Tag: موسم خوشگوار

  • عید کی آمد، بادل اور بارش کا امکان،ملک بھرمیں موسم خوشگوار

    عید کی آمد، بادل اور بارش کا امکان،ملک بھرمیں موسم خوشگوار

    اسلام آباد: عید کی آمد پر ملک بھر میں گرمی کا زورکچھ ٹوٹ گیا، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش جب کہ کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    گزشتہ دو دونوں سے جا ری بارش نے اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار و رنگین ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات نے لاہور میں عید کے دنوں میں موسم خو شگوار رہنے کی پیشگوئی کی ہے، پنجاب کے مشرقی شمالی شہروں میں مطلع ابرآلود اور بارش کا امکان ہے۔

    آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کشمیر، ا سلام آباد،بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، قلات، ژوب، مکران ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

    آئندہ چند روز کے دوران اسلام آباد، پنجاب، کے پی کے اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ کراچی میں بھی مطلع ابر آلود رہنے کے امکانات ظا ہر کئے گئے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی: رم جھم برسات نے موسم خوشگوار کر دیا

    کراچی: رم جھم برسات نے موسم خوشگوار کر دیا

    کراچی : سندھ میں مون سون بارشوں کے سسٹم کے داخل ہونے کے بعد کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا، وقفے وقفے سے جاری بارش سے گرمی سے پریشان شہریوں کے چہرے نکھر آئے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جن علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ان میں کورنگی، بلوچ کالونی، صدر، نارتھ کراچی، شاہراہ فیصل، ایئرپورٹ اور ڈیفنس ،فیڈرل بی ایریا، نیو کراچی ، اورنگی ٹاون ، لیاقت آباد صدر کے علاقے شامل ہیں۔

    کراچی کے علاوہ حیدرآباد ، جام شورو،ٹنڈوالہ یار،ٹنڈوجام ،ٹنڈومحمد خان اور دیگر علاقوں میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث گرمی کا زور ٹو ٹ گیاجب کی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی مون سون کی بارشیں ہونے کا امکان ہے

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی والے تیار رہیں کیونکہ بارش کا یہ سلسلہ دو سے تین روز تک جاری رہے گا اور اور یہ رم جھم عید کی خوشیوں میں شرکت کے بعد ہی واپسی کا راستہ لے گی۔

  • بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا,روضہ داروں کے چہرے کھل اٹھے

    بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا,روضہ داروں کے چہرے کھل اٹھے

    پنجاب:رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں مختلف شہروں میں بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا .اور روضہ داروں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔ ماہ صیام کے پہلے عشرے نے تو روضہ داروں کو بے حال کردیا لیکن دوسرے عشرے کے شروع ہوتے ہی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ رمضان کی ابتدا میں شدید گرمی نے جینا محال کر رکھا تھا ۔

    اب ٹھنڈے موسم کے شہری خوب مزہ لے رہے ہیں  ۔ مغفرت ،برکتوں اور رحمتوں والےمہینے نے گرمی کی شدت کو کم کردیا۔گوجرانوالا، بھکر اور پیر محل سمیت پنجاب میں باران رحمت نے شدید گرمی اور حبس کی شدت کو کم کردیا۔موسم تو سہانا ہوا لیکن مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے،.

    جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے فیصل آباد میں تیز ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا ۔خیبرپختونخوا سمیت گلگت اور کشمیر میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے ۔کراچی میں بھی بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک میں مختلف مقامات پر مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔