Tag: موزمبیق

  • موزمبیق میں غیر ملکی بحری جہاز پر کیپٹن سمیت 3 پاکستانی پھنس گئے

    موزمبیق میں غیر ملکی بحری جہاز پر کیپٹن سمیت 3 پاکستانی پھنس گئے

    ماپوتو: مشرقی افریقی ملک موزمبیق میں ایک غیر ملکی بحری جہاز کے کیپٹن سمیت 3 پاکستانی پھنس گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق موزمبیق کے بیرا پورٹ پر ایک غیر ملکی بحری جہاز کو روک دیا گیا ہے، جس کے باعث اس میں موجود پاکستانی بھی پھنس گئے ہیں۔

    بتایا جا رہا ہے کہ اٹالین بحری جہاز پر پاکستانی عملہ بھی موجود ہے، جہاز کے کپتان محمد اسلم، عامر شہزاد اور نجات علی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جہاز پر کھانا اور پانی ختم ہو گیا ہے، ایندھن بھی خاتمے کے قریب ہے۔

    اٹالین جہاز کے مالک اور موزمبیق انتظامیہ کے درمیان ادائیگیوں کا مسئلہ کئی ماہ سے جاری ہے، عملے کو کئی ماہ سے تنخواہ بھی نہیں دی گئی ہے۔


    امریکا کی پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست رابطے کی حوصلہ افزائی


    وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے موزمبیق میں پھنسے پاکستانیوں کی فوری مدد کی ہدایت کی ہے، ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ نے کیپٹن محمد اسلم سے رابطہ کیا ہے، اور موزمبیق حکومت سے رابطہ کر کے ضروری کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

    وزارت خارجہ پاکستان سے بھی مدد لی جا رہی ہے، اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں جہاز کے کیپٹن محمد اسلم نے کہا کہ موزمبیق میں پاکستانی سفارتخانہ نہ ہونے کے باعث رابطے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    وزارت بحری امور کے مطابق غیر ملکی بحری جہاز پر 3 پاکستانی اور 9 انڈونیشیئن موجود ہیں۔

  • ویڈیو: موزمبیق کی جیل سے ڈیڑھ ہزار قیدی فرار، 33 ہلاک ہو گئے

    ویڈیو: موزمبیق کی جیل سے ڈیڑھ ہزار قیدی فرار، 33 ہلاک ہو گئے

    ماپوتو: ملک میں جاری افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موزمبیق کی جیل سے ڈیڑھ ہزار قیدی فرار ہو گئے، جس میں 33 ہلاک ہو گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز موزمبیق کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 33 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 1500 سے زائد قیدی جیل سے فرار ہو رہے تھے۔

    ملک میں تین دن سے بدامنی کا ماحول ہے، حالیہ انتخابات میں ملک میں طویل عرصے سے برسر اقتدار پارٹی فریلیمو نے پھر سے متنازعہ جیت حاصل کر لی ہے، تاہم جیسے ہی اس کی جیت کی تصدیق کی گئی، ملک میں ہنگامے شروع ہو گئے ہیں۔

    قومی پولیس کے سربراہ برنارڈینو رافیل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دارالحکومت ماپوتو سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہائی سیکیورٹی جیل سے مجموعی طور پر 1,534 قیدی فرار ہوئے، تاہم جیل کے عملے کے ساتھ جھڑپوں میں 33 ہلاک اور 15 زخمی ہوئے، جب کہ فوج کی مدد سے 150 قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق تقریباً 30 قیدیوں کا تعلق اُن مسلح گروہوں سے تھا جو شمالی صوبے کابو ڈیلگاڈو میں گزشتہ 7 سالوں سے بدامنی اور حملوں کے پیچھے ہیں، قیدیوں کے فرار کے بعد ملک کے مخلتف علاقوں میں لوٹ مار کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

    شامی حکومت کو ابھی سے کرفیو نافذ کرنا پڑ گیا

    واضح رہے کہ پرتگالی بولنے والے افریقی ملک موزمبیق کی اعلیٰ ترین عدالت نے پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی تھی کہ 1975 سے اقتدار میں رہنے والے فریلیمو نے 9 اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

  • موزمبیق کے ایک شہر پر داعش نے قبضہ کر لیا

    موزمبیق کے ایک شہر پر داعش نے قبضہ کر لیا

    ماپوٹو: داعش نے موزمبیق کے شہر پالما پر قبضہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے موزمبیق کے شہر پالما پر قبضہ کر لیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق داعش نے گزشتہ بدھ کو شہر پالما پر حملے کا آغاز کیا تھا، اور اب اس نے شہر پر قبضہ کر لینے کا دعوی کر دیا ہے۔

    موزمبیق کی وزارت دفاع کے حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مسلح دہشت گردوں نے گیس کے ذخائر کے حامل چھوٹے شہر پالما پر حملہ کر دیا ہے، جس میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    داعش کے حملے کے بعد پالما سے مقامی لوگوں نے شہر چھوڑنا شروع کر دیا تھا، میڈیا رپورٹس میں بھی کہا جا رہا ہے کہ لوگ شہر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گیس کے ذخائر سے مالا مال پالما شمالی موزمبیق میں واقع ایک ساحلی شہر ہے، فرانس کی ٹوٹل کمپنی اس علاقے کا تیل اور گیس نکالنے کے لیے تنصیبات لگا رہی ہے۔

    موزمبیق کے کابودلگادو ریجن کے شہر اور دیہات 2017 سے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، اب تک اس علاقے میں داعش کے حملوں میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    علاقے سے لوگوں کی نقل مکانی بھی جاری ہے، ہزاروں افراد جانیں بچانے کے لیے علاقہ چھوڑ کر دیگر مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔

  • موزمبیق: سمندری طوفان اربوں‌ ڈالرز کا انفرا اسٹرکچر بہا لے گیا

    موزمبیق: سمندری طوفان اربوں‌ ڈالرز کا انفرا اسٹرکچر بہا لے گیا

    ماپوتو: سمندری طوفان نے افریقی ملک موزمبیق میں تباہی مچا دی، اربوں ڈالرز کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی ملک موزمبیق میں یکے بعد دیگر  آنے والے دو سمندری طوفانوں نے تباہی مچا دی، جن کی وجہ سے چھ سو سے زائد افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    ان طوفانوں سے زمباوے بھی شدید متاثر ہوا، جہاں ہلاکتوں کی تعداد تین سو سے زاید ہے۔

    موزمبیق میں نظام زندگی تباہ ہوچکا ہے، بجلی کی فراہمی کئی شہروں میں معطل ہے، غذا اور پانی کی قلت خطرناک شکل اختیار کر گئی۔ وبائیں پھوٹنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

    سمندری طوفان کی وجہ سے فصلیں بھی تباہ ہو گئیں، لاکھوں افراد خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔ سنگین حالات کے پیش نظر اقوام متحدہ حرکت میں آگئی ہے، ریڈ کراس نے امداد شروع کر دیں۔

    موزمبیق سرکار کا کہنا ہے کہ طوفانوں کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے 3.2 ارب ڈالر درکار ہیں۔

    حکومت کی جانب سے ایک عالمی امدادی کانفرنس میں اپیل کی گئی ہے، تاکہ امدادی کارروائیاں بڑے پیمانے پر شروع ہوسکیں۔

  • جل، اجل بن گیا، موزمبیق میں سیلاب نے تباہی مچا دی

    جل، اجل بن گیا، موزمبیق میں سیلاب نے تباہی مچا دی

    ماپوتو: افریقی ملک موزمبیق میں پانی موت کی علامت بن گیا، سیلاب اور تیز بارشوں نے تباہی مچا دی.

    تفصیلات کے مطابق افریقہ کے جنوب مشرق میں واقع موزمبیق ایک بار پھر طوفانوں‌ اور سیلاب کی زد میں‌ ہے.

    افریقی ملک میں سمندری طوفان کے ساتھ ہونے والی مسلسل بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 38 تک پہنچ گئی۔

    موزمبیق کی شمالی ساحلی پٹی سے سمندری طوفان کینیتھ گزشتہ ہفتے ٹکرایا، اس طوفان سے سب سے متاثر صوبہ کابو ڈیلگاڈو ہوا.

    متاثروں علاقوں میں ہزاروں مکان منہدم ہو گئے، کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے، کئی علاقے ملک کے دیگر علاقوں‌ سے کٹ گئے. سڑکیں بہہ گئیں اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا.

    موزمبیق میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زائد بتائی گئی ہے، امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

    مزید پڑھیں: ایران اورپاکستان کے بعد افغانستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

    خیال رہے کہ اس صوبے کو چند روز پہلے بھی ایک تباہ کن طوفان کا سامنا کرنا پڑا تھا.

    حکومت کے مطابق تباہی توقع سے زیادہ ہے. ابھی تک مجموعی نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکا۔

  • افریقا میں طوفان، ہلاکتوں کی تعداد 700 سے بڑھ گئی

    افریقا میں طوفان، ہلاکتوں کی تعداد 700 سے بڑھ گئی

    موزمبیق: افریقا میں طوفان اڈائی کی تباہ کاریاں جاری ہیں، طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 700 سے بڑھ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افریقا میں طوفان اڈائی کی تباہی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سات سو تک پہنچ گئی ہے، موزمبیق میں ہلاکتوں کی تعداد چار سو سے بڑھ گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افریقی ملک زمبابوے میں 260 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ملاوی میں 60 کے لگ بھگ اموات ہوئیں۔

    مجموعی طور پر موزمبیق، زمبابوے اور ملاوی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات سے متجاوز ہو چکی ہے، مزید اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، طوفان کی وجہ سے متعدد شہروں میں درجنوں افراد لاپتا ہیں۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل آنے والے تباہ کن طوفان میں مرنے والوں کی اصل تعداد کا پتا تب چلے گا جب سارا پانی نکل جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  افریقا میں فوجی بغاوت ناکام، صورتحال قابو میں ہے، حکومت

    کہا جا رہا ہے کہ طوفان کے باعث جنوبی افریقا میں 17 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں، بجلی غائب ہے، گلیوں اور راستوں میں پانی بہہ رہا ہے، گھر بہہ چکے ہیں جب کہ سڑکیں بری طرح تباہ ہو چکی ہیں۔

    واضح رہے کہ 14 مارچ کو طوفان اڈائی پانچ لاکھ افراد پر مشتمل ایک شہر بیرا کے قریب 177 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ اترا تھا۔

    ایک اندازے کے مطابق 90 ہزار موزمبیقی باشندے عارضی مقامات پر پناہ گزیں ہو چکے ہیں، جب کہ ہزاروں دیگر تا حال سیلابی پانیوں میں گھرے ہوئے ہیں۔