Tag: موسم خوشگوار

  • لاہور کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

    لاہور کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

    لاہور میں ہنجروال، سبزہ زار، گلشن راوی اورثمن آباد، جوہرٹاؤن، اقبال ٹاؤن اورماڈل ٹاؤن میں بارش ہوئی جبکہ شہرکے دیگر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ بارش کے باعث موسم سہانا ہوگیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے جبکہ اس وقت ہوا 8 ناٹیکل میل فی گھنٹے کی رفتارسے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی سمیت سندھ کہ بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    مری، گلیات، مالا کنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ آئندہ 2 روز تک جاری رہے گا۔

  • اسلام آباد : سردی قدم جمانے لگی، کراچی میں بھی بادلوں کے سائے موسم خوشگوار

    اسلام آباد : سردی قدم جمانے لگی، کراچی میں بھی بادلوں کے سائے موسم خوشگوار

    اسلام آباد / کراچی : ملک کے مختلف شہروں میں سردی قدم جمانے لگی ٹھنڈی ہواؤں سے موسم سہانا ہو گیا، کراچی میں بھی بادلوں کے سائے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہری ٹھنڈ سے بچنے کے لیے تیار ہوجائیں، ملک کے بیشتر حصوں میں سردی نے ڈیرے ڈال دیے، ملک کے شمالی علاقوں میں موسم انتہائی سرد ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں۔

    اسلام آباد میں بھی سردی نے ڈیرے ڈال لیے، شہری خوبصورت موسم کے مزے لینے لگے۔ کراچی میں چھا ئے بادلوں نے موسم سہانا بنادیا۔۔ خنک ہوائیں ٹھنڈ بڑھانے لگیں۔

    پنجاب کے بیشتر شہروں میں سردی بڑھنے کے ساتھ ہی گرم کپڑوں کی خریداری میں اضافہ ہوگیا ہے، ملک کے بالائی علاقوں میں خون جمادینے والی ٹھنڈ نے ڈیرے جمالئے۔

    گزشتہ روز برفیلی وادی اسکردو میں پارہ منفی پانچ تک گرگیا، شدید سردی میں شہری ٹھٹھرنے لگے ہیں۔ ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں بند راستے، کہیں لکڑیوں کی کمی اور کہیں لہو جماتی سردی نے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو پریشان کردیا۔ محکمہ موسمیات نے بھی ٹھنڈ میں اضافے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

  • اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، موسم سرد ہوگیا

    اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، موسم سرد ہوگیا

    اسلام آباد: ملکی دارالحکومت، لاہور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم سرد ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا، جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

    راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور میانوالی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھاربارش ہوئی جس کے باعث شہروں میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ جاری ہے، لواری ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    پنجاب اور کے پی کے میں شدید بارشیں، سیلابی صورتحال، بند میں شگاف پڑگیا

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں دو ماہ قبل باشیں ہوئی تھیں جس کے باعث مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پنجاب میں دو روز سے مسلسل جاری رہنے والی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی تھی، مختلف حادثات و واقعات میں 15 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے تھے۔

    مذکورہ بارش کے باعث شہر کی کئی اہم شاہراہیں اور گلیاں ندی نالوں کامنظر پیش کررہی تھیں، گھروں میں بھی تین تین فٹ پانی جمع ہوگیا تھا اور نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی علاقوں میں برستے بادلوں نے موسم خوشگوار کر دیا

    پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی علاقوں میں برستے بادلوں نے موسم خوشگوار کر دیا

    لاہور: پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی علاقوں میں برستے بادلوں نے موسم خوشگوار کر دیا، مختلف شہروں میں بھیگی رُت سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق موسم نے لی انگڑائی اور مختلف شہروں میں رم جھم سے موسم سہانا ہوگیا، پہاڑی علاقے میں رہنے والوں کے لیے باران رحمت رہی۔

    دوسری جانب مری، سوات، لوئر دیر بنوں میں بارش کے بعد ٹھنڈا ٹھار موسم رہا، نظارے بھی دلفریب تھے۔

    شانگلہ میں ژالہ باری بھی ہوئی جس سے سیاح خوب لطف اندوز ہوئے۔

    علاوہ ازیں جڑواں شہروں، منڈی بہاوٰالدین، گجرات، سیالکوٹ، جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے، سندھ اور بلوچستان میں موسم بدستور گرم رہے گا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل بھی اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی ہواؤں کے بعد موسلادھار بارش ہوئی تھی، جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ ہی مختلف سیکٹرز میں بجلی غائب ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں کے لیے خشک سالی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ معمول سے کم بارش ہونے کے باعث سندھ کے مختلف حصے معتدل سے شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ خشک سالی سے ملتان، میانوالی اور ارگرد کے علاقے بھی متاثر ہیں۔

  • لاہور میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

    لاہور میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں صبح سویرے بونداباندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم سہانا ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔

    گلبرگ، کینٹ، کنال روڈ، ظہورالٰہی روڈ، شاہ جمال روڈ اوراطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خشک سالی الرٹ جاری کردیا

    یاد رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں کے لیے خشک سالی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ معمول سے کم بارش ہونے کے باعث سندھ کے مختلف حصے معتدل سے شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ خشک سالی سے ملتان، میانوالی اور ارگرد کے علاقے بھی متاثر ہیں۔

    واضح رہے کہ خشک سالی سے متعلق محکمہ موسمیات نے یہ دوسرا الرٹ جاری کیا تھا، اس سے قبل جون میں خشک سالی سے متعلق پہلا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں بوندا باندی‘ موسم خوشگوار

    کراچی کےمختلف علاقوں میں بوندا باندی‘ موسم خوشگوار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، شہر میں ٹھنڈی ہوائوں کا راج ہے جبکہ مطلع بھی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج وقفے وقفے سے بونداباندی جاری رہے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹےمیں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    بارش کے باعث سڑکوں سڑکوں پرپھسلن کے باعث مزار قائد کے قریب 15 سے زائد موٹرسائیکل سلپ ہوگئیں، موٹرسائیکلیں سلپ ہونے سے3 خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں۔

    کراچی میں ہلکی بارش‘ کےالیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی

    یاد رہے کہ دو ہفتے قبل کراچی میں ہلکی بارش کے بعد کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی تھی، شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی، موسم خوشگوار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور ہلکی ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کی صبح سے قبل رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس کے باعث شہر کا موسم کافی خوشگوار ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی ہے، ہلکی اور تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر کے چند مقامات پر رم جھم کاامکان ہے، پشاور، مردان، کوہاٹ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔

    کراچی میں بارش، موسم خوشگوار، بجلی غائب

    علاوہ ازیں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا اور فیصل آباد میں بھی بادل برسیں گے، جبکہ پنجاب کے دیگر مقامات پر بھی رم جھم ہوگی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں علی الصباح شروع ہونے والی بونداباندی کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا تھا جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گارڈن، ایم اے جناح روڈ، صدر، لسبیلہ، شاہراہ فیصل، بہادر آباد، ڈیفنس اور نیوکراچی سمیت بیشتر علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ ہلکی بارش بھی دیکھنے میں آئی تھی۔

  • لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش‘ موسم خوشگوار ہوگیا

    لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش‘ موسم خوشگوار ہوگیا

    لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، شہری موسم کے مزے لینے نکل پڑے۔

    لاہور، قصور، چشتیاں، پنڈی بھٹیاں، اوکاڑہ، پاک پتن، گجرات اور قصور میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم سہانا ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن بھر بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج شہر قائد میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیزہواؤں سمیت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    کراچی میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا تھا اور شہریوں کی بڑی تعداد موسم کا لطف اٹھانے کے لیے ساحل سمندر اور دیگر تفریحی مقامات پر پہنچ گئی تھی۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی سے 15 اگست تک معمول کی بارش کا امکان ہے اور 15 اگست کے بعد معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں موسلادھاربارش

    لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں موسلادھاربارش

    لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھا بارش سے موسم سہانا ہوگیا، بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت فیصل آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، پاک پتن اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تیز ہوائیں چلنے لگی جبکہ روالپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا میں بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    ادھر کراچی میں آج صبح درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج آج زیادہ سے زیادہ پارہ37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے جبکہ درجہ حرارت بڑھنے سے حبس میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لاہورمیں بوندا باندی سےموسم خوشگوار

    لاہورمیں بوندا باندی سےموسم خوشگوار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور گردو نواح میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور اور گردو نواح میں صبح سویرے بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔

    لوگوں کی بڑی تعداد سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 39 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم از کم 22 سینٹی ڈگری رہے گا۔

    سکھییکی، پنڈی بھٹیاں، جھنگ، بھکر قصورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔


    پنجاب میں بارش اورآندھی کے باعث مختلف حادثات میں لڑکی جاں بحق

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں لڑکی جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔