Tag: موسلادھاربارش

  • کراچی میں مون سون کے  ایک اور دھواں دھارا سپیل، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ، شہری رل گئے

    کراچی میں مون سون کے ایک اور دھواں دھارا سپیل، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ، شہری رل گئے

    کراچی : شہر قائد میں مون سون کے ایک اور دھواں دھارا سپیل سے گلیاں اور محلے تالاب بن گئے اور سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں جبکہ انڈرپاس میں بھی پانی بھرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسلادھاربارش کے باعث مختلف علاقے برساتی پانی میں ڈوب گئے، ایم جناح روڈ، صدر، شارع فیصل ، ملیر، گارڈن، نرسری، سندھی مسلم سوسائٹی دریا کا منظر پیش کرنے لگا۔

    گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ڈوب گئیں اور شہری کئی کئی فٹ پانی میں پیدل چلنے پرمجبور ہوگئے تاہم بلدیاتی عملہ کہیں نظر نہیں آیا۔

    تیز بارش کے نتیجے میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

    صدرموبائل مارکیٹ کی سڑک پانی میں غائب ہوگئی جبکہ گارڈن پر جاری ترقیاتی کام بھی بہہ گئے اور چڑیا گھر کی طرف سے آنے والی سڑک تالاب بن گئی۔

    پنجاب چورنگی انڈرپاس پانی بھر جانے کے باعث ٹریفک کے لیے بند ہوگیا ، ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے۔

    بارش سے اولڈ سٹی ایریاز آگرہ تاج کالونی، لیاری کی گلیاں تالاب بن گئیں اور برساتی نالوں کا پانی لوگوں کے گھر اور دکانوں میں داخل ہوگیا جبکہ ملیرندی میں بھی طغیانی سے کورنگی کراسنگ اور کازوے بند کردیا گیا اور کئی علاقوں میں سیوریج لائنیں دھنس گئی۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں ، آج بھی  موسلادھاربارش ، سیلابی صورتحال کا خطرہ

    کراچی والے تیار ہوجائیں ، آج بھی موسلادھاربارش ، سیلابی صورتحال کا خطرہ

    کراچی : محمکہ موسمیات نے کراچی میں آج شام موسلادھاربارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضافاتی علاقوں میں اربن فلڈنگ کاخطرہ موجودہے۔

    تفصیلات کے مطابق محمکہ موسمیات نے کراچی میں آج اورکل شام کو موسلادھاربارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلکی اورتیزبارش مختلف علاقوں میں ہوگی تاہم مضافاتی علاقوں میں اربن فلڈنگ کاخطرہ موجودہے۔

    ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہفتےکوموجودہ بارش کاسسٹم کمزورہوجائے گا تاہم 28ستمبر تک بارش کے نئےاسپیل کا امکان ہے، آنے والااسپیل موجودہ اسپیل سے زیادہ ہیوی ہوگا۔

    کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور 7 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے جبکہ آج دن میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    گذشتہ روز کراچی میں بارش کے دوران سڑکیں تالاب اور گلیاں دریا کا منظر پیش کرنے لگی ، ٹریفک جام کی وجہ سے لوگوں نے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

  • لاہور: موسلادھاربارش، پنجاب اسمبلی کے احاطے کی دیوار گرگئی

    لاہور: موسلادھاربارش، پنجاب اسمبلی کے احاطے کی دیوار گرگئی

    پنجاب: لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں موسلادھاربارش سے پنجاب اسمبلی کے احاطے کی دیوار گرگئی ۔

    بارش کا پانی پنجاب اسمبلی کے احاطے کی دیوار کو گزشتہ رات ڈھیر کرگیا اور کھمبا بھی گرا گیا،لاہور میں شہریوں کا کہنا ہےکہ پنجاب اسمبلی میں بیٹھے عوامی نمائندوں کو ایوان کی عمارت کی ہی فکر نہیں تو شہرکی کیا پرواہ کریں گے۔

    لاہور سمیت پنجاب میں بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے جبکہ متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے لاہور کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔

    لاہور سمیت جنوبی اور شمالی پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش نے موسم کو پھر سے سرد بنادیا ہے، ننکانہ صاحب، سرگودھا، میاں چنوں، کوٹ مومن ، پیر محل اوربھکر میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی زد میں ہیں۔

    شدید موسلادھاربارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، اوکاڑہ، گجرانوالہ اور عارف والا میں موسلا دھار بارش کیساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، بارش کے باعث لاہورائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔

    جی ٹی روڈ اور موٹر وے پر بھی بارش سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوا، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں مزید بارش کا امکان ہے۔