Tag: موریطانیہ کشتی حادثہ

  • موریطانیہ کشتی حادثہ، ظالموں نے فی نوجوان 35لاکھ لیے اور قتل بھی کروادیا، والد

    موریطانیہ کشتی حادثہ، ظالموں نے فی نوجوان 35لاکھ لیے اور قتل بھی کروادیا، والد

    گجرات: موریطانیہ کشتی حادثے میں نواحی گاؤں کے 3 رشتہ دار انسانی اسمگلرز کے ہاتھوں جان گنوا بیٹھے، اسمگلرز نے 35لاکھ فی نوجوان لیے۔

    تفصیلات کے مطابق موریطانیہ میں حادثے کا شکار متوفی نوجوان کے والد نے الزام لگایا کہ ظالموں نے 35لاکھ روپے فی نوجوان لیے اور انھیں قتل بھی کرادیا، قوسین حیدر، آصف محمود اور رضوان احمد عید الاضحیٰ کے دن گھر سے نکلے تھے، موریطانیہ میں بیٹے سے آخری مرتبہ 2 جنوری کو رابطہ ہواتھا۔

    متوفی کے بھائی نے بتای کہ ہمیں 13 جنوری کو شک ہوگیا تھا کہ کشتی کیساتھ کوئی حادثہ ہوچکا ہے، انسانی اسمگلر فادی گجر نے تینوں رشتہ دارکو بائی ایئر لےجانے کا کہا تھا۔

    بھائی نے بتایا کہ ابھی تک ہمارے پیاروں کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا، ایجنٹ نے تینوں کو پہلے دبئی پھر سنیگال اور پھر موریطانیہ منتقل کیا۔

    13 جنوری کو اسپین میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا انھوں نے لاعلمی کا اظہار کیا، اب حکومت نے ہم سے رابطہ تو کیا ہے لیکن میتوں کی واپسی کی یقین دہانی نہیں کرائی۔

    بزرگ رشتہ دار نے بتایا کہ تینوں نوجوان انتہائی شریف تھے، حکومت ایسے اقدامات کرے کہ مزید بچے موت کے منہ میں جانے سے بچ جائیں۔

  • موریطانیہ کشتی حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، 3 مقدمات درج

    موریطانیہ کشتی حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، 3 مقدمات درج

    گوجرانوالہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی موریطانیہ کشتی حادثہ تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    ایف آئی اے نے مراکش میں پیش آنے والے کشتی حادثے پر 3 مقدمات درج کرلیے، ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ انسانی اسگلنگ میں ملوث ایجنٹوں نے سینیگال کا راستہ اختیار کیا۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق غیر ملکی اور پاکستانی ایجنٹوں میں رقم کا تنازعہ موریطانیہ میں شروع ہوا تھا، پاکستانیوں نے غیر ملکی ایجنٹوں کی کشتی میں سفر کرنے سے انکار کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی حادثہ کے لواحقین نے نقصانات کے باوجود ایجنٹوں کےکوائف نہیں دیئے، اس کے علاوہ گجرات کے گاؤں دریہ کھٹانہ کے 2 ایجنٹ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    یاد رہے کہ جمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

    خبرایجنسی کے مطابق 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے تاہم کشتی حادثے میں 36 افرادکو بچالیا گیا ہے۔

    کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، اس کے علاوہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے افراد بھی کشتی میں موجود تھے۔