Tag: موسم شدید گرم

  • کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار، پارہ مزید بڑھنے کا امکان

    کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار، پارہ مزید بڑھنے کا امکان

    کراچی : شہر قائد میں گرمی کا راج برقرار ہے ، شہر میں آج بھی پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جنوبی اور وسطی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موسم آج بھی گرم اورمرطوب رہےگا اور دن کےاوقات میں درجہ حرارت 38ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت 42ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کاتناسب 75 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی، کوئٹہ، لاہور میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، چکوال، پشاور، چترال، دیر، سوات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    جیکب آباد، شہداد کوٹ، شکار پور، لیاقت پور، علی پور میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا جبکہ شیخوپورہ، پاکپتن، خانیوال میں پارہ چوالیس، اور لاہور، فیصل آباد، ساہیوال میں تینالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    پنجاب میں اکیس سے ستائیس مئی تک ہیٹ ویو کا بھی خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق بہاولپور، رحیم یارخان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہوسکتی ہے۔

  • روزے داروں کا ایک اور امتحان، محکمہ موسمیات  کی بڑی پیشگوئی

    روزے داروں کا ایک اور امتحان، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں رواں ہفتے موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا شمال مغرب سے داخل ہونے والی گرم ہوائیں شہر پراثر انداز رہ سکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ شہرمیں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے ۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں رواں ہفتے موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا اور شمال مغرب سے داخل ہونے والی گرم ہوائیں شہر پراثر انداز رہ سکتی ہیں۔

    گرم ہواوں کے سبب شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے اور پارہ اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری رہے گا۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے جبکہ 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

  • کراچی میں آئندہ چند روز میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان

    کراچی میں آئندہ چند روز میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ چند روز میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا 22 سے 24 ستمبر تک سمندری ہوائیں تھمی رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چند روز گرمی شدت میں اضافے کا امکان ہے ، کراچی کےساحل کےجنوب مشرق میں ہواکاکم دباؤبن رہاہے، 22 سے 24 ستمبر تک سمندری ہوائیں تھمی رہیں گی۔

    چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی میں تین روز تک موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح اورشام کےاوقات موسم جزوی ابرآلود رہنےکاامکان ہے ،آج درجہ حرارت پینتیس سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقے خشک اور گرم موسم کی لپیٹ میں ہیں ، پنجاب ،سندھ، بلوچستان اورخیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں گرمی کا راج ہے، ڈی آئی خان، سکھر، تربت، میں درجہ حرارت چالیس سے اوپر رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور،فیصل آباد سرگودھا میں اڑتیس ملتان میں انتالیس سینٹی گریڈ تک پارہ چڑھا رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے مگربالائی علاقوں پرقدرت مہربان ہے، کشمیر،گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روزسب سےزیادہ درجہ حرارت سبی میں تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • آج کراچی سمیت سندھ بھرمیں موسم شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

    آج کراچی سمیت سندھ بھرمیں موسم شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی : آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ شدید گرم رہیں گے تاہم پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج اور کل کے لیے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے جس کے مطابق آج درجہ حرارت 40 جبکہ کل 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی سمیت سندھ بھر شدید گرم رہے گا جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی گرمی رہے گی، سینٹرل پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ، کوہاٹ، گلگت اور کشمیر میں چند مقامات پرآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر کراچی میں یکم مئی سے تین مئی کے دوران درجہ حرارت 40 سے 42ڈگری کے درمیان بڑھ سکتا ہے جبکہ اس ہیٹ ویو کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بھی معطل رہیں گی۔

    اس کی جگہ بلوچستان اور سندھ کے گرم و مرطوب علاقوں کی ہوائیں شہر کا رخ کریں گے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔