Tag: موسلا دھار بارشوں

  • نیو یارک، موسلا دھار بارشوں سے سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی نافذ

    نیو یارک، موسلا دھار بارشوں سے سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی نافذ

    نیو یارک سٹی کے اطراف میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، جس کے سبب ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیو یارک، نیو جرسی اور کنیٹیکٹ سے گزرنے والا طوفان سُست رفتاری سے آگے کی جانب بڑھ رہا ہے اور وہاں بارشیں ابھی مزید کچھ گھنٹے جاری رہیں گی۔

    رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں اور اچانک سیلاب کے خطرے کے باعث نیو جرسی کے گورنر فِل مرفی نے ہنگامی صورتِ حال ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا کہا ہے۔

    مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ میساچیوسٹس سے لے کر ورجینیا تک سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ پانی کے چڑھاؤ میں 2 سے 3 انچ فی گھنٹہ اضافہ ہو رہا ہے۔

    امریکا کے ایسٹ کوسٹ میں ہوا میں نمی کا تناسب بہت زیادہ ہے اور ہوا بھی کم چل رہی ہے جس کی وجہ سے طوفان ایک ہی جگہ پر معمول سے زیادہ دیر تک اٹکا ہوا ہے۔

    ٹرمپ کا سیلابی مقامات کا دورہ:

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے میلانیا ٹرمپ کے ساتھ ریاست ٹیکساس میں سیلابی مقامات کا دورہ کیا، اور مقامی حکام کی تعریف کی، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقامی حکام شہریوں کو سیلاب کے سلسلے میں بر وقت خبردار کرنے میں ناکام رہے تھے۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے جمعہ، 11 جولائی کو ٹیکساس میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اور وہاں ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی، انھوں نے کہا یہ امریکی تاریخ کا بد ترین سیلاب تھا جس میں انتظامیہ نے بہترین کام کیا، میں ان کی کارکردگی کو سراہتا ہوں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سیلاب خوف ناک تھا، اس طرح کا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا، پہلے کبھی ٹیکساس میں ایسی تباہی نہیں ہوئی، انتظامیہ نے فرائض کو بہترین انداز میں انجام دیا ہے، کوسٹ گارڈز نے 169 بچوں کی جان بچائی، ابھی بھی بہت سے بچے لا پتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے، سیلاب میں جانی نقصان پر افسوس ہے۔

    سعودی عرب: سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

    امریکی میڈیا کے مطابق صدر نے دورے کے موقع پر ریاستی اور مقامی حکام کی بھرپور تعریف کی، اس کے باوجود کہ مقامی حکام شہریوں کو اس حوالے سے بر وقت خبردار کرنے میں ناکام رہے تھے کہ پانی کی ایک مہلک دیوار ان کی طرف چلی آ رہی ہے، جس کی وجہ سے مقامی حکام پر تنقید بڑھتی جا رہی ہے۔

  • آئندہ 2 دن کے لیے موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری

    آئندہ 2 دن کے لیے موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری

    لاہور : آئندہ دو دن کے لیے موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ دو دن کے لیے موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

    جس میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ دس جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

    مزید پڑھیں : ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والی مون سون بارشوں کے بارے میں پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔

    جس میں بتایا کہ سب سے زیادہ بارش شیخوپورہ میں اڑتالیس ملی میٹر، لاہور چالیس، گوجرانوالہ چھ ، مری میں پانچ، فیصل آباد میں چار، سیالکوٹ دو اور منڈی بہاالدین میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق اٹک، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بہاولنگر، قصور اور بہاولپور میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

    بارش سے ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ، جس کے مطابق بونیر، ملاکنڈ، کرک مانسہرہ، مہمند اورچارسدہ میں حادثات پیش آئے اور مجموعی طور پرآٹھ گھروں کو نقصان پہنچا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں اڑتالیس گھنٹے کے دوران بارشوں اورسیلاب سے چھ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوئے۔

  • بھارت کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

    بھارت کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

    بھارت کی مختلف ریاستوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں آئی ایم ڈی نے کئی ریاستوں میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے محکمہ موسمیات (IMD) کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی مون سون مسلسل بھارت کی طرف بڑھ رہا ہے، آئی ایم ڈی نے گرج چمک اور تیز ہواؤں کی وارننگ کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا انتباہ دیا ہے۔

    آئی ایم ڈی نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے چند دنوں میں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، بہار اور اوڈیشہ میں بہت زیادہ بارش ہوسکتی ہے،اس وقت، مون سون ان علاقوں میں سرگرم ہے جس میں بڑے پیمانے پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

    رپورٹس کے مطابق آسام اور میگھالیہ میں آج اور کل موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ مشرقی مدھیہ پردیش، گجرات کے علاقے اور بہار کے کچھ حصے بھی بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

    مغربی بھارت میں آئی ایم ڈی نے 22 اور 24 جون کے درمیان خاص طور پر گجرات، کونکن اور گوا، اور مدھیہ مہاراشٹرا میں، 26 جون تک جاری رہنے والی بارش میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

    دہلی میں آج آسمان عام طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور آج ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ آئی ایم ڈی نے پیش گوئی کی ہے کہ مون سون 24 جون تک دہلی پہنچ سکتا ہے۔

    بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال

    رپورٹس کے مطابق ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، اور مشرقی راجستھان سمیت شمال مغربی ریاستوں کو 20 اور 26 جون کے درمیان بارش کے لیے الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ان علاقوں میں بارش کی سرگرمیوں میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔