Tag: موروثی سیاست

  • خرابی موروثی سیاست میں نہیں، سسٹم میں ہے، مفتاح اسماعیل

    خرابی موروثی سیاست میں نہیں، سسٹم میں ہے، مفتاح اسماعیل

    کراچی: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعتراف کیا ہے کہ ہمارے ادارے فعال نہیں، نظام پراشرافیہ کی سخت گرفت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن قونصلیٹ میں چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم سے زیادہ دنیا میں کمزورگورننس کسی کی نہیں،ہمارےادارے فعال نہیں، نظام پراشرافیہ کی سخت گرفت ہے یہی نہیں ہمارا انصاف کانظام بہت وقت طلب ہے۔

    ملک کے گردشی قرضوں سے متعلق سابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ دو ہزار چھ میں گردشی قرضوں کا آغاز ہوا، اسی سال قرضوں کا حجم 84 ارب ہوا جو کہ مشرف کے دور میں 100 ارب ہوا، نون لیگ کے دور میں یہ حجم 500 ارب سے تجاوز کرگیا، اس کے بعد 1100 ارب تک جاپہنچا۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کوششوں کی باوجود2350ارب روپےکی سطح پرگیا اور اب2700ارب روپےکےگردشی قرضوں کاسامناہے، اس سے اندازہ لگالیں کہ لوگوں میں نہیں سسٹم میں خرابی ہے۔

    سابق وزیر خزانہ نے اعتراف کیا کہ نوازشریف اورعمران خان کی غیرموروثی حکومتیں بھی بہتری نہ لا سکیں، اب بھی وزارتوں کی بھرمارہے لیکن وزارتوں کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے، ہمیں گورننس کا نظام بدلنا ہوگا، حکومت کی فیصلہ سازی کی صلاحیت پرغورکرناہوگا۔

    اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں چھ ہزار ارب روپے مقامی قرضوں پرسود ادا کرناہے، ملکی ذخائر میں ایک ارب ڈالر چین کافکسڈ ڈپازٹ ہے، ذخائرمیں1.5ارب ڈالربھی چینی مالیاتی اداروں کےہیں،اکتوبرتک ہمارے پاس بمشکل2ارب ڈالرہوں گے۔

  • لوگ ضمیر کی آواز پر موروثی غلامانہ سیاست مسترد کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    لوگ ضمیر کی آواز پر موروثی غلامانہ سیاست مسترد کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 2013 میں ظل سبحانی نے جو دھاندلی کی تھی وہ راجکماری کیوں بھول گئیں؟۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فروس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضمیرکی آواز پر لبیک کہنے والوں کے خلاف کس منہ سے بول رہے ہیں؟۔

    انہوں نے کہا کہ آپ توچھانگا مانگا گروپ آف انڈسٹریزچلانے والے ہیں، ذاتی اور سیاسی مفاد کے لیے آپ نے وفاق کی علامت ادارے کو بھی معاف نہیں کیا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ راجکماری جی آنکھیں کھولیں، یہ نیا پاکستان ہے، لوگ ضمیر کی آواز پر موروثی غلامانہ سیاست مسترد کر رہے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ سینیٹ کی جیت نے جمہوریت کو روبوٹ بنانے والوں کی سیاست دفن کر دی، اپوزیشن پہلے اپنی صفوں میں جمہوریت کو فروغ دے۔

    انہوں نے کہا کہ معزز سینیٹرز کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے، اپنی مرضی سے ووٹ دینا ہی اصل جمہوریت ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 2013 میں ظل سبحانی نے الیکشن نتائج سے پہلے ہی اعلان کیا تھا، ظل سبحانی نے جو دھاندلی کی تھی وہ راجکماری کیوں بھول گئیں؟۔