Tag: موسلاھار بارش

  • کراچی میں موسلاھار بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی میں موسلاھار بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی : محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں موسلاھار بارشیں کا سلسلہ جاری رہنے کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کاامکان، ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بحیرۂ عرب کے اوپر دو مختلف مون سون کےسسٹم ہیں، ایک جنوب مشرق کیٹی بندر کے قریب اور دوسرا کچ ریجن کے اوپر ہے۔

    یہ سسٹم میں جنوب مشرقی اور زیریں سندھ میں مسلسل گرج چمک کے بادل بنتے رہیں گے اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے رات گئے تک جاری رہنے کا امکان ہے تاہم سسٹم کل صبح تک شہر سے نکل جائے گا۔

    27اگست سےکراچی سمیت سندھ میں نئی بارشیں متوقع ہے ، بارشوں کاسلسلہ 30اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : کیا آج کراچی میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کا بیان جاری

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے قلات،خضدار،لسبیلہ اورتربت کے ندی نالوں میں طغیانی کی پیش گوئی کی ہے جب کہ بائیس اگست تک بالائی پنجاب کےشہروں لاہور،راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

    اسلام آباد اورراولپنڈی کےنشیبی علاقے زیرِآب آنےجب کہ اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اورخیبر پختونخوا کےپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے

    خیال رہے کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہے، حیدرآباد، سجاول، جامشورو، سہیون، ٹھٹھہ، ٹنڈو غلام محمد، میرپور خاص میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، گلیوں محلوں، بازاروں اور شہر کی دیگر سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

    حیدرآباد میں بادل برسنے کے بعد نشیبی علاقے زیرآب آگئے، دکانوں اور مارکیٹوں میں بھی پانی داخل ہوگیا، ٹھٹھہ میں کئی مقامات پر درخت گرگئے، اور ساحلی پٹی کے قریب کچے مکانات کی چھتیں اڑگئیں۔

  • کراچی میں آئندہ ایک سے 2 گھنٹے میں تیزہواؤں کیساتھ  موسلاھار بارش کی پیش گوئی

    کراچی میں آئندہ ایک سے 2 گھنٹے میں تیزہواؤں کیساتھ موسلاھار بارش کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ ایک سے 2 گھنٹے میں تیزہواؤں کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے موسم کی‌ صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ مون سون سسٹم کراچی کے مشرق اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، شہر میں آئندہ ایک سے 2گھنٹے میں تیزہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    کراچی میں رات گئےگرج چمک کےساتھ موسلادھاربارش سےجل تھل ایک ہوگیا تھا، محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بارش کا سلسلہ چودہ اگست تک جاری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے بارش کے اعداد و شمار جاری کئے تھے ، جس کے مطابق قائدآبادمیں39.5،ڈی سی ساؤتھ صدرکےعلاقےمیں22.0 ، جناح ٹرمنل پر 20.4، گلشن حدیدمیں28.0ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح اولڈ ایئرپورٹ ایریا 16.9،پی اےایف فیصل بیس میں23.0، پی اےایف بیس مسرورمیں1.0، یونیورسٹی روڈ پر 9.2 ، نارتھ کراچی میں0.6،ڈیفنس فیز2میں14.4 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹےمیں ،ٹھٹہ، دادو،بدین،کوئٹہ،قلات،خضدار،لاہور،اسلام آباد،پشاورسمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں مزیدبارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیراورگلگت بلتستان میں بھی بادل گرج چمک کیساتھ برسنےکی توقع ہے۔