Tag: موسم تبدیل

  • تبدیل ہوتے موسم میں ان احتیاطی تدابیر پر عمل کریں

    تبدیل ہوتے موسم میں ان احتیاطی تدابیر پر عمل کریں

    موسم بدل رہا ملک بھر میں کہی سردی کی رخصت اور گرمی کی آمد ہے اور اس طرح کے موسم ہماری صحت پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔

    اس بات کا علم بہت کم لوگوں کو ہے کہ گرمی سے ہونے والی بے چینی کا اثر مزاج پر تو محسوس ہوتا ہے لیکن جسمانی صحت پر اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    موسم کی تبدیلی کے ساتھ کئی بیماریاں ہم پر حملہ کرتی ہیں، جس میں سب سے زیادوہ بچے متاثر ہوتے ہیں اس دوران اگر ان کی خوراک متوازن نہ ہو تو ان میں بیماریوں سے لڑنے کے لئے صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔

    ایسے میں موسم کی تبدیلی کا اثر بخار، سردی سے بڑھ کر بڑی بیماریوں سی شکل بھی اختیار کر لیتا ہے، ایسی صورتحال میں ڈاکٹر مشورہ دیتے ہیں کہ متوازن غذا کا استعمال کریں۔

    ماہرین کہتے ہیں کہ اپنی خوراک میں اسی اشیاء کو شامل کریں جو قوت مدافعت بڑھاتی ہیں، صاف پانی پئیں، پانی میں آلودگی کا خدشہ ہونے پر اسے ابال کر پینا چاہئے۔

    سردی کے موسم میں زیادہ پیاس نہ لگنا ایک فطری بات ہے ہم پانی کم پیتے ہیں اور خاص کر بچے، ایسے میں بچوں کو بھی زیادہ پانی پینے کی تلقین کریں۔

    گرمی کا موسم جراثیم کی افزائش کا ہوتا ہے۔ عام طور پر ہم سنتے ہیں وائرل پھیلا ہے اسی وجہ سے بخار ہے۔ گرمی کی ان تکالیف سے بچنے کا یہی طریقہ ہے کہ گھر کا بنا کھانا کھائیں۔

    کڑی دھوپ کے اوقات میں ممکن حد تک گھر میں رہیں۔ آرام دہ سوتی کپڑوں کا استعمال کریں۔ پھل، سبزیاں مکمل صفائی سے دھو کر استعمال کریں، پانی میں سبزہ بھگو کر رکھیں اور یہی سبزہ والا پانی استعمال کریں۔

    صحت کے چند راہ نما اصول جو ہر موسم میں کارگر ہوتے ہیں ان کو اپنائیں جس میں صبح جلدی اٹھنا، چہل قدمی کے لئے کسی پارک تک جانا، روزانہ نصف گھنٹہ پیدل چلنا، گھر کا کھانا کھانا اور 8 گھنٹے کی نیند لینا یہ وہ عادتیں ہیں جو آپ کو تندرست رکھنے کی ضامن ہیں۔

  • کراچی کا موسم تبدیل ہونا شروع ہوگیا

    کراچی کا موسم تبدیل ہونا شروع ہوگیا

    کراچی : ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کے باعث شہر قائد کا درجہ حرارت بڑھنے لگا، تاہم رات اور صبح میں موسم سرد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کا موسم تبدیل ہونا شروع ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ اس سے قبل شمال سے چلنے والی ہواوں کی وجہ سے شہر کا موسم سرد رہا اور اب دوپہر کے اوقات میں موسم کچھ گرم محسوس کیا جانے لگا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات اور صبح میں موسم سرد ہوگا اور دوپہر میں دھوپ کی شدت تیز ہوگی

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

    بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت صفراور قلات میں منفی ایک سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

    لاہور میں آج بھی مطلع صاف رہے گا، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس سے جاتی سردی میں چند روز دوبارہ درجہ حرارت میں خاصی کمی ہو گی۔