Tag: موسم کیسا رہے گا؟

  • مکہ اور مدینہ میں رمضان کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

    مکہ اور مدینہ میں رمضان کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

    سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران موسم کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جو موسمیاتی اعتبار سے موسم بہار کا آغاز ہے۔

    سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مکہ اور مدینہ منورہ میں درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری زیادہ رہے گا۔ مدینہ منورہ میں 24.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 27.8 رہنے کی توقع ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں متوقع بارش کی اوسط 4.9 ملی میٹر اور مدینہ منورہ میں 5.3 ملی میٹر ہے۔ مکہ اور مدینہ منورہ میں بارش معمول کے اوسط سے زیادہ ہوں گی۔

    رپورٹس کے مطابق 1991 سے 2020 کے دوران موسمی حالات کا جائزہ بھی دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ مکہ مکرمہ کا موسم دن کے وقت گرم اور رات کے وقت معتدل جبکہ مدینہ منورہ میں موسم گرم رہتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے تجزیہ کارعقیل العقیل کے مطابق رمصان المبارک کے اختتام سے قبل درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوجائے گا۔

    موسمیات کے ماہر ڈاکٹر خالد الزعاق کے مطابق عید کے پہلے دن سے موسم گرما کا آغاز ہوگا جس میں دن کے وقت موسم گرم اور رات کے وقت متعدل رہنے کی توقع ہے۔

    دوسری جانب اگر پاکستان کی بات کی جائے تو محکمہ موسمیات نے کراچی میں رمضان المبارک کے دوران موسم کے حوالے سے خبردار کردیا۔

    میڈیا فوکل پرسن محکمہ موسمیات انجم نذیر نے رمضان المبارک کے دوران کراچی میں موسم کے حوالے سے کہا کہ رمضان کا آغاز معتدل موسم سے ہوگا جبکہ آخری عشرے میں شدید گرمی پڑے گی اور میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    انجیر : موسم سرما میں یہ پھل سوچ سمجھ کر کھائیں ورنہ !!

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں رواں ہفتے مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہوگا لیکن کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

  • سال کا پہلا دن : مختلف شہروں میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟

    سال کا پہلا دن : مختلف شہروں میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان طاہر کیا ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور اس کے گرد ونواح میں موسم سرد اور سال نو کی پہلی ہلکی بارش آج شام متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے جبکہ کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ قلعہ سیف اللہ، ژوب اور گرد و نواح میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

    سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد، ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

  • رمضان کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

    رمضان کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

    ریاض: سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کے مبارک مہینے میں ملک کا موسم معتدل رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کے ماہر عقیل العقیل نے کہا ہے کہ مملکت میں موسم سرما ایک ماہ سے بھی کم وقت میں ختم ہو جائے گا۔

    ماہر موسمیات نے مزید کہا کہ اس سال ماہ رمضان کے دوران موسم درمیانہ رہنے کا امکان ہے، جب کہ آنے والے برسوں میں رمضان سردی سے قریب ہوتا جائے گا۔

    سبق نیوز کے مطابق عقیل العقیل نے مزید کہا کہ تبدیل ہونے والے موسم کا اثر بتدریج ہوگا، درجہ حرارت میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے میں بعض علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا بھی امکان ہے۔

    سعودی ماہر موسمیات کے مطابق ہواؤں کا رخ شمال سے جنوب کی جانب ہونے کا بھی امکان ہے، جس سے صحرائی علاقوں میں ریتیلی آندھیوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔