Tag: موسلا دھار بارشیں

  • بھارتی گجرات میں موسلا دھار بارشیں، 100 ہلاک

    بھارتی گجرات میں موسلا دھار بارشیں، 100 ہلاک

    بھارتی ریاست گجرات میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، احمد آباد، سورت سمیت مختلف شہروں میں تیز بارشوں کا ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق احمدآباد میں پچھلے دو روز سے تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، گجرات میں ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تیز بارشوں سے سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، احمد آباد میں آج صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مسلسل بارش ہوئی۔

    بھارتی حکام کے مطابق گجرات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ حالیہ مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 86 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ تیز بارش آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    تھائی لینڈ کے مشہور تفریحی جزیرے پر تباہی پھیل گئی، روسی جوڑے سمیت 13 ہلاک

    بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل بارشوں کی وجہ سے ٹرین سروس متاثر ہے، تمام پرائمری اسکولوں میں منگل کو تعطیل کر دی گئی۔

  • نئی دلی میں موسلا دھار بارشیں، نشیبی علاقے زیر آب

    نئی دلی میں موسلا دھار بارشیں، نشیبی علاقے زیر آب

    بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب متعدد اہم سڑکیں زیر آب آگئیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی دلی میں موسلادھار بارشوں سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا ہے۔

    شدید بارشوں کے باعث نظام آباد کے نشیبی علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے، مسافروں سے بھری بس بھی کئی فٹ پانی میں پھنس گئی۔

    بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال مغربی علاقوں میں اگست کے 20 روز میں معمول سے 37 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔

    دوسری جانب چین کے صوبے لیاؤننگ کے شہر دالین میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب سڑکیں تالاب بن گئیں، سڑکوں پر پانی کے تیز بہاؤ میں گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ مختلف حادثات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    کلکتہ ٹرینی ڈاکٹر زیادتی و قتل، ملزم کی ساس کا اہم انکشاف

    رپورٹ کے مطابق دالین میں ایک گھنٹے میں 30 سے 40 ملی میٹر بارش ہوئی، چین میں مزید بارشوں کے پیش نظر حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کا کہا ہے۔

  • لاہور والے ہوشیار ہوجائیں! طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

    لاہور والے ہوشیار ہوجائیں! طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

    لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے 16 اگست تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں جنوبی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، آج سے 16 اگست تک پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ 18 اگست تک ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 15 اور 16 اگست کے دوران راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں، روزانہ کی بنیاد پر ندی نالوں میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا جائے۔