Tag: موسم گرم

  • کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

    کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

    کراچی میں گرمی کی شدت آج بھی برقرار رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہیں لیکن ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کیا جارہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک شہر کا موسم اسی طرح گرم اور مرطوب رہے گا، البتہ پارہ 36 سے 39 ڈگری تک ریکارڈ کیا جائے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا پارہ 39 ڈگری تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے لیکن نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔

  • کراچی میں موسم سرما کے اختتام کے ساتھ ہی موسم گرم ہونا شروع

    کراچی میں موسم سرما کے اختتام کے ساتھ ہی موسم گرم ہونا شروع

    کراچی : شہر قائد میں موسم سرما کے اختتام کے ساتھ ہی موسم گرم ہونا شروع ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم بدلنا شروع ہوگیا اور موسم سرما کے اختتام کے ساتھ ہی موسم گرم ہونا شروع ہو گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا درجہ حرارت اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا، ملک کے پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔

    اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک اور شمالی اضلاع شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

    بہاولپور،ملتان،ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھندپڑنے کی توقع ہے۔

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    بلوچستان کے شمالی اضلاع میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے جبکہ بعداز دوپہر تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

  • کراچی میں آج بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

    کراچی میں آج بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آج شام یا رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ مغربی سمت سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، کراچی میں آئندہ چند دنوں میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کراچی کے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری اضافے کا امکان ہے اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 18 جولائی سے شہر میں مون سون ہواؤں کا ایک اور اسپیل داخل ہوگا، کراچی میں 20 جولائی سے تیز بارشیں متوقع ہیں۔

  • کراچی میں آج بھی موسم گرم اورمرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی میں آج بھی موسم گرم اورمرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے، جنوب مشرق سے ہوا 7 ناٹیکل مائیل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور اور گردو نواح میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے حبس اور گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، میرپور خاص اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکن، مکران، سکھر میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

    شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آج گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور دن کے وقت درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی میں صبح کے اوقات میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلیں گی جبکہ صبح ہوا 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔

    دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر باہر جانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

    کراچی میں آج بھی گرمی قہر ڈھائے گی

    خیال رہے کہ کراچی ان دنوں گرمی کے لپیٹ میں ہے، یہ سلسلہ ہفتوں تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ شہری اپنی حفاظت اپنی مدد آپ کے تحت یقینی بنارہے ہیں۔

  • کل بھی موسم گرم رہے گا، بارشیں‌ آئندہ ہفتے ہوں‌ گی، محکمہ موسمیات

    کل بھی موسم گرم رہے گا، بارشیں‌ آئندہ ہفتے ہوں‌ گی، محکمہ موسمیات

    اسلام آباد: ملک بھر میں آئندہ ہفتے سے مون سون کی بارشیں شروع ہوجائیں گی جبکہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختون خوا کے بعض علاقوں، کشمیر،سندھ اور مشرقی بلوچستان کے کئی علاقوں، میرپور خاص، سکھر میں بعض مقامات پر بارش متوقع ہے۔

    اسی طرح کوئٹہ، ژوب، قلات میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ مجموعی اعتبار سے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم گرم رہنے کا قوی امکان ہے۔

    دوسری جانب مختلف شہروں میں نالوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب نالوں کے اطراف واقع آبادیوں میں بارش کا پانی داخل ہونے اور آبادیاں زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ نالوں کی صفائی کے معاملے میں چاروں صوبوں میں حالت یکساں ہے، وہاں کی بلدیاتی حکومتیں فنڈ کا رونا روتی نظر آتی ہیں۔

    کراچی میں تمام بڑے نالوں کی صفائی نہیں ہوسکی ہے، قبل ازیں ایک سروے میں انکشاف کیا گیا تھا کہ راولپنڈی میں بھی نالہ لئی کی  صفائی نہیں ہوسکی ہے اگر بارشیں ہوئیں تو قریبی آبادیاں زیر آب آجائیں گی تاہم سروے رپورٹ کے باوجود راولپنڈی انتظامیہ نے نالہ لئی کی صفائی نہیں کی۔

  • خربوزے کااستعمال کینسرکےخطرات کوکم کرنے میں مدد دیتا ہے

    خربوزے کااستعمال کینسرکےخطرات کوکم کرنے میں مدد دیتا ہے

    کراچی: (ویب ڈیسک) خربوزے کا استعمال انسانی صحت کے لیے مفید ہے جبکہ کینسر کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق خربوزے میں پچانوے فیصد تک مختلف وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں۔

    خربوزے میں قدرتی طور پر وٹامن اے، بی، سی کے علاوہ فاسفورس اور کیلشیم جیسے پروٹین بھی شامل ہوتے ہیں۔

    خربوزے میں شامل کروٹینائڈ نامی پروٹین کینسر سے بچاﺅ کا قدرتی علاج ہے اور پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرات کو بہت حد تک کم کر دیتا ہے۔

  • ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہرجاری ہے

    ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہرجاری ہے

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    ملک بھر میں طوفانی بارشوں کے بعد مون سون کا موسم ختم ہوگیا اور ایک بار پھر بیشتر میدانی علاقوں کوگرمی کی شدت نے اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔

    تاہم آج شام اسلام آباد ،راولپنڈی،ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔