Tag: مودی

  • کرونا وائرس کے باعث بھارت کی معیشت کو شدید دھچکہ

    کرونا وائرس کے باعث بھارت کی معیشت کو شدید دھچکہ

    نئی دہلی: کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت کی معیشت ڈھے گئی، معاشی ماہرین نے رواں برس اور آئندہ برس معاشی شرح نمو منفی اعشاریوں میں رہنے کی ہیشگوئی کردی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کے باعث بھارتی معیشت کو بڑا دھچکہ پہنچا ہے، بھارت کی معاشی شرح نمو 11 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

    رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بھارت کی معاشی شرح نمو 3.1 فیصد رہی تھی، اب دوسری سہ ماہی میں بھارت کی شرح نمو میں مزید کمی کا امکان ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق بھارت میں تعمیرات اور صنعتی پیداوار شدید متاثر ہوئی ہے جبکہ بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق رواں برس اور آئندہ برس بھی بھارت کی معاشی شرح نمو منفی 5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے بھارتی معیشت پہلے ہی شدید دھچکوں کا شکار تھی، اب کرونا وائرس نے اس پر ایک اور کاری ضرب لگائی ہے۔

    سنہ 2019 میں بھارتی معیشت کی شرح نمو 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی تھی، گزشتہ برس جولائی تا ستمبر بھارتی معاشی شرح نمو ساڑھے 4 فیصد رہی۔

    گزشتہ برس بھارت میں بے روزگاری کی شرح بھی 40 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی تھی۔ آٹو سیکٹر میں بھی بے انتہا سست روی اور صارفین کی قوت خرید میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی۔

    بھارتی ماہر معاشیات پروفیسر ارون کمار کے بی بی سی میں شائع ایک کالم کے مطابق 15 ماہ قبل بھارت کی معیشت 8 فیصد کی رفتار سے ترقی کر رہی تھی جو سنہ 2019 میں نصف ہوگئی۔

    ان کے مطابق لدھیانہ میں سائیکلوں اور آگرہ میں جوتے جیسی صنعتوں سے وابستہ غیر منظم شعبے بڑی تعداد میں بند ہو چکے ہیں، ملک میں ملازمین کی تعداد 45 کروڑ تھی جو سنہ 2019 میں کم ہو کر 41 کروڑ رہ گئی اور موجودہ حالات میں اس میں مزید کمی ہوئی ہے۔

  • بھارت کی جانب سے پاکستان میں فالس فلیگ آپریشن کا خطرہ ہے: وزیر اعظم

    بھارت کی جانب سے پاکستان میں فالس فلیگ آپریشن کا خطرہ ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان، چین اور نیپال کے ساتھ سرحدی تنازعہ ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان میں فالس فلیگ آپریشن کا خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی ہندو توا اور شدت پسند حکومت پڑوسی ممالک کے لیے بھی خطرہ بنتی جا رہی ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کو شہریت کے متنازعہ قانون کے باعث خطرہ لاحق ہے، بھارت کا پاکستان، چین اور نیپال کے ساتھ سرحدی تنازعہ ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان میں فالس فلیگ آپریشن کا خطرہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی تسلط جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، مودی کی فاشسٹ حکومت خطے کے امن کے لیے بھی خطرہ ہےم نازیوں سے مماثلت رکھنے والی انتہا پسند مودی سرکار پڑوسیوں کے لیے خطرہ ہے۔

    خیال رہے کہ لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    چینی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت وادی گالوان کے قریب دفاع سے متعلق غیر قانونی تعمیرات کر رہا تھا تو اس دوران چينی فوج نے بھارتی فوج کے ایک دستے کو گرفتار بھی کیا جسے مذاکرات کے بعد رہا کیا گیا۔

  • عید پر بھی قابض فوج باز نہ آئی، مقبوضہ وادی میں 2 کشمیری شہید

    عید پر بھی قابض فوج باز نہ آئی، مقبوضہ وادی میں 2 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں عید کے موقع پر بھی بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فوج نے وادی میں آج مزید دو نہتے نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 2کشمیری نوجوان شہید کردیا، نوجوانوں کو نام نہادسرچ آپریشن میں شہید کیا گیا۔

    بھارتی فورسز نے کلگام اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا ہے، جبکہ بھارتی فوج نے گھروں میں گھس کرخواتین سے بدتمیزی ھی کی، محاصرے کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی فوج کی درندگی، وادی میں مزید 2 کشمیری شہید

    دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار مسلم کش ایجنڈے پر کاربند ہے، ضلع کولگام کے علاقے منزگام میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت کروناوائرس کی زد میں ہے اور انسانی جانوں کو بچایا جارہا ہے جبکہ مودی سرکار کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں حالات کشیدہ کرنے میں مصروف ہے، مقبوضہ کشمیر میں عوام کروناوائرس سے متاثر ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ظلم چھپانے کیلئے ضلع کولگام میں انٹرنیٹ سروسز کو معطل کر دیاگیا ہے۔

  • ’مودی نے کرونا کی آڑ میں مسلمانوں پر مظالم بڑھا دیے‘

    ’مودی نے کرونا کی آڑ میں مسلمانوں پر مظالم بڑھا دیے‘

    مظفرآباد: صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ مودی نے کروناوائرس کی آڑ میں مسلمانوں پر مظالم بڑھا دیے ہیں، آر ایس ایس کے دہشتگردوں نے 60 سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مسعود خان کا کہنا تھا کہ مودی نے نیاڈومیسائل قانون لاکر کشمیریوں پر شب خون مارا، مودی عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے، مظلوم کشمیری مسلسل بھارتی افواج کے محاصرے میں ہیں، مظلوم کشمیریوں کو قتل اور مسلسل ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    بھارتی فوج کے مظالم رمضان میں بھی نہ رک سکے،3 کشمیری نوجوان شہید

    خیال رہے کہ قابض بھارتی فوج کے مظالم رمضان المبارک میں بھی نہ رک سکے، اج مقبوضہ کشمیر میں 3 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا، 6 روز میں شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 16 ہوگئی، بھارتی فورسز نے نوجوانوں کو محاصرے کے دوران شہید کیا، بھارتی فوج نے گھرگھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا۔

    اس سے قبل 25 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما کے علاقے اونتی پورہ میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

  • ’’پاکستان سے متعلق سوال بھارتی میڈیا کو الٹا پڑگیا‘‘

    ’’پاکستان سے متعلق سوال بھارتی میڈیا کو الٹا پڑگیا‘‘

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پاکستان سے دہشت گردی جوڑنے کی کوشش کی، امریکی صدر نے بھارت میں پاکستان کی وکالت کی جس سے پاکستان سے متعلق سوال بھارتی میڈیا کو الٹا پڑگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ اب اعلیٰ سطح پر رابطے ہیں، اب تبدیلی آچکی ہے، اسے تسلیم کیا جائے، امریکا کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 29 فروری کے بعد اگلا مرحلہ انٹرا افغان ڈائیلاگ کا ہے، افغانستان کا مسئلہ افغانیوں نے خود حل کرنا ہے، پالیسی ہے افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی، پاکستان نے ناممکن کو ممکن کردکھایا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے، افغان انتخابی نتائج ان کا اندرونی معاملہ ہے مداخلت نہیں کی، خواہش ہے اندرونی معاملات سے امن کے سفر میں تعطل پیدا نہ ہو۔

    ٹرمپ نے وعدے کے مطابق کشمیر پر بھارتی وزیر اعظم سے بات کی: شاہ محمود قریشی

    قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پڑوسی ملک بھارت میں موجودہ صورت حال اور امریکی صدر کے دورے سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی میڈیا نے ٹرمپ پریس کانفرنس کو اپنے مقاصد کے لیےاستعمال کیا، جب کہ صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

  • امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پہنچتے ہی مودی کوآئینہ دکھا دیا، پاکستان کی تعریف

    امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پہنچتے ہی مودی کوآئینہ دکھا دیا، پاکستان کی تعریف

    احمدآباد : امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پہنچتے ہی مودی کوآئینہ دکھا دیا، احمدآباد اسٹیڈیم میں خطاب میں پاکستان پر بھارتی الزامات مسترد کردیئے اور پاکستان سے ملکر دہشت گردی کاخاتمہ کیا، مودی چائےوالاتھاآج بھارت کاوزیراعظم بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ہمراہ بھارت پہنچے اور احمدآباد اسٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا نریندرمودی احمدآباد شہر کے اسٹال پر چائے والا تھا ، آج بھارت کے کامیاب لیڈر اور وزیراعظم بن گیا ہیں۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کیلئےہمارےدل میں اہم مقام ہے، لوگ بھارتی فلموں سےمحظوظ ہوتےہیں، بھارت میں ہندو،مسلم،سکھ سمیت تمام مذاہب کےلوگ رہتےہیں۔

    ٹرمپ نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ ملکردہشت گردی کیخلاف کام کررہے ہیں، ان کوششوں کی بدولت پاکستان سے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی اور اقدامات کے نتیجے میں جنوبی ایشیا کے ممالک میں کشیدگی میں کمی،خطے کی خوشحالی اورترقی کی توقع ہے۔

    خیال رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت آمد پر مودی سرکار خوشی سے پھولے نہیں سمارہی اور عجیب و غریب اور بچکانہ اقدامات کئے ہیں ۔

    صرف ٹرمپ کو دکھانے کے لئے دریائے جمنا میں چودہ ہزارلیٹر پانی چھوڑ دیا گیا جبکہ   بھارت کے طول وعرض پر پھیلی غربت ٹرمپ کو نظر نہ آئے اس لئے احمد آباد میں ٹرمپ کے روٹ پر آنے والی جھونپڑیوں کے سامنے دیواربنادی گئی ہے۔

    سب سے اہم بات یہ کہ امریکی صدر کو بندروں کے حملے سے بچانے کے لئے غلیل فورس تشکیل دی گئی ہے،  سات سو اہلکاروں پر مشتمل منکی فورس تاج محل کے دورے میں صدرٹرمپ کو بندروں سے بچائے گی۔

    یاد رہےمریکی وائٹ ہاؤس نے بھار ت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا تھا بھارت میں اقلیتوں کےحقوق کی صورتحال پرتشویش ہے ، صدرٹرمپ دورہ بھارت میں مودی سےمذہبی آزادی پربات کریں گے، مذہبی آزادی کامعاملہ ٹرمپ انتظامیہ کے لئے انتہائی اہم ہے۔

  • بھارت میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگانے والی لڑکی کا باپ بزدل نکلا

    بھارت میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگانے والی لڑکی کا باپ بزدل نکلا

    نئی دہلی: بھارت میں احتجاجی جلسے کے دوران ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگانے والی بہادر لڑکی کی اس کے باپ نے بھی مخالفت کردی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل بنگلورو میں احتجاجی جلسے کے دوران امولیا لیونا نامی لڑکی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا جس پر پولیس نے لڑکی کو گرفتار کر کے اس کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر دیا ہے۔

    اسی ضمن میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لڑکی کے باپ اوس ولد نورونہا کا کہنا تھا کہ مولیا نے جلسے کے دوران جو نعرہ لگایا وہ ناقابل قبول ہے جس کے باعث تمام بھارتیوں کی دل آزاری ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ ناصرف بھارتی بلکہ ہمارے خاندان والوں نے بھی میری بیٹی کی مخالفت کی، لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اسے ایک اور موقع دینا چاہیئے تاکہ وہ اتنی بڑی غطلیاں دوبارہ نہ کرے۔

    بھارتی لڑکیوں نے مودی سرکار پر خوف طاری کردیا

    اوس نورونہا کا مزید کہنا تھا کہ بیٹی کے متنازع بیان سے ہم سب شرمندہ ہیں، مجھے گلیوں میں شہری پکڑ کر مجھ سے زبردستی بھارت کے حق میں نعرے لگوارہے ہیں، یہ سب میری بیٹی کی وجہ سے ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نعرہ لگانے والی لڑکی کو جوڈیشل کسٹڈی پر 23 فروری تک جیل بھیج دیا گیا ہے۔

  • مودی کے ہوتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا حل نظر نہیں آتا،وزیراعظم

    مودی کے ہوتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا حل نظر نہیں آتا،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، مودی کے ہوتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا حل نظر نہیں آتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی میڈیا کو انٹریو میں کہا کہ کرکٹ کھیلنے اور ملک چلانے میں فرق ہوتا ہے، حکومت سنبھالنے کے بعد معاشی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

    کشمیر سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو جیلوں میں ڈال رکھا ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق ملنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، بھارت میں کوئی سنجیدہ حکومت تو مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے، مودی کے ہوتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا حل نظر نہیں آتا۔

    پاکستانی معیشت سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل وقت سے نکل آیا ہے، روپے کی قدر مستحکم، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 75 فیصد کم ہوا۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ چار بڑے مذاہب کے مقدس مقامات پاکستان میں ہیں، نائن الیون کے بعد 2019 پاکستان میں محفوظ ترین سال رہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے جانیں قربان کیں۔

    افغان عمل کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ افغان امن عمل کے لیے پہلی دفعہ درست راستے کا انتخاب کیاگیا ہے، امریکا طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے، امریکا طالبان مذاکرات کی کامیابی سے امن کا قیام ممکن ہوگا۔

  • ‘مودی کوحکومت کودینا بندر کو ماچس دینے کے مترادف ہے’

    ‘مودی کوحکومت کودینا بندر کو ماچس دینے کے مترادف ہے’

    نئی دہلی : بھارتی پنجاب اسمبلی کے رکن مہندر پال سنگھ کا  کہنا ہے کہ مودی بھارت کوبدنام کرنےآیا ہے اسےکبھی شرم نہیں آئے گی، مودی کوحکومت کودینا بندرکو ماچس دینےکےمترادف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب اسمبلی کے رکن مہندر پال سنگھ نے یو این چیف کے دورہ کرتارپور کے حوالے سے کہا اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل اپنی خواہش پر کرتارپورآئے اور کرتارپور میں سیکرٹری جنرل نے اکیلے تصویر بھی بنوائی۔

    ،سکھ رہنما نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی بھارت کوبدنام کرنےآیا ہے اسےکبھی شرم نہیں آئے گی، مودی کوحکومت کودینا بندرکو ماچس دینےکےمترادف ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نےکرتاپورکیلئےویزاپالیسی بہت سخت رکھی ہے۔

    یاد رہے بھارتی پنجاب اسمبلی کے رکن مہندر پال سنگھ نے کہا تھا کہ مودی کے پاس دکھانے کو کچھ اچھا نہیں اس لیے پاکستان کو بدنام کرکے خود کو اچھا ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : خوشی ہےکرتار پور راہداری دیکھنے کا اعزاز حاصل ہوا، سیکرٹری جنرل

    خیال رہے گذشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے  کرتارپور  کا دورہ کیا ، جہاں لنگر خانے میں کھانا کھایا اور لائبریری بھی دیکھی۔

    اس موقع پر سیکریٹری جنرل کو بندھک کمیٹی نے چادر پہنائی اورتحائف دیے۔

    بعد ازاں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے اپنے پیغام میں کہا تھا  کہ پاکستان میں حال ہی میں افتتاح کردہ کرتار پور راہداری کا دورہ اعزاز ہے،  کرتارپور راہداری، امید کی راہداری ہے،  یہ سکھوں کے دو اہم مذہبی مقامات ملاتی ہے، راہداری بلاشبہ بین المذاہب ہم آہنگی کی کلیدی علامت ہے۔

  • ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل مودی سرکار کی ’شرمناک حرکت‘

    ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل مودی سرکار کی ’شرمناک حرکت‘

    نئی دہلی: بھارتی قوم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد پر حواس باختہ ہوگئی، بھارت میں جابجا پھیلی جھونپڑ پٹیوں کو امریکی صدر کی نظروں سے چھپانے کے لیے دیواروں کے گرد محصور کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی مقامی انتظامیہ نے ایک کچی بستی کے گرد دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو صدر ٹرمپ کے راستے میں نظر آسکتی ہے۔

    امریکی صدر اپنے دورہ بھارت کے دوران گجرات میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے اور اس اجتماع کا نام ’کیم چھو ٹرمپ‘ ہوگا، یہ اجتماع نریندر مودی کے دورہ امریکا کے دوران ہیوسٹن میں منعقد ہوئے اجتماع ’ہاؤی ڈی مودی‘ کی طرز پر کیا جارہا ہے۔

    اجتماع میں شرکت کے لیے امریکی صدر اور بھارتی وزیر اعظم اس راستے سے گزریں گے تو یہ کچی بستی انہیں نظر آئے گی۔

    کچی بستی کوچھپانے کے لیے تعمیر کی جانے والی یہ دیوار 7 فٹ اونچی ہوگی اور نصف کلو میٹر تک تعمیر کی جائے گی۔ اس کچی بستی میں تقریباً ڈھائی ہزار افراد آباد ہیں۔

    یہاں رہنے والوں نے اس دیوار کی تعمیر پر سخت اعتراض کیا ہے، مقامی افراد کا کہنا ہے حکومت غربت چھپانا چاہتی ہے تو وہ پکے مکان کیوں نہیں تعمیر کروا دیتی۔

    کچی بستی کی رہائشی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ دیوار کی تعمیر شروع ہوچکی ہے، اس دیوار کے بننے سے ہماری بستی محصور ہوجائے گی، ہوا پانی بند ہوجائے گا۔ یہاں نہ سیوریج کا انتظام ہے اور نہ ہی بجلی اور پانی، اندھیرے میں گزارا کرنا پڑتا ہے۔ بارش میں یہاں گھٹنوں گھٹنوں پانی بھر جاتا ہے۔

    چونکہ یہ علاقہ ائیرپورٹ کے نزدیک ہے لہٰذا اکثر کسی خاص مہمان کی آمد پر یہاں پردہ ڈال دیا جاتا ہے لیکن اب حکومت یہاں دیوار بنا کر اسے مکمل طور پر چھپانا چاہتی ہے۔

    ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ہماری غربت کو پردے اور دیوار سے ڈھانپنے کے بجائے سرکار ہمیں سہولیات مہیا کرئے تاکہ ہماری زندگی بہتر ہو۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ 24 اور 25 فروری کو بھارت کا دورہ کریں گے، 2 روزہ دورے کے دوران وہ دہلی اور گجرات جائیں گے۔