Tag: موریطانیہ

  • سمندر کے راستے شہریوں کو موریطانیہ سے یورپ بھجوانے والے 5 انسانی اسمگلرز گرفتار

    سمندر کے راستے شہریوں کو موریطانیہ سے یورپ بھجوانے والے 5 انسانی اسمگلرز گرفتار

    کراچی: سمندر کے راستے شہریوں کو موریطانیہ سے یورپ بھجوانے والے 5 انسانی اسمگلرز گرفتار کر لیے گئے۔

    ایف آئی اے گجرانوالہ زون کے مطابق سمندر کے راستے شہریوں کو موریطانیہ سے یورپ بھجوانے میں ملوث 4 انسانی سمگلرز سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کی شناخت منور حسین، قمر عباس، حافظ شاہد، محمد طاہر اور ساجد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

    ملزمان کو منڈی بہاؤالدین کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم منور حسین، قمر عباس، حافظ شاہد اور محمد طاہر شہریوں کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے میں ملوث ہیں، ملزمان نے متاثرین کو پہلے وزٹ ویزے پر موریطانیہ بھجوایا گیا۔

    انسانی اسمگلرز گجرانوالہ ایف آئی اے

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے موریطانیہ سے اسپین اسمگل کرنے کی کوشش کی، تاہم شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر کرنے سے انکار کر دیا اور وطن واپس آ گئے، ملزمان نے متاثرین سے بیرون ملک بھجوانے کے لیے فی کس 25 لاکھ سے 40 لاکھ روپے ہتھیائے، متاثرین کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے علاقے ککھ تراڑ اور منگٹ سے ہے۔

    مسافروں کا سمندر کے راستے یورپ کے غیر قانونی سفر سے انکار، موریطانیہ سے واپسی

    ملزم ساجد حسین ’صائم ٹریول اینڈ ٹورز‘ کے نام سے غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا، چھاپا مار کارروائی میں ملزم سے 10 پاسپورٹس اور موبائل فون برآمد ہوا، ملزم پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ان کی نشان دہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

    ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کے مطابق کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • مسافروں کا سمندر کے راستے یورپ کے غیر قانونی سفر سے انکار، موریطانیہ سے واپسی

    مسافروں کا سمندر کے راستے یورپ کے غیر قانونی سفر سے انکار، موریطانیہ سے واپسی

    کراچی: موریطانیہ سے پلٹنے والے مسافروں نے سمندر کے راستے یورپ کا غیر قانونی سفر کرنے سے انکار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے، مسافروں کو ایجنٹوں کی نشان دہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مسافروں کی شناخت سمیع اللہ، داؤد اقبال، مرتضیٰ خان، شاہ ولی اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق حافظ آباد، گوجرانوالہ اور سوات سے ہے، ایجنٹوں نے ان سے یورپ پہنچانے کے لیے فی کس 25 سے 35 لاکھ روپے کے عوض معاملات طے کیے تھے۔

    موریطانیہ مسافر واپس

    ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر دبئی، سعودی عرب، قطر کے راستے موریطانیہ پہنچے تھے، تاہم موریطانیہ پہنچنے پر ایجنٹوں نے مسافروں کو غیر قانونی طور یورپ بھجوانے کی کوشش کی، جس پر مسافروں نے سمندر کے راستے غیر قانونی سفر کرنے سے انکار کر دیا اور واپس آ گئے۔

    اے این ایف کا کریک ڈاؤن: ایک کروڑروپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، انھوں نے پیغام دیا ہے کہ ایجنٹوں کے جھانسے میں نہ آئیں، اور بیرون ملک سفر کے لیے قانونی راستے اختیار کریں۔

  • دنیا کا واحد ملک جہاں لڑکی موٹی ہو تو رشتوں کا تانتا بندھ جاتا ہے

    دنیا کا واحد ملک جہاں لڑکی موٹی ہو تو رشتوں کا تانتا بندھ جاتا ہے

    کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں لڑکی موٹی ہو تو رشتوں کا تانتا بندھ جاتا ہے۔

    ماریطانیہ دنیا کا ایک ایسا ملک ہے جہاں عورت کی خوب صورتی کا معیار اس کا موٹاپا ہوتا ہے، یعنی موٹی لڑکیوں کو خوب صورت سمجھا اور مانا جاتا ہے۔

    کہا جاتا ہے کہ ماریطانیہ میں موٹاپا عورت کی خوب صورتی کا واحد اور بنیادی معیار ہے، 55 فی صد مرد یہ سمجھتے ہیں کہ دبتلی پتلی عورت خوب صورت نہیں ہوتی جب کہ 60 فی صد عورتوں کا خیال ہے کہ موٹاپا ان کی خوب صورتی میں اضافے کا باعث ہے۔

    ماریطانیا کے شہری علاقے ہو یا دیہی، وہاں شادی کی عمر کو پہنچنے والی لڑکیوں کو مرغن غذائیں کھلا کے موٹا کیا جاتا ہے، بیش تر گھر والے لڑکیوں کو فربہ بنانے کے لیے گھریلو ٹوٹکے اور بعض اوقات ادویہ کا سہارا بھی لیتے ہیں۔

    ان کا خیال ہے کہ دبتلی پتلی لڑکی کا رشتہ مانگنے کوئی نہیں آتا جب کہ لڑکی موٹی ہو تو رشتوں کا تانتا بندھ جاتا ہے۔

    لڑکی اگر دبلی پتلی ہو تو یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس کا تعلق غریب خاندان سے ہے، دوسری طرف خشک سالی کا بار بار شکار ہونے والے اس ملک میں موٹاپا کھاتے پیتے گھرانے سے ہونے کی نشانی سمجھا جاتا ہے، اس کے لیے لڑکیوں کو زبردستی بھی کھلایا پلایا جاتا ہے۔

    ماریطانیا کے صحافی جمال عمر نے اس حوالے سے بتایا کہ ملک میں یہ تصور عام ہی نہیں بلکہ بہت قدیم اور تہذیب و ثقافت کا حصہ ہے، ماریطانیا میں دبتلی پتلی لڑکیوں کو پسند نہیں کیا جاتا جب کہ فربہ خواتین کو معاشرے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

    مقامی صحافی کے مطابق ماریطانیہ میں مغرب کے اس تصور کا مذاق اڑایا جاتا ہے کہ لڑکی جتنی دبتلی پتلی ہوگی اتنی خوب صورت مانی جائے گی۔

  • پاک بحریہ کا موریطانیہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    پاک بحریہ کا موریطانیہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    کراچی: پاک بحریہ کے 2 جہازوں نے افریقی ملک موریطانیہ کا دورہ کیا، اس دوران مشن کمانڈر نے اہم ملاقاتیں کیں۔ پاک بحریہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت موریطانیہ میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی جہازوں ’معاون‘ اور ’اصلت‘ کی موریطانیہ میں آمد پر بندرگاہ نواکشوط میں میزبان بحریہ نے پاکستانی جہازوں کا استقبال کیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مشن کمانڈر نے میزبان بحریہ اور سول حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک بحریہ کے سمندری تحفظ کے اقدامات کو بھی اجاگر کیا گیا۔

    مشن کمانڈر نے سربراہ پاک بحریہ کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔

    ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت موریطانیہ میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا۔ کیمپ میں 2 ہزار افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

    موریطانین عوام نے پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔

    بعد ازاں پاک بحریہ کے جہاز ’معاون‘ پر عشایئے کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا۔ عشایئے میں موریطانین بحریہ کے اعلیٰ حکام، سفارتی و مقامی شخصیات نے شرکت کی۔

  • موریطانیہ کے ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں نے مدد کی اپیل کر دی

    موریطانیہ کے ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں نے مدد کی اپیل کر دی

    نواکشوط: شمال مغربی افریقی مسلمان ملک موریطانیہ کے ایک ایئر پورٹ پر 10 پاکستانی سیاح محصور ہو گئے ہیں، مقامی حکام نے بغیر کسی وجہ انھیں روک لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موریطانیہ کے دارالخلافہ نواکشوط کے ایئرپورٹ پر 10 پاکستانی سیاح محصور بنا دیے گئے ہیں، ایئر پورٹ حکام نے پاکستانیوں کو بغیر کوئی وجہ بتائے 36 گھنٹے سے روک رکھا ہے.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی سیاحوں کو کھانے پینے کو بھی کچھ فراہم نہیں کیا گیا، محصور پاکستانی سیاحوں نے سفارتی مدد کے لیے اعلیٰ حکام سے فوری مدد کی اپیل کر دی ہے۔

    پاکستانی سیاحوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ویزے موجود ہونے کے باوجود ایئر پورٹ حکام ان کی بات نہیں سن رہے ہیں، ایئر پورٹ حکام ملک میں انٹری نہ دینے کی وجہ بھی نہیں بتا رہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی آئی اے کے طیارے میں فنی خرابی، مسافر ٹورنٹو ایئر پورٹ پر پھنس گئے

    یاد رہے کہ 4 نومبر کو ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز فنی خرابی کے باعث روانہ نہ ہو سکی تھی، بوئنگ 777 طیارہ فنی خرابی کا شکار ہوا تھا جس کی وجہ سے مسافر ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پھنس گئے تھے، پرواز کی روانگی میں 24 گھنٹے سے زیادہ کی تاخیر ہوئی۔

    طیارے کے پرزہ جات نہ ہونے کی وجہ سے فنی خرابی دور نہیں کی جا سکی تھی، بتایا گیا تھا کہ طیارے کے پارٹس اگلے دن پاکستان سے کینیڈا کے لیے روانہ کیے جانے تھے۔