Tag: موسم کی خبریں

  • ابوظہبی میں دھند، کیا موسمِ سرما آرہا ہے؟

    ابوظہبی میں دھند، کیا موسمِ سرما آرہا ہے؟

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے متعدد علاقوں میں آج دھند چھائی رہی اور مطلع کہر آلود رہا، شہریوں کو لگتا ہے کہ امارات میں موسمِ سرما کی شروعات ابھی سے ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج پیر کی صبح ابو ظہبی سمیت کئی اماراتی شہر وں میں دھند چھائی رہی جس کے سبب محکمہ موسمیات نے حدِ نظر کم ہونے کی وارننگ جاری کردی تھی۔

    امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق ابو ظہبی کے مغربی علاقے الغیاتی میں دھند کا زور شدید رہا جس کے سبب ڈرائیورز کو پریشانی پیش آنے کا امکان تھا تاہم کسی حادثے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    ابوظہبی کے دیگر علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں رہے جن میں الدھافرا، الرویس، بینوا اور السلہ شامل ہیں۔ حدِ نگاہ کم ہوجانے سےصبح پانچ بجے کے قریب کا ر سواروں کے لیے پہلے پیلی اور پھر سرخ وارننگ جاری کی گئی۔

    ملک میں کم سے کم درجہ حرارت صبح 6 بج کر 15 منٹ پر کوہِ جائیس کے مقام پر23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے یو اے ای میں درجہ حرارت پچا س ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا تھا اور ابھی بھی اماراتی شہریوں کو گرم موسم برداشت کرنا ہے ، آج بھی درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانےکا امکان ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دھند جو کہ عموماً موسم سرما میں ہوتی ہے اس کی آمد کا کوئی امکان نہیں تاہم ہوا میں نمی میں اضافے کے سبب آج شام اور آئندہ صبح بھی دھند متعدد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

  • متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب

    متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب جا پہنچا۔ محکمہ موسمیات نے رات کے وقت ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے جس سے موسم کی شدت میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے ویدر بیورو کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کچھ علاقوں میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ گیا۔

    یہ درجہ حرارت پیر کے روز ریکارڈ کیا گیا۔

    اس کے بعد آج کے دن بھی صبح 11 بجے تک درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

    اس سے قبل علی الصبح بھی درجہ حرات اپنی انتہا پر یعنی 23 اعشاریہ 1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

    ویدر بیورو کے مطابق بعض علاقوں میں بادل بھی چھائے رہے جس کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں موسم ہلکا سا ابر آلود رہا۔

    محکمہ موسمیات نے رات کے وقت ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے جس سے موسم کی شدت میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔

  • یورپ جھلساتی گرمی، قحط اور جنگلات کی آتش زدگی سے نبرد آزما

    یورپ جھلساتی گرمی، قحط اور جنگلات کی آتش زدگی سے نبرد آزما

    اسپین: یورپ اور برطانیہ میں گرمی کی لہر بدستور جاری ہے، ہیٹ ویو کی وجہ سے یورپ کو جھلساتی گرمی، قحط اور جنگلات میں آتش زدگی کا بھی سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپ اور برطانیہ میں گرمی کا راج برقرار ہے جس کی وجہ شہری بے حال ہوچکے ہیں، مختلف شہروں میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوز کر گیا۔

    جرمنی، فرانس، بیلجیئم، اسپین اور پرتگال شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، آج اسپین اور پرتگال میں سال کا گرم ترین دن رہا، درجہ حرارت چالیس سے تجاوز کر گیا۔

    اسپین میں ہیٹ ویو سے دو افراد بھی ہلاک ہوئے جس کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ادھر جرمنی بھی گرمی کی لپیٹ میں ہے، شدید گرمی میں لوگوں کا کام کرنا مشکل ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق جنوبی پرتگال میں آج درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک پہنچنے کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگ گئی ہے جسے بجھانے کے لیے سات سو سے زیادہ فائر فائٹرز جدوجہد میں مصروف ہیں۔

    یورپ میں خدا کا قہر، شہری گرمی سے بلبلا اٹھے


    جنوبی یورپ کو لپیٹ میں لینے والی گرمی کی لہر نے یونان سے سویڈن تک قحط کی بھی ایک لہر دوڑا دی ہے، کئی ممالک قحط کے خطرے سے بھی نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں، شمالی کوریا میں شدید گرمی کے باعث فصلیں متاثر ہونے لگ گئیں۔

    دوسری طرف فرانس کے مختلف شہر وں میں پارہ ہائی ہوا تو لوگ گرمی کا توڑ کرنے تفریحی مقامات پر پہنچ گئے، بیلجیئم میں گرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے خواتین نے گھر میں ہی پول بنا لیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  •  برطانیہ پرافریقی گرم ہواؤں کی یلغار، درجہ حرارت خطرناک حد تک جانے کا امکان

     برطانیہ پرافریقی گرم ہواؤں کی یلغار، درجہ حرارت خطرناک حد تک جانے کا امکان

    لندن : افریقہ سے آنے والی گرم ہواؤں سے برطانیہ میں گرمی کی شدید لہر  آنے کا امکان ہے،  یہ جون لندن کی تاریخ میں اب تک کا سب سے گرم جون ثابت ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کل سے برطانیہ میں گرمی کی شدید لہر شروع ہوگی جوکہ پورے مہینے جاری رہے سکتی ہے ، اس لہر میں درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، یاد رہے کہ جون میں یہاں درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس رہتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کی ترجمان نکولا میکسے کا کہنا ہے کہ اس ہفتے  درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر رہے گا، مشرقی  سمندر کے کنارے واقع علاقے نسبتاً ٹھنڈے رہیں گے  تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہفتے کے اختتام پر  درجہ حرارت 23  سے 24 ڈگری تک پہنچ جائے گا اور جنوب مشرق کے علاقوں میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    ان دنوں میں آسمان بالکل صاف اور چمکدار رہے گا ، کئی ماہرین کے مطابق یہ لہر کم از کم ایک مہینے تک جاری رہے گی۔ افریقہ سے آنے والی یہ گرم لہر ملک کے تمام علاقوں میں اپنے اثرات دکھائے گی جس  کے اختتام پر  موسلا دھار بارش کا امکان بھی پیشِ نظر رہے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں