڈیو بیان میں پنون نے کشمیریوں کے آزادی کے حق پر زور دیا اور پنجاب کے لوگوں کی امنگوں کا بھی نقشہ کھینچا، جس میں بتایا گیا کہ سکھ بھی خود مختاری چاہتے ہیں۔

  • آئندہ برس عام انتخابات سے قبل مودی  ایک بار پھر دھرم کارڈ کھیلنے لگ گئے

    آئندہ برس عام انتخابات سے قبل مودی ایک بار پھر دھرم کارڈ کھیلنے لگ گئے

    نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے آئندہ برس عام انتخابات سے قبل ہندو ووٹرز کو رام کرنے کے لئے نفرت کی آگ بھڑکانا شروع کردی اور اپوزیشن اتحاد کو ہندو دھرم کا دشمن قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہندوتوا کےعلمبردار مودی جی کھل کر سامنے آ گئے ، آئندہ برس عام انتخابات سےقبل مودی جی ایک بار پھر دھرم کارڈ کھیلنے لگ گئے۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے اپوزیشن اتحاد کو ہندو دھرم کا دشمن قرار دے دیا اور دعویٰ کیا کہ اپوزیشن اتحاد درحقیقت سناتن دھرم کو ختم کرنا چاہتا ہے۔

    مودی نے ہندو ووٹرز کو رام کرنے کے لئے نفرت کی آگ بھڑکانا شروع کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد کو گھمنڈی الائنس اور ہندو دشمن قرار دے دیا اور اعلان کیا کہ ہندو دھرم کےدشمنوں کو روکنا ہو گا۔

    مودی نے مدھیہ پردیش کےضلع ساگر میں مذہبی شدت پسندی، نفرت انگیزی میں ڈوبے خطاب میں تمام کٹر ہندوؤں کو اپوزیشن کے خلاف چوکنا ہونے کی ہدایت کر دی۔

    مودی پارٹی نے الیکشن جیتنے کیلئے انتہا پسند ہندوؤں کے مذہبی جذبات کوبھڑکانا شروع کر دیا ہے جبکہ اترپردیش کےانتہا پسند وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ سناتن دھرم کو پہلے ہی بھارت کا قومی مذہب قراردے چکے ہین۔

    تامل ناڈو کے وزیر ادھیا نیدی اسٹالن نے ہندو مذہب کو ملیریا اور ڈینگی سے تشبیہ دی جبکہ ڈی ایم کے پارٹی رکن لوک سبھا اے راجا ذات پات اور نفرت کے نظام کے باعث ہندو مذہب کو کوڑھ اور ایچ آئی وی سے جوڑ چکے ہیں۔

    ڈی ایم کےپارٹی کے متنازع بیانات کی آڑ میں بی جے پی نےبھی کھلم کھلا ہندوتوا کی آڑ میں سیاسی مخالفین پر مذہبی حملے شروع کر دیئے ہیں

  • ’ٹھاکرے نے مودی حکومت کو خبردار کردیا‘

    ’ٹھاکرے نے مودی حکومت کو خبردار کردیا‘

    شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز میں حکمران اتحاد حال ہی میں قومی اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کی کامیابی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شیوسینا کے صدر نے کہا کہ مودی انڈیا بلاک سے اتنے پریشان ہیں کہ انہوں نے ملک کا نام بدل کر بھارت رکھ دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اگلے (لوک سبھا) انتخابات میں حکمران جماعت اور ملک کے وزیر اعظم کو بدل دیں گے۔ مگر ہم ملک کا نام بدلنے کے اس کھیل میں شامل نہیں ہوں گے، انہوں نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں بی جے پی اقتدار میں واپس نہیں آئے گی۔

    ریلی سے خطاب میں ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ ‘انڈیا’، ‘بھارت’ یا ‘ہندوستان’ سبھی ہمارے ملک کے نام ہیں اور ہم جو چاہیں استعمال کریں گے، اور کوئی بھی ہم پر ملک کا نیا نام مسلط نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اقتدار پر قبضہ کرنے، سیاسی پارٹیوں کو توڑنے،سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو پکڑنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

    ٹھاکرے نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح خواتین کو سرعام بے دردی اور شرمندگی کا نشانہ بنایا گیا، ”لیکن مرکز کی حکومت نے کچھ نہیں کیا، بلکہ خاموش تماشائی بنی رہی۔

  • ’چاندی اور سونے کی پلیٹیں، مودی کا دکھا وا ان کے گلے پڑ گیا‘

    ’چاندی اور سونے کی پلیٹیں، مودی کا دکھا وا ان کے گلے پڑ گیا‘

    جی 20 اجلاس میں چاندی اور سونے کی پلیٹوں کا معاملہ سامنے آنے پر مودی حکومت پر ان کے اپنوں کی جانب سے بھی شدید تنقید کی جارہی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے جی 20 سربراہی اجلاس کو لے کر مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی۔

    شرد پوار کا مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنے ملک میں ایسی کانفرنسوں کی میزبانی کرنا ہمارا فرض ہے لیکن چاندی اور سونے کی پلیٹیں پہلی بار دیکھی گئیں، انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ مودی سرکار بیمار ہے، اب کیا کہیں کہ ہندوستان کا راستہ ہے۔

    فائل تصویر آئی اے این ایس

    شرد پوار نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جی 20 جیسے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنا ہمارا فرض ہے، لیکن چاندی اور سونے کی پلیٹیں پہلی بار دیکھیں، انہوں نے کہا کہ ایسے تو کبھی نہیں ہوا۔

    شرد پوار کا کہنا تھا کہ ملک میں اس طرح کی کانفرنسیں پہلے بھی دو بار ہو چکی ہیں۔ اب یہ کانفرنس تیسری مرتبہ ملک میں منعقد ہو رہی ہے۔ پہلی دو کانفرنسوں میں دنیا بھر سے لوگ آئے تھے لیکن تب بھی اس طرح کا ماحول نہیں دیکھا تھا، جیسے اب دیکھا گیا ہے۔

    نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں پڑھا کہ کسی کانفرنس میں چاندی یا سونے کی پلیٹیں رکھی گئی ہوں، تاہم میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ یہاں آنے والے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کا احترام کرنا ہمارا فرض ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ اس ملک کے لیے اہم ہے، لیکن اس کانفرنس کو بنیادی مسائل کے بجائے بعض لوگوں کی عظمت کی تشہیر کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جو غیر مناسب ہے۔

  • مودی کے ہندوستان میں تعلیمی درسگاہیں بھی ہندؤ انتہا پسندی سے غیرمحفوظ

    مودی کے ہندوستان میں تعلیمی درسگاہیں بھی ہندؤ انتہا پسندی سے غیرمحفوظ

    اتر پردیش : بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلمان بچے کو بغیر سبق یاد نہ کرنے پر ہندو ٹیچر نے نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا اورکہا تمام مسلمان بچوں کو یہ اسکول چھوڑ دینا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق مودی کے ہندوستان میں تعلیمی درسگاہیں بھی ہندؤ انتہا پسندی سے غیرمحفوظ ہیں ، بھارتی ریاست اترپردیش کے پرائمری اسکول کی ہندو استانی کے مسلمان بچے سے شرمناک سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ۔

    ضلع مظفر نگر کے نیہا پبلک اسکول میں سات سالہ محمد التمش کو بغیرسبق یادنہ کرنے پر ہندو ٹیچر نے نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا، کلاس ٹیچر ترپتا تیاگی نے کلاس کے باقی بچوں کو محمد التمش کو باری باری تھپڑ مارنے اور تمام مسلمان بچوں کو یہ اسکول چھوڑ دینے کا کہا۔

    ویڈیو میں کسی مرد کو کہتے سنا جا رہا ہے کہ ٹھیک کہہ رہی ہیں، انہوں نے ہمارا تعلیمی نظام تباہ کر دیا ہے، ہندؤ ٹیچر نے کلاس کے باقی بچوں کو 7سالہ التمش کو زورزور سے تھپڑ مارنے کا بھی کہا کہ آرام آرام سے کیوں مار رہے ہو ، زورسے مارو۔

    محمد التمش کےوالدارشاد نے کہا شرمناک واقعہ مسلمانوں کےخلاف پھیلائی گئی نفرت کا نتیجہ ہے۔

    ویڈیووائرل ہونے پر یوگی سرکار ہندو استانی کو بچانے کیلئے سرگرم ہوگئی، پولیس نے تمام سوشل میڈیا صارفین کو ویڈیو ہٹانے کا حکم دےدیا اور کہا کہ خلاف ورزی پرقانونی کارروائی کی جائےگی۔

  • معروف بھارتی ماہرقانون نے مودی کے شیطانی منصوبے کاپول کھول دیا

    معروف بھارتی ماہرقانون نے مودی کے شیطانی منصوبے کاپول کھول دیا

    معروف بھارتی ماہر قانون نے مودی کے شیطانی منصوبے کاپول کھول دیا، سپریم کورٹ کے وکیل پرشانت بھوشن نے مودی حکومت پر پلوامہ، بالاکوٹ کی ریپیٹ ٹیلی کاسٹ کاالزام عائد کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پرشانت بھوشن نے کہا کہ الیکشن سے پہلے مودی سرکار رام مندر ایودھیہ پرجعلی دہشتگرد حملہ کرائیگی، دہشت گرد حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈال کرجنگ کی فضا بنانا ہوگا۔

    ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن نے کہا کہ بالاکوٹ طرز پر بھارتی فوج آزاد کشمیر میں جعلی زمینی کارروائی کرے گی، جعلی کارروائی کرکے مودی کے انتخابات جیتنے کی راہ ہموار کی جائیگی۔

    انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی اطلاعات اور ذرائع انتہائی مصدقہ ہیں، انتخابات جیتنے کیلئے پاکستان مخالف بیانیہ، جعلی سرجیکل اسٹرائیک مودی سرکار کی روایت ہے۔

    ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن کا کہنا تھا کہ الیکشن جیتنے کیلئے جنگی ماحول بنانا مودی سرکار کی پرانی روایت ہے، 2019 میں بھی پلوامہ، جعلی سرجیکل اسٹرائیک کاڈرامہ رچا کر انتخابات کو متاثر کیا گیا، انہوں نے کہا کہ مودی انتخابات جیتنے کے لئے کچھ بھی کرسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہریانہ فسادات اور مہاراشٹرا ریلوے فائرنگ اسی منصوبے کاحصہ ہیں، مودی کے سیاسی عزائم ہندوستان کومنی پور کی طرح دولخت کر دینگے۔

    پرشانت بھوشن کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کی انکوائری رپورٹ 5سال بعد بھی منظرعام پر نہیں آئی، 11 انٹیلی جنس رپورٹس کونظر انداز کر دیا گیا، ستیاپال ملک کوخاموش رہنے کا کہا گیا۔

    سینئر قانون دان پرشانت بھوشن نے بھارتی میڈیا کی مودی نواز پالیسیوں پر بھی کڑی تنقید کی، انہوں نے کہا کہ عوام مودی سرکار کے چناؤ جیتنے کیلئے اپنائے گئے اوچھے ہتھکنڈوں سے باخبررہیں۔

  • مودی کے ہندوستان میں صنف نازک غیر محفوظ

    مودی کے ہندوستان میں صنف نازک غیر محفوظ

    مودی کے ہندوستان میں صنف نازک بھی اب محفوظ نہیں، ریاست منی پور میں ایک انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔  

    تفصیلات کے مطابق ریاست منی پور میں انتہا پسند ہندوؤں نے 2 خواتین کو برہنہ کر کے بازار میں جلوس نکلوایا، خواتین کا تعلق منی پور کی بی جے پی مخالف کوکی برادری سے ہے۔

      برٹش ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی منی پور میں انتہا پسند جذبات کو فروغ دے کر انتخابی فوائد اٹھانا چاہتی ہے، اس سے پہلے بھی بی بی سی، برٹش ہیرالڈ اور متعدد بین الاقوامی تنظیمیں مودی راج میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھا چکی ہیں۔

     اس واقعہ کے خلاف کئے جانے والے مظاہرے کے مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی منی پور میں جاری نسلی فسادات کو ہَوا دے کر فوج کی مستقل تعیناتی چاہتا ہے، مودی کی کوشش ہے کہ فوج کی مستقل تعیناتی سے انتخابات میں فائدہ اٹھایا جا سکے۔

    سماجی حقوق کی ماہر ماہوا ماہوترانے بتایا کہ منی پور میں چلنے والے فسادات محض نسلی ٹکراوٴ ہی نہیں بلکہ بی جے پی کی طرف سے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت نسل کشی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق میتی اور کوکی برادری کے مابین فسادات ڈھائی ماہ سے جاری ہیں ، جس میں 200 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

     رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈھائی ماہ سے پوری ریاست میں انٹرنیٹ کی فراہمی بھی معطل ہے، بھارتی حکومت مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بجائے سوشل میڈیا پر عوام کی آواز دبانے میں مصروف ہے۔

  • مودی کا خطاب، کانگریس میں گجرات فسادات پر بی بی سی کی تاریخی دستاویزی فلم دکھائی جائے گی

    مودی کا خطاب، کانگریس میں گجرات فسادات پر بی بی سی کی تاریخی دستاویزی فلم دکھائی جائے گی

    نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا گھناؤنا چہرہ امریکی ارکان کانگریس کو دکھانے کے لیے سکھ کمیونٹی متحرک ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سکھ فار جسٹس کے مرکزی رہنما گرپت ونت سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں مودی کے خطاب والے روز کانگریس میں گجرات فسادات پر بی بی سی کی تاریخی دستاویزی فلم دکھائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہردیپ سنگھ نیجار کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہر سرے سٹی میں ایک گردوارے میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

    خالصتان کے حامی سکھ رہنما کو کینیڈا میں قتل کردیا گیا

    سرے سٹی میں پنجابی کمیونٹی کی اکثریت ہے، ہردیپ سنگھ سکھوں کی علیحدگی پسند تنظیم سکھ فار جسٹس کے سرگرم کارکن تھے اور خالصتان کے قیام کے لیے ریفرنڈم میں انھوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    بھارتی حکومت نے کینیڈین حکام سے ہردیپ سنگھ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔