Tag: مورگن فری مین

  • کیا اداکار مورگن فری مین نے ٹرمپ کی حمایت کی، سوشل میڈیا پوسٹ کی حقیقت کیا ہے؟

    کیا اداکار مورگن فری مین نے ٹرمپ کی حمایت کی، سوشل میڈیا پوسٹ کی حقیقت کیا ہے؟

    سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی اداکار مورگن فری مین نے صدارتی الیکشن کے سلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی ہے، کیا فری مین نے واقعی ایسا کوئی اعلان کیا ہے؟

    روئٹرز کے مطابق سوشل میڈیا پر جون کے آخر میں ٹرمپ کی حمایت پر مشتمل بیانیہ مشہور ہوا تاہم اس کے برعکس امریکی اداکار مورگن فری مین نے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر 25 جون کی ایک پوسٹ میں اپنے تئیں ’بریکنگ‘ نیوز دے کر دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’’ہالی ووڈ کے لیجنڈ مورگن فری مین نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ٹرمپ کی دوسری صدارت ملک کے لیے اچھی ہوگی۔ اس پر آپ کا ردعمل کیا ہے؟‘‘

    اس پوسٹ پر 58,000 سے زیادہ لائکس کیے گئے، لیکن فری مین کے ترجمان نے روئٹرز کو ایک ای میل میں حقیقت بتائی کہ ’’مورگن فری مین نے کبھی نہیں کہا کہ وہ ٹرمپ کی حمایت کر رہے ہیں۔‘‘

    روئٹرز کے مطابق جون کے آخر میں مورگن فری مین کی جانب سے ٹرمپ کی حمایت کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے، ایسی کوئی معتبر میڈیا رپورٹس نہیں ہیں اور نہ ہی فری مین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر حمایت کا کوئی نوٹس شائع کیا گیا ہے۔

    روئٹرز کا کہنا ہے کہ فری مین کے حمایت کا بیان ایک جھوٹ ہے، اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ مورگن فری مین نے جون 2024 میں ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ فری مین کے ترجمان نے کہا کہ اداکار نے کبھی ایسا بیان نہیں دیا۔

  • مورگن فری مین نے سونے کی بالیاں پہننے کی عجیب وجہ بیان کر دی

    مورگن فری مین نے سونے کی بالیاں پہننے کی عجیب وجہ بیان کر دی

    ہالی وڈ کے مشہور اداکار مورگن فری مین نے سونے کی بالیان پہننے کی ایک عجیب و دلچسپ وجہ بتائی ہے۔

    لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے دنیا کے مشہور اداکار موگن کو ہمیشہ کان میں بالیاں پہننے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن انہوں نے اس کی ایک اچھی وجہ بتائی ہے۔

    تاہم کچھ سال قبل مورگن فری مین نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کیا تھا، جس میں لکھا کہ مجھ سے ہر وقت میری ان بالیوں کے بارے میں پوچھا جاتا ہے۔

    ہالی وڈ اداکار نے بتایا کہ’ سچ تو یہ ہے کہ میں اسے اس لیے پہنتا ہوں تاکہ اگر میں کسی اجنبی جگہ پر مرجاؤں تو ان بالیوں سے میری تابوت خریدی جاسکے‘۔

    مورگن نے انسٹاگرام پوسٹ پر مزید لکھا کہ ’ اس طرح ملاح(کشتی چلانے والے اور بحری جہاز کے عملہ) کرتے ہیں، اس لیے میں بھی یہ کرتا ہوں‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Morgan Freeman (@morganfreeman)

    مورگن نے اس حوالے سے ایک قصہ بتایا کہ’ جب میں چھوٹا تھا تو میں نے ایک سمندری فلم دیکھی تھی، جب میں ایک ملاح کو اس طرح بالیاں پہنے ہوئے دیکھا تو مجھے بہت خوبصورت لگا، لیکن مجھے بعد میں پتا چلا کہ وہ یہ بالیاں اس لیے پہنتے ہیں تاکہ اگر کسی غیر ممالک میں ان کی موت ہوجائے تو ان بالیوں کو بیچ کر ان کی آخری رسومات کی تیاری کی جاسکے۔

    واضح رہے کہ قطر میں ہونے والی فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب میں بھی مشہور ہالی وُڈ فلم اسٹار مورگن فری مین کی انٹری نے دنیا بھر کے ناظرین و شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کی تھی۔

    شوبز کیرئیر میں اعلیٰ خدمات کی بدولت مورگن اکیڈمی ایوارڈ سمیت کئی بڑے بڑے ایوارز حاصل کر چکے ہیں۔مورگن ایک باصلاحیت اور کامیاب اداکار ہیں۔

     ”ٹیچرز، ہری اینڈ سن، میری، گلوری، ڈرائیونگ مس ڈیزی، لین آن می، دی سول وار، ران ہوڈ، ان فار گیون، آؤٹ بریک، ہارڈ رین، ہائی کرائمز، دی بگ باؤنس“ وغیرہ مورگن کی فلمیں ہیں۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2022: مورگن فری مین کے بائیں ہاتھ کو کیا ہوا؟

    فیفا ورلڈ کپ 2022: مورگن فری مین کے بائیں ہاتھ کو کیا ہوا؟

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب میں مورگن فری مین کا بایاں ہاتھ توجہ کا مرکز بن گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین اتوار، 20 نومبر 2022 کو قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے دوران البیت اسٹیڈیم میں مرکز نگاہ بن گئے۔

    افتتاحی تقریب میں جس چیز نے ناظرین کو سب سے زیادہ حیران کیا وہ غانم المفتاح کے ساتھ اسٹیج پر نمودار ہونے والے مورگن فری مین کا بایاں ہاتھ تھا، جس پر ایک سنہری دستانہ چڑھا ہوا تھا۔

    افتتاحی تقریب کے بعد سے سوشل میڈیا پر ہالی ووڈ اداکار کا بایاں ہاتھ موضوع گفتگو بنا ہوا ہے، لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوا کہ لیجنڈ اداکار نے اپنے بائیں ہاتھ پر دستانہ کیوں چڑھا رکھا تھا۔

    قطر اور ایکواڈور کے میچ سے قبل 85 سالہ اداکار نے اپنی تقریر کی صلاحیت سے شائقین کے دل جیتے، انھوں نے امید، اتحاد اور جذبات پر بہترین گفتگو کی۔

    سوشل میڈیا پر لوگ پوچھتے نظر آئے کہ مورگن فری مین نے دستانہ کیوں پہنا ہوا تھا، دراصل ہالی ووڈ اداکار کو 2008 میں ایک ٹریفک حادثے کے بعد سے اپنے بائیں ہاتھ پر خاکستری رنگ کا دستانہ پہننا پڑ رہا ہے۔

    ویڈیو: فیفا کی افتتاحی تقریب میں مورگن فریمین اور غانم المفتاح کی گفتگو نے سماں باندھ دیا

    اس حادثے میں مورگن فری مین کی کار سڑک سے پھسل کر کئی مرتبہ الٹنے کے بعد ایک گہری کھائی میں جا گری تھی، وہ اس حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے، جب انھیں اسپتال پہنچایا گیا تو پتا چلا کہ ان کا بایاں ہاتھ شل ہو چکا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اس حادثے میں مورگن کے ہاتھ کی رگیں متاثر ہو گئی تھیں جن کے علاج کی کافی کوشش کی گئی، لیکن وہ بحال نہ ہو سکیں۔ مورگن فری مین نے 2010 میں بتایا تھا کہ ان کے ہاتھ کی رگیں ضائع ہو گئی ہیں، اس لیے وہ ہاتھ کو ہلا نہیں سکتے۔

  • سائنس فکشن تھرلر فلم”ٹرانسینڈینس”کا ٹریلر جاری

    سائنس فکشن تھرلر فلم”ٹرانسینڈینس”کا ٹریلر جاری

    آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارمورگن فری مین اور جانی ڈیپ کی نئی سائنس فکشن تھرلر فلم"ٹرانسینڈینس"کاپہلا مکمل ٹریلرجاری کردیا گیا، اس فلم کی کہانی آرٹیفشل انٹلیجنس کے ماہر سائنسدان وِل کاسٹرکے گرد گھومتی ہے جو ایسا کمپیوٹر تخلیق کررہا ہے جس میں کسی ذی حس کی تمام معلومات کا مجموعہ موجود ہے جبکہ ٹیکنالوجی مخالف شدت پسند اُس کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

    وِل کاسٹر کا کردار جانی ڈیپ ادا کرہے ہیں۔ ہدایت کار والی فسٹر کی اس تھرلر فلم کی کاسٹ میں ربیکا ہال،پال بیٹانی،کیٹ مارا اور سیلئن مرفی بھی شامل ہیں۔ فلم ۔۔۔ٹرانسینڈینس۔۔۔ اٹھارہ اپریل دوہزار چودہ میں امریکا میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ اور پچیس اپریل کو برطانوی سینماؤں کی زینت بنے گی۔