Tag: موسم سرما کی تعطیلات

  • کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم

    کراچی : کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے اور  تدریسی عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بچوں کی موج مستی اور سیر سپاٹے آج سے ختم ہوگئے ، کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں اپنے اختتام کو پہنچ گئیں۔

    صوبہ بھر میں آج سے اسکولوں میں تدریسی عمل شروع ہوگیا، کئی روز کی چھٹیوں اور سردی کے باعث پہلے دن سرکاری اورنجی اسکولوں،کالجز میں حاضری معمول سے کم رہی جبکہ شہر میں بیشتر نجی اسکول آج نہیں کھولے گئے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں ، صوبے میں 25 دسمبر 2022 سے یکم جنوری 2023 تک چھٹیاں دی گئیں تھی۔

    محکمہ تعلیم کے پی کا کہنا ہے کہ ونٹر زون پہاڑی علاقوں کے اسکولز15 فروری تک بند رہیں گے۔

    خیال رہے پنجاب میں اسموگ کے باعث اسکول نو جنوری سے کھلیں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی اسکول آٹھ جنوری تک بند رہیں گے۔

  • تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات دسمبر میں نہیں ہوں گی، طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : این سی اوسی کے اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات دسمبر میں نہیں، جنوری کے آخر میں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ، جس میں بتایا گیا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں صوبوں سے سفارشات لی گئیں۔

    ذرایع کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے اجلاس میں صوبوں کی سفارشات پربحث کی گئی، جس کے بعد موسم سرماکی تعطیلات پر این سی او سی میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات دسمبرمیں نہیں، جنوری کے آخر میں ہوں گی۔

    ذرائع این سی او سی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا تاہم برفباری والےعلاقوں میں تعطیلات رہیں گی۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کرنے کی تجویز پر ‏وفاق اور صوبے متفق ہو گئے ہیں، تاہم ‏چھٹیوں کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سےجاری کیا جائےگا۔

    خیال رہے سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری ‏تک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی یا نہیں ؟

    تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی یا نہیں ؟

    کراچی: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزیرتعلیم کانفرنس5 نومبر کو ہوگی ، جس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزیرتعلیم کانفرنس5 نومبرکو ویڈیو لنک پر ہوگی ، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اپریل سے اگست تک تعلیمی سال پرگفتگو ہوگی جبکہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات سےمتعلق فیصلہ متوقع ہے۔

    خیال رہے کورونا کی دوسری لہر کے شروع ہوتے ہی اسکولوں میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

    گذشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راس نے اسکولوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کرونا صورتحال کاروزانہ کی بنیاد پرجائزہ لیا جا رہا ہے، پنجاب بھر کے اسکولوں میں روزانہ کوروناٹیسٹ کئےجا رہے ہیں۔

    مراد راس کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے میں کوروناکیسزمیں اضافہ ہوا،مگر حالات قابومیں ہیں، پنجاب میں اسکولز بندکرنےکاتاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، ایس او پیزپرعملدرآمد کویقینی بناناانتہائی اہم ہے۔

  • سندھ حکومت نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

    سندھ حکومت نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

    کراچی : سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا، تعلیمی ادارے 22 سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے موسم سرما میں اسکولوں کی تعطیلات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق 22 دسمبر سے 31 دسمبر2017 تک سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

    اس حوالے سے سندھ حکومت نے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کے مشورے کے بعد سردیوں کی شدت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ مذکورہ تعطیلات جنوری کے پہلے ہفتے سے کی جائیں لیکن بعد ازاں موسم کی تبدیلی کو دیکھتے ہوئے یہ تعطیلات اپنے شیڈول کے مطابق دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • موسمی تغیرات کے باعث تعطیلات میں ردوبدل ضروری ہوگیا؟

    موسمی تغیرات کے باعث تعطیلات میں ردوبدل ضروری ہوگیا؟

    موسم سرما کا ہلکا پھلکا آغاز ہوا تو پاکستان بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا یہ دس روزہ روایتی تعطیلات برائے موسمِ سرما دسمبر کے آخری عشرے میں دی جاتی ہیں جب کہ موسم سرما کی تعطیلات جون، جولائی اور اگست کے وسط تک دی جاتی ہیں اور یہ سلسلہ برس ہا برس سے یونہی جاری ہے۔

    schools-post-8

    تاہم اوزون کی تہہ میں سوراخ، ماحولیاتی آلودگی، جنگلات کے خاتمے اور فطرت کے منافی اقدامات کے باعث موسمی تغیرات نے پورے سال کا کلینڈر ہی تبدیل کر رکھ دیا ہے جس کے باعث گرمی، سردی، خزاں اور بہار کے موسموں کے معین وقت کا تعین ناممکن ہوگیا ہے، گلیشیئر کا بے وقت پگھلنا، مون سون بارشوں کا نہ ہونا اور سورج کے اتار چڑھاؤ میں غیر معمولی تبدیلیوں نے موسمی تعطیلات کے نظام کو بھی تہس نہس کردیا ہے۔

    schools-post-6

    دنیا بھر میں اسی موسمی کلینڈر کے تحت اسکولوں میں تعطیلات کی جاتی ہیں تاہم گزشتہ دو چار برس سے یہ بات مشاہدے میں آئی ہیں کہ موسم سرما کی معمول کی تعطیلات کے دوران سردیوں کا زور نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جب کہ تعطیلات ختم ہوتے ہی سردی زور پکڑنے لگتی ہے جس کے باعث بچے بیمار پڑ جاتے ہیں اور والدین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    schools-post-3

    ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ موسمی تغیرات اس تیزی سے رونما ہو رہے ہیں کہ سالہا سال سے طے شدہ کلینڈر اب کارآمد نہیں ر ہے اس کے لیے ماہرین موسمیات کی ٹیم کو ہر سال کے لیے موسمی کلینڈر ترتیب دینا چاہیے اور ان ممکنہ دنوں کی سال کے آغاز میں ہی نشاندہی کردینا چاہیے جس کے بعد محکمہ تعلیم کو انہی پیش گوئیوں کو بنیاد بنا کر اپنا تعلیمی کلینڈر ترتیب دینا چاہیے اور یہ طریقہ ہر سال نئے سرے سے اپنانا چاہیے۔

    schools-post-2

    دنیا بھر کے سائنس دان، ماہر ماحولیات و موسمیات اور ماہرین تعلیم اس حوالے سے اپنی تجاویزات مرتب کر رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں بھی ایسے مکالمے کرائے جائیں تاکہ بدلتے مومسموں اور تغیرات میں روزمرہ امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا نہ ہو اور قیمتی وقت کو بھی محفوظ کیا جا سکے۔

    schools-post-7

    یہاں یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ فرانس، برطانیہ سمیت غیر ملکی ممالک میں موسم سرما کے دوران بچوں کوکوئی اسائمنٹ یا ہوم ورک نہیں دیا جاتا بلکہ یہ وقت اہل خانہ کے ساتھ گزارنے، پکنک منانے اور سیر و تفریح کے لیے مختص کیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں معاملہ بالکل اس کے برعکس ہے۔

    schools-post-9

    یہی وجہ ہے کہ ہمارے پورے تعلیمی نظام کو ازسرنو عصرِ حاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے والے اقدامات کی ضرورت ہے جس سے ملک کو ڈگری یافتہ نہیں بلکہ تعلیم یافتہ نوجوان میئسر آ سکیں اور ملک و قوم کی باگ ڈور بہتر طریقے سے سنبھال سکیں۔

    schools-post-5

    بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ بچے اسکول جانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوتے ہیں اور اسکول پہنچتے ہی سخت موسم کا سامان ہو جاتا ہے اور یہ اچانک کی افتاد نہ صرف یہ کہ اسکول انتظامیہ بلکہ والدین کے لیے بھی پریشان کن ہوتی ہے اس تکلیف دی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ جدید تحقیق کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے تعلیمی کلینڈر مرتب کیے جائیں۔

    schools-post-1

  • اسلام آباد:سرکاری و نجی اسکولزمیں موسمِ سرماکی تعطیلات میں توسیع

    اسلام آباد:سرکاری و نجی اسکولزمیں موسمِ سرماکی تعطیلات میں توسیع

    اسلام آباد :وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کےاسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے، اسکول یکم جنوری کے بجائے بارہ جنوری کو کھلیں گے۔

    جاری کئےگئےنوٹیفیکیشن کےموسم سرما کی تعطیلات میں بارہ جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے، اسکولوں میں تدریسی عمل یکم جنوری کی بجائے تیرہ جنوری سے شروع ہوگا۔

    وفاقی دارالحکومت میں تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ وزیرِ مملکت بیرسٹر عثمان ابراہیم کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

    دوسری جانب سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا فیصلہ سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نےکیا، خیبر پختون خوا اور پنجاب میں پہلے ہی موسمِ سرما کی تعطیلات پندرہ جنوری تک بڑھادی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق فیصلہ پشاور اسکول حملے کے بعد درپیش سیکیورٹی خدشات اور سخت موسم کے سبب کیا گیا ہے۔