Tag: موسمیات سمیت ماہرین

  • کراچی: گرمی میں کمی کیلئے مصنوعی بارش کا فیصلہ

    کراچی: گرمی میں کمی کیلئے مصنوعی بارش کا فیصلہ

    کراچی: شہر قائد میں گرمی کی شدت میں کمی کے لئے مصنوعی بارش کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

    کراچی میں سوانیزے پرآئے سورج کی تپش میں کمی کیلئےادارے سرجوڑکربیٹھ گئے، سائنسی طریقے سے بارش کرانے کے لئے اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا۔

     اجلاس میں ڈی جی کے پی ٹی،سول ایوی ایشن اتھارٹی، اورمحکمہ موسمیات کے سربراہان شریک تھے، مصنوعی بارش کرانے پراتفاقِ رائے تو کرلیا گیا لیکن مُشکل یہ آپڑی کہ اس بارش کیلئے تین مخصوص قسم کے بادلوں کی ضررورت ہوتی ہے جو اس وقت کراچی کے آسمان پر دستیاب نہیں۔

     محکمہ موسمیات کے مطابق مخصوص بادلوں کی تلاش کے لئے ریڈارلگادیئےگئے ہیں، سول ایوی ایشن حکام کے مطابق دوسی اے اے کے طیارے مصنوعی بارش کے لئے تیار ہیں۔

    ڈی جی کے پی ٹی کاکہنا ہے کہ مصنوعی بارش کے لئے دوسولیٹرپانی میں تیس کلونمک ملاکربادلوں پرچھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔

  • کراچی میں مصنوعی بارش کی تیاری، موسمیات سمیت ماہرین آج سرجوڑیں گے

    کراچی میں مصنوعی بارش کی تیاری، موسمیات سمیت ماہرین آج سرجوڑیں گے

    کراچی: قیامت خیز گرمی سے عوام کو نجات دینے کیلئےاربابِ اختیار کا مصنوعی بارش پرغور کیلئے بیٹھک آج ہوگی۔

    پاکستان میں مصنوعی بارش کسی دیوانے کا خواب نہیں بلکہ ایسا پہلے بھی ہو چکا ہے، قحط کے شکار تھر پارکر میں میگھا رت لانے کی مہم کے سربراہ طیب آرائیں تھے۔

      کراچی میں مصنوعی بارش کیلئے ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ عبدالمالک غوری نے  آج  ہنگامی اجلاس بلالیا ہے، جس میں محکمہ موسمیات سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگر محکمے شامل ہونگے،  تھرپارکر میں بارش کیلئے آرمی ایوی ایشن کے طیارے استعمال ہوئے تھے۔

      مصنوعی بارش کئی طریقوں سے برسائی جا سکتی ہے۔  کراچی میں بڑی مقدار میں مصنوعی بارش کیلئے کون سا طریقہ استعمال کیا جائے، ماہرین آج سر جوڑیں گے۔