Tag: موسم خوشگوار

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

    کراچی : کراچی میں مختلف علاقوں میں علی الصبح ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بادل ضرور چھائے رہیں گے مگربارش کا امکان نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھی بادل برس پڑے، مغربی سسٹم کے تحت شہر قائد کے مضافاتی علاقوں میں کہیں ہلکی اورکہیں درمیانی بارش ہوئی۔

    گڈاپ ، بحریہ ٹاؤن، ایم نائن موٹروے، نور آبادی، کاٹھور، سپرہائی وے، ملیر، سرجانی میں برکھارت ہوئی، گڈاپ میں سترہ اوربحریہ ٹاؤن میں دس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی مطلع جزوی ابرآلود رہے گا مگربارش کا امکان نہیں۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ خشک ہوائیں شمال مشرق 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ 2.5 کلومیٹر تھی، ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں نمبر پر موجود ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نےآج سوات،دیر،چترال،کشمیر،گلگت بلتستان سمیت ملک کےبالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

    آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

  • سعودی عرب، شہریوں کے چہرے کھِل اُٹھے؟

    سعودی عرب، شہریوں کے چہرے کھِل اُٹھے؟

    سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پیر 16 اکتوبر سے درجہ حرارت میں پہلی کمی ریکارڈ پر آئے گی، جس سے موسم خوشگوار ہوجائے گا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ پیر کی صبح سے شروع ہوجائے گا اور یہ سلسلہ رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔

    قومی مرکز نے کہا کہ درجہ حرارت میں کمی شمالی حدوود، تبوک، الجوف، حائل اور الشرقیہ ریجن کے شمالی علاقوں میں واقع ہوگی، جس کے سبب ان علاقوں میں درجہ حرارت 13 سے 19 کے درمیان تک آجائے گا۔

    قومی مرکز کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ ریجنوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں سیاحت سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں سیاحوں کے لیے ہیلتھ انشورنس پالیسی کی انتہائی حد ایک لاکھ ریال ہو گی۔

    سعودی ہیلتھ انشورنس کونسل کی جانب سے غیر ملکی سیاحوں کی ہیلتھ پالیسی کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

    ہیلتھ انشورنس کونسل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہنگامی صحت خدمات میں طبی معائنہ، بیماری کی تشخیص،علاج، دوائیں اور پری میچور بچوں کی ضروریات شامل ہیں۔

    انشورنس دستاویز کے مطابق سیاحوں کو ہیلتھ انشورنس کے تحت صرف ہنگامی صحت خدمات فراہم کی جائیں گی،غیرملکی سیاحوں کو مختلف صحت خدمات فراہم کی جائیں گی۔

  • سمندری طوفان  کے اثرات ،  کراچی میں  ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

    سمندری طوفان کے اثرات ، کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

    کراچی : شہر قائد میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوار کردیا تاہم مختلف علاقوں کا ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھی سمندری طوفان بپر جوائے کے اثرات نمایاں ہے اور شہر میں کالی گھٹائیں چھا گئیں اور مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    بارش سے شہرِ قائد کو موسم خوشگوار ہوگیا، گلشن حدید ،پورٹ قاسم ،شاہ لطیف ٹاؤن و دیگر علاقوں میں تیزہواؤں کیساتھ بارش ہوئی جبکہ ملیر ،سعودآباد، دو دریا ،کلفٹن ،ریڑھی گوٹھ،ماڑی پور روڈ ، کیماڑی ،مائی کلاچی روڈ اور نارتھ ناظم آباد میں بھی بادل خوب برسے۔

    اس کے علاوہ گلستان جوہر بلاک 13، بیچ لگثری ہوٹل، کلفٹن،لیاری ایکسپریس وے، صدر زینب مارکیٹ،ڈرگ روڈ ، سلطان آباد سول لائنز ،نارتھ ناظم آباد ،مائی کلاچی روڈ پر بارش صدر ریگل ، شاہراہ فیصل ، ایم اے جناح روڈ، لائینز ایریا ،برنس روڈ اور گرومندر پر بھی بارش ریکارڈ کی گئی

    کراچی کے ساحل پر دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ ہے اور سی ویو روڈ کو بند کر دیا گیا ہے، ابراہیم حیدری، منوڑہ، کیپ ماؤنٹ اور ہاکس بے پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔

    ہاکس بے کے مقام پر سمندری پانی مچھلی چوک تک آگیا جبکہ ابراہیم حیدری میں پانی آبادی میں داخل ہوگیا اور کراچی سے منوڑہ کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا ہے۔

  • کراچی میں تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری، موسم خوشگوار

    کراچی میں تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری، موسم خوشگوار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس کے بعد شہر بھر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سہراب گوٹھ ،گلشن اقبال، سہراب گوٹھ،گلشن اقبال، بلدیہ ٹاؤن اور دیگر ملحقہ علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لیاری میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

     اس کے علاوہ گلستان جوہر، محمد علی سو سائٹی، لیاقت آباد، نیپا، لانڈھی،کورنگی ،شاہ فیصل ،ملیر، قائد آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی دن بھرکہیں ہلکی کہیں تیز اور درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے، دن میں شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم سہانا ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دن بھر رہنے والی شدید حبس اورگرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    کراچی کے علاقےشارع فیصل،صدر،کلفٹن، ڈیفنس،محمود آباد اور اطراف میں ہلکی بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 29 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، آندھی چلنے سے بعض علاقوں میں درخت گر گئے جبکہ فیڈر ٹرپ کر جانے سے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، احتیاط ضروری ہے، کے الیکٹرک

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، احتیاط ضروری ہے، کے الیکٹرک

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، کے الیکٹرک نے بارش سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، جامعہ کراچی، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، ناگن چورنگی میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

    کلفٹن، ڈیفنس اور اطراف کے علاقوں میں ہوا کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے، شارع فیصل، کارساز، ایئرپورٹ، ابوالحسن اصفہانی روڈ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    محمود آباد، کشمیر کالونی، اختر کالونی، اعظم بستی اور کورنگی روڈ پر تیز بارش ہوئی ہے، زینب مارکیٹ کے قریب اور اطراف کی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

    ادھر ناگن چورنگی، پاور ہاؤس چورنگی اور یو پی موڑ پر نالہ ابلنے لگا اور گٹر کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا۔

    بارش میں احتیاط ضروری ہے، کے الیکٹرک

    دوسری جانب بارش میں کرنٹ سے بچاؤ کے لیے کے الیکٹرک کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہری ٹوٹے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور کے پی ایم ٹیز سے دور رہیں، بارش میں بچوں کا خاص خیال رکھیں اور احتیاط برتیں۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ برقی آلات کے ننگے پاؤں یا گیلے ہاتھ کے ساتھ نہ چھوئیں، غیرقانونی ذرائع سے ہر گز بجلی حاصل نہ کریں، کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

    کراچی: شہر کے قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بونداباندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بادلوں نے ڈیرے جما لیے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے والی بوندا باندی سے موسم سہانا ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ، ڈاک خانہ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا سمیت اطراف میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 13 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، ژوب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 44، سکھر اور روہڑی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے ہی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کلفٹن، ڈیفنس، میٹھادر، کھارادر، ٹاور، صدر، گلشن اقبال، شاہراہ فیصل، یونیورسٹی روڈ، ڈاک خانہ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا سمیت اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد اور 26 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    کراچی میں موسلادھاربارش کی پیشگوئی، رین ایمرجنسی نافذ

    یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار سے سندھ اور بلوچستان کے وسطی وشمالی اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اتوار سے منگل تک کراچی، حیدرآباد، میرپور، ٹھٹھہ اور بینظیرآباد میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی تھی۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی ہلکی بارش سے موسم سہانا ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بادلوں نے ڈیرے جما لیے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والے والی ہلکی بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے صدر، ٹاور، یونیورسٹی روڈ، ڈاک خانہ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا سمیت اطراف میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد اور 27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے اتوار سے سندھ اور بلوچستان کے وسطی وشمالی اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے منگل تک کراچی، حیدرآباد، میرپور، ٹھٹھہ اور بینظیرآباد میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں 27اور28 جولائی کو تیز بارش کی پیش گوئی

    یاد رہے کہ تین روز قبل محکمہ موسمیات نے گرمی اور حبس سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے 27 اور28 جولائی کو تیز بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش‘ موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش‘ موسم خوشگوار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

    کراچی کے جن علاقوں میں بارش ہوئی ان میں صدر، ناظم آباد، شادمان ٹاؤن، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اورسائٹ ایریا شامل ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والی مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ایران سے بلوچستان میں داخل ہوچکا ہے اور سرحدی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہورہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چمن، شیلا باغ، قلعہ عبداللہ، برشور، بوستام اور گردو نواح میں موسلادھار بارش ہورہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3، قلات میں 2 سبی میں 14 گوادر اور ژوب میں 16 زیارت میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجگور میں 4 اور ماڑہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔