Tag: مودی

  • مودی کا کشمیر پر اے پی سی ڈراما ناکام، کٹھ پتلی رہنماؤں نے بھی وادی کی خصوصی حیثیت پر زبان کھول دی

    مودی کا کشمیر پر اے پی سی ڈراما ناکام، کٹھ پتلی رہنماؤں نے بھی وادی کی خصوصی حیثیت پر زبان کھول دی

    نئی دہلی: مودی کا مخصوص کشمیری رہنماؤں پر مشتمل اے پی سی کا ڈراما ساڑھے تین گھنٹے بعد ختم ہو گیا، مقبوضہ کشمیر کے نام پر دنیا کو بے وقوف بنانے کی بھارتی وزیر اعظم کی کوشش ایک بار پھر ناکام ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کشمیریوں کے خلاف ایک اور چال چلی، کشمیری رہنماؤں کے ساتھ مودی کا نئی دہلی میں آل پارٹیز کانفرنس کا ڈراما ساڑھے تین گھنٹے بعد ناکامی سے دوچار ہو گیا۔

    مودی نے بھارت نواز کشمیری لیڈرز کو شیشے میں اُتارنے کی کوشش کی، 14 جماعتوں کے رہنما اے پی سی میٹنگ میں شریک ہوئے، جب کہ کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے والے حریت رہنماؤں کو مدعو ہی نہیں کیا گیا، نیز میٹنگ کا کوئی ایجنڈا بھی نہیں تھا۔

    بھارتی ٹی وی نے خود بھانڈا پھوڑا کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر کے مخصوص رہنماؤں سے ملاقات کی، ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ حریت رہنماؤں نے مودی کی ملاقات کو تھیٹر ڈراما قرار دے دیا، انھوں نے کہا اے پی سی سازش ہے ہم مسترد کرتے ہیں۔

    ادھر مودی سے ملاقات کے بعد بھارت نواز کشمیری رہنماؤں نے بھی میڈیا سےگفتگو میں کہا ہم نے مودی کو واضح کر دیا کہ کشمیر کی پرانی آئینی 5 اگست 2019 سے پہلے کی خصوصی حیثیت بحال کی جائے، پہلی والی خصوصی حیثیت کو بحال کرنا ہی ہوگا۔

    خیال رہے کہ نئی دہلی میں کشمیر پر آج بلائی گئی اے پی سی کے موقع پر مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے، جگہ جگہ ناکے لگا کر انٹرنیٹ سروس بھی بند کی جا چکی ہے، ٹرین سروس معطل ہے، پوری وادی میں ہائی الرٹ ہے۔

    ادھر اس اے پی سی کے حوالے سے بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں، کانگریس رہنما چدھم برم نے مودی سرکار سے پانچ اگست کےگھناؤنی اقدام کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے اے پی سی پر رد عمل میں کہا کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی، پوری قوم مودی کے اس اقدام کی وجہ سے شرمندہ ہوئی۔

    کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک بھی بھارتی حکومت پر برس پڑی ہیں، انھوں نے کہا مودی آئے دن نیا ڈراما کرتے ہیں، آج اپنی کٹھ پتلوں کو بلا کر کشمیر پر اے پی سی کا تھیٹر لگایا، یہ سال کا سب سے بڑا مذاق ہے، کیوں کہ کشمیر کے اصل وارث حریت رہنماؤں کو جیلوں میں ٹارچر کیا جا رہا ہے، ڈیتھ سیلز میں رکھا ہوا ہے، کشمیریوں کو گھروں میں یرغمال بنایا ہوا ہے۔

  • دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے مودی کا ایک اور ڈراما

    دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے مودی کا ایک اور ڈراما

    نئی دہلی: دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک اور ڈراما رچانے لگے، مودی 25 فروری کے بعد مقبوضہ وادی کا ممکنہ دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر میں مخصوص اور منتخب لوگوں سے ملاقاتوں پر مشتمل دورے کے بعد مودی سرکار ایک اور ڈراما رچانے جا رہی ہے۔

    بھارتی وزیر اعظم کا 25 فروری کے بعد مقبوضہ وادی کے دورے کا امکان ہے، مودی کے اس ممکنہ دورے کے خلاف سری نگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹرز لگ گئے ہیں۔

    کشمیریوں نے بھارتی وزیر اعظم کے دورے کو مسترد کر دیا، اور حریت رہنماؤں نے مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے پر مکمل ہڑتال کی اپیل کر دی۔

    غیر ملکی سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ، پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کر دیا

    کشمیر میڈیا کے مطابق دورے کے خلاف سرینگر سمیت دیگر علاقوں میں لگنے والے پوسٹرز پر تحریر کیا گیا ہے ’ہم مودی کے وادی کے دورے کو مسترد کرتے ہیں، مودی وادی میں مسلم آبادی کا تناسب بدلنا چاہتے ہیں۔‘

    واضح رہے کہ اس سے قبل مودی حکومت نے عالمی دباؤ بڑھنے کے بعد غیر ملکی سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرایا، تاہم پاکستانی دفتر خارجہ نے اس کی حقیقت کا پول کھولا، اور کہا کہ یہ دورہ منصوبہ بندی کے تحت تھا، غیر ملکی سفارت کاروں کی مخصوص اور منتخب لوگوں سے ملاقاتیں کرائی گئیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا یہ دورہ آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدام سے توجہ ہٹانے کے لیے تھا۔

  • مودی نے پاکستان کو ناکام ریاست اور افغان امن عمل سبوتاژ کرنے کیلئے گریٹ ڈبل گیم پر دوبارہ عمل شروع کردیا

    مودی نے پاکستان کو ناکام ریاست اور افغان امن عمل سبوتاژ کرنے کیلئے گریٹ ڈبل گیم پر دوبارہ عمل شروع کردیا

    اسلام آباد : بھارت نے پاکستان کو ناکام ریاست اور افغان امن عمل سبوتاژ کرنے کے بھارتی گریٹ ڈبل گیم پر دوبارہ عمل شروع کردیا اور نکسل باغیوں کی تحریک کے مقابلےمیں داعش کی پُشت پناہی کی کوشش کرنے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت جموں وکشمیر میں دہشت گرد گروپس کوکھڑا کرنے اور نکسل باغیوں کی تحریک کےمقابلےمیں داعش کی پُشت پناہی کی کوشش کرنے لگا ، اقوام متحدہ پہلے ہی کیرالہ ، کرناٹیکا میں دہشت گرد گروپوں کی نشاندہی کر چکا ہے کہ بھارت دہشت گرد گروپس کوہمسایہ ممالک،پاکستان کیخلاف عدم استحکام کیلئے استعمال کر رہا ہے۔

    پاکستان کو ناکام ریاست اور افغان امن عمل سبوتاژ کرنے کی بھارتی گریٹ ڈبل گیم بے نقاب ہوگیا ، ڈبل گیم تو بڑے عرصے سے جاری تھی مگرگریٹ ڈبل گیم 2019 میں شروع ہوئی ، ابتدائی نتائج 2020میں آنے کا ہدف رکھا گیا مگر کورونا وائرس کی وجہ سے تعطل آیا۔

    مودی نے پاکستان کو ناکام ریاست اور افغان امن عمل سبوتاژ کرنے کیلئے گریٹ ڈبل گیم پر دوبارہ عمل شروع کردیا

    سال 2021 کے آغاز کیساتھ ہی مودی نے گریٹ ڈبل گیم پر دوبارہ عمل شروع کردیا، اس گریٹ ڈبل گیم کےماسٹر مائنڈ کا سراغ لگانا کوئی مشکل نہیں ، کنگز کالج لندن میں ڈیفنس اسٹڈیزکے استاد اوی ناش پلوال کی کتاب مائی اینیمیز اینیمی میں دوحہ میں امن سبوتاژکرنےکی کوششوں کیلئےبھارت اور داعش کاگٹھ جوڑ سامنے آیا ، کابل میں سکھوں کےگوردوارےپر حملہ کرایا جس کا ماسڑ مائنڈبھارتی نکلا ، بھارت چانکیہ کی پالیسی اپناکرافغان امن کو ہر قیمت پرتباہ کرنا چاہتا ہے جبکہ پاکستان بار ہا کہہ چکا افغانستان اورپاکستان کاامن ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔

    کتاب میں کہا گیا کہ بھارت نے مغربی بارڈرکے ذریعے بلوچستان ،کےپی میں عدم استحکام پیدا کرنےکی کوشش کی ، بھارت پاکستان میں فرقہ ورانہ فسادات کرانا چاہتا ہے ، کراچی اور حالیہ مچھ واقعات بھارت کی سازش کی ایک کڑی ہے۔

    اوی ناش پلوال نے کتاب میں افغانستان میں گریٹ ڈبل گیم کو واضح بیان کردیا ہے کہ نرین مودی ایک طرف بلوچستان میں فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہیں، دوسری طرف پاکستان کےپختونوں میں بےچینی پھیلانے میں مصروف ہیں جبکہ بھارت افغانستان کے راستے سے پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے۔

    کتاب کے مطابق مودی حکومت نےافغان طالبان کو جال میں پھانسنے کی کوشش کی، اوی ناش کی کتاب میں ’’بلوچ اینڈ پشتون کارڈ‘‘کا پورا باب لکھا گیا ہے، بلوچ اینڈ پشتون کارڈ بھارت کی گریٹ گیم کا اہم حصہ ہے۔

    بھارت کے گریٹ گیم پر بی جےپی رہنماسبرامانیم سوامی کے بیان میں آن ریکارڈ ہے ، جس میں انھوں نے بڑھکیاں ماری تھی کہ پاکستان کو 4حصوں میں تقسیم کریں گے جبکہ گریٹ گیم کے سلسلے میں اجیت دوول افغانستان میں کرزئی سے بھی مل چکا ہے ، اجیت دوول کھلے عام بلوچستان کی بات کرتا ہے۔

    کتاب کے مطابق 2019میں افغان امن معاہدے کے واضح امکانات پرگریٹ ڈبل گیم شروع کی گئی ، کیونکہ مودی افغان امن معاہدے کےمذاکرات کی کامیابی سے خوفزدہ تھے، مذاکرات فیصلہ کن مرحلےمیں آنےپرمودی نےمقبوضہ کشمیرمیں آرٹیکل370معطل کیا جبکہ بھارت نے اور ایک متنازع علاقے پر زور زبردستی سےقبضہ کر لیا۔

    اکانومسٹ ہویاخارجہ پالیسی میگزین،یوکےپارلیمنٹ ہویایواین انسانی حقوق رپورٹ عالمی سطح پر واضح ہوابھارت دہشت گردی کی سرپرستی سےعالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا ہے اور گریٹ ڈبل گیم کےتحت پاکستان ،افغانستان میں دہشتگردی کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا۔

  • مودی اور امیت شاہ ہندو راشٹریا کے تحت کشمیر کا حل چاہتے ہیں: سردار مسعود خان

    مودی اور امیت شاہ ہندو راشٹریا کے تحت کشمیر کا حل چاہتے ہیں: سردار مسعود خان

    اسلام آباد: آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے ٹارچر اور قتل عام معمول بن گیا ہے، مودی اور امیت شاہ اب ہندو راشٹریا کے تحت کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیت میں ہونے سے مراد یہ نہیں کہ شہری دوسروں سے کم تر ہیں، پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔

    سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں سے ناروا سلوک اور کشمیر میں بربریت ہندو توا نظریہ ہے، بھارت میں مسلمانوں کا استحصال ہو رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے ٹارچر اور قتل عام معمول بن گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہٹلر دور میں جو ہوا وہ آج کشمیر میں ہو رہا ہے، مودی اور امیت شاہ اب ہندو راشٹریا کے تحت کشمیر کا حل چاہتے ہیں، کشمیر میں ہندوؤں کو بسانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

    سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آبادی کے تناسب کی تبدیلی اور نسل کشی روکے، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔

  • مودی پیدائشی جھوٹے ہیں،کانگریس رہنما

    مودی پیدائشی جھوٹے ہیں،کانگریس رہنما

    نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے رہنما سلمان نظامی نے کہا ہے کہ نریندر مودی پیدائشی جھوٹے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے عوام کو ماموں بنا دیا۔نریندر مودی کے دورہ لداخ کو کانگریس نے فوٹو سیشن قرار دے دیا۔

    کانگریس رہنما ابھیشیک دت کا کہنا تھا کہ نریندر مودی لداخ جھڑپ میں زخمی اہلکاروں سے ملے،زخمیوں کو نہ ڈرپ لگی نہ کوئی دوا کانام ونشان تھا،کسی بھی زاویے سے وہ کوئی اسپتال نہیں لگ رہا،مودی کے دورے میں ڈاکٹرز کی جگہ فوٹوگرافرز تھے۔

    دوسری جانب کانگریس رہنما سلمان نظامی نے کہا کہ مودی پیدائشی جھوٹے ہیں،پہلے چین کے قبضے پر جھوٹ بولا، اب مودی سرکار کا میڈیا نقصان پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    راہول گاندھی بھارتی وزیراعظم مودی پر برس پڑے

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے کانگریس رہنما راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین نے ہماری زمین لے لی، بھارت اپنا علاقہ واپس لینے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔

    راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کھلم کھلا چین کے دعوے کی حمایت میں بیان دے رہے ہیں، مودی بھارت اور ہماری فوج کی حمایت کی بجائے کیوں چین کی حمایت کر رہے ہیں؟

  • کروناوائرس: بھارتیوں نے مودی کا مذاق بنا دیا

    کروناوائرس: بھارتیوں نے مودی کا مذاق بنا دیا

    نئی دہلی: بھارتی شہریوں نے ملکی وزیراعظم نریندر مودی کا مذاق بنا دیا، مودی کی شکل کے ماسک دکانوں پر تیزی سے فروخت ہونا شروع ہوگئے، دکان مالکان کا کاروبار چمک اٹھا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر بھوپال میں مودی کی شکل کے ماسک کی مانگ بڑھ گئی ہے، شہریوں کی بڑی تعداد خصوصی ماسک خرید رہی ہے، دکانوں پر مودی کے علاوہ دیگر سرکاری اعلیٰ عہدیداروں کی شکل کے ماسک بھی پرنٹ کیے گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے وزیراعلیٰ سیوراج سنگھ چوہان کے چہرے کا عکس بھی ماسک پر پرنٹ کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک دکان مالک کا کہنا تھا کہ وہ اب تک ہزاروں کی تعداد میں خصوصی ماسک بیچ چکا ہے اور اس کی مانگ میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

    مدھیاپردیش کروناوائرس سے بدترین متاثرہ ریاستوں میں شمار ہوتا ہے۔ جہاں اب تک 11 ہزار کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور 465 کے قریب اموات ریکارڈ کی گئیں۔ تاہم مذکورہ ریاست میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کی جاچکی ہے۔

    حکومت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنے پر زور دیا ہے لیکن شہری مودی سرکار کا ہی مذاق بنا رہے ہیں۔

  • کورونا لاک ڈاؤن، وزیراعظم عمران خان کی  مودی کو بڑی پیشکش

    کورونا لاک ڈاؤن، وزیراعظم عمران خان کی مودی کو بڑی پیشکش

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کامیاب احساس کیش پروگرام شیئر کرنے کی پیشکش کردی اور کہا لاک ڈاؤن سے بھارت میں 34فیصد گھرانے شدید متاثر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر مودی کو تعاون کی پیشکش کردی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا
    لاک  ڈاؤن سے بھارت میں34فیصدگھرانےشدیدمتاثرہیں اور لاک ڈاؤن سے34فیصدگھرانوں کی آمدنی کم ہوگئی، بھارت میں ہر3میں سےایک شہری ہفتے سے زیادہ اپناخرچ نہیں اٹھاسکتا، میں مدد کی پیش کش کرنے اور اپنا کامیاب احساس کیش پروگرام بھارت سےشیئرکرنےکیلئے تیار ہیں، جس کی شفافیت کی وجہ بین الاقوامی سطح پر تعریف کی جاتی ہے۔

    خیال رہے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کی وجہ سےبھارت  میں معاشی صورتحال سنگین  ہوگئی ہے، لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے تقریبا   84 فیصد ہندوستانی گھرانوں کی آمدنی میں کمی دیکھی جارہی ہے،  تمام گھرانوں میں سے تقریبا ایک تہائی  مدد کے بغیر ایک ہفتہ کے بعد  زندہ نہیں رہ سکیں گے۔

    یاد رہے بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے10 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے،  جس کے بعد مریضوں کی  تعداد 2 لاکھ 86 ہزار  سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار 102 پر جا پہنچی ہے۔

  • مسلمانوں پر ظلم، امریکی نیوز ایجنسی نے مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی

    مسلمانوں پر ظلم، امریکی نیوز ایجنسی نے مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی

    نیویارک : امریکی نیوز ایجنسی یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل نے مودی کوہٹلر سے تشبیہ دے دی اور کہا جوہٹلر نےجرمنی میں کیاوہی مودی سرکار مقبوضہ کشمیرمیں کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلمانوں پر ظلم اور مقبوضہ کشمیر میں جارحیت پر امریکی نیوز ایجنسی نے مودی کا سفاک چہرہ بے نقاب کردیا اور کہا مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت، بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کرنے والا مودی ہٹلر ہے۔

    کرنل ریٹائرڈ ویس مارٹن نے مضمون میں لکھا نریندرمودی نے وزیراعظم عمران خان کی امن کی پیشکش کو ویسے ہی رد کیا، جیسے ہٹلر نے برطانوی وزیراعظم کی امن کی خواہش کو کیا تھا، امن کیلئے پاکستان کے وزیراعظم نے پہل کی لیکن مودی نے امن کے بجائے کنٹرول لائن پر کشیدگی بڑھا دی، کنٹرول لائن پرجارحانہ پیٹرولنگ جنگ چھیڑنے کا بہانہ ہے۔

    کرنل نے لکھا چیکوسلواکیہ پر ہٹلر کے قبضے سےپہلے جرمنوں نے وہاں افراتفری پھیلائی تھی، بھارتی اہلکار وہی کام مقبوضہ کشمیر میں کررہے ہیں۔

    مضمون میں بھارت میں مسلمانوں پر جاری مظالم کا بھی پردہ چاک کرتے ہوئے کہا گیا کہ کورونا کی آڑ میں بھارت میں مسلمانوں کےخلاف گھناؤنی مہم عروج پرہے، فوج اورپولیس مسلمانوں کو احتجاج کرنے بھی نہیں دے رہی ہے، عالمی برادری کو بھارت میں مسلمانوں پرمظالم اور نسل کشی روکنے کے لیے مودی پردباؤ ڈالنا چاہئیے۔

  • ’کشمیری اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے‘

    ’کشمیری اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت جبر سے کشمیریوں کے خود ارادیت کی جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتا، کشمیری اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شبلی فراز نے ٹوئٹ کیا کہ دنیا کروناوائرس کی وبا سے برسر پیکار ہے جبکہ بھارت بنیادی انسانی حقوق روند رہا ہے، بھارت کا انتہا پسند چہرہ دنیا پر بے نقاب ہو چکا ہے۔

    شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور بھارتی جارحیت کی مذمت کی۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا، تازہ کارروائی میں ضلع شوپیاں میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

    مقبوضہ کشمیر میں مزید4 نوجوان شہید، 24 گھنٹوں میں تعداد 9ہوگئی

    بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے پنجوڑہ میں سرچ آپریشن کے نام پر نہتے نوجوانوں کو فائرنگ کانشانہ بنایا، فائرنگ کے بعد سینکڑوں افراد گھروں سے باہر نکل آئے، مشتعل مظاہرین نے بھارتی فوج پر پتھراؤ کیا، مظاہرین نے کشمیر کی آزادی کے حق میں اور مودی سرکار کیخلاف نعرے بازی کی۔

  • مودی برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے بے نقاب

    مودی برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے بے نقاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 13 ماورائے عدالت قتل اور مظالم کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ کو خط دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کی جانب سے لکھے گئے خط میں مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کو بے نقاب کیا گیا اور بھارتی مظالم کا معاملہ بر طانوی پارلیمنٹ میں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

    دریں اثنا چوہدری محمدسرور نے کشمیر میں مظالم اور خط کے بارے میں ویڈیو بیان جاری کیا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ طانوی حکومت اور اراکین مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے خلاف کردار ادا کریں۔

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی بربریت جاری، مزید اٹھارہ کشمیری نوجوان شہید

    انہوں نے مزید کہا کہ مودی بھارتی مسلمانوں اور کشمیر یوں پر بربریت کی انتہا کر رہا ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں گزشتہ تین روز میں شہید کشمیریوں کی تعداد اٹھارہ تک پہنچ گئی، قابض فوج نے پلوامہ کا محاصرہ بھی کیا ہوا ہے جس کے دوران فوجی اہلکار زبردستی گھروں میں داخل ہوکر خواتین سے بدسلوکی اور توڑ پھوڑ کررہے ہیں، بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن کے نام پر متعدد کشمیریوں کو اغوا بھی کرلیا گیا ہے۔