Tag: موسم گرما

  • اڑنے والی چیونٹیاں اس موسم گرما میں کتنی خطرناک ہوسکتی ہیں؟ ماہرین نے خبردار کردیا

    اڑنے والی چیونٹیاں اس موسم گرما میں کتنی خطرناک ہوسکتی ہیں؟ ماہرین نے خبردار کردیا

    موسم گرما کے پیش نظر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اڑنے والی چیونٹیوں سے نمٹنے کے دن قریب آرہے ہیں اور یہ بدترین ہوسکتا ہے۔

    آپ کی آنکھوں، منہ اور یہاں تک کہ زمین پر چیونٹیوں کی بھیڑ ہو، ہر سال برسات کے موسم میں کچھ دن ایسے ایسے آتے ہیں جب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اڑتی ہوئی چیونٹیاں ہر جگہ موجود ہیں، برطانیہ میں اس موسم گرما میں ماہرین کا خیال ہے کہ اس بار پہلے سے کہیں بری صورتحال ہوگی۔

    برطانیہ میں اسے ‘فلائنگ اینٹ ڈے’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، سال میں کچھ دن ایسے آتے ہیں جب پروں والے لاکھوں نر اورمادہ چیونٹیاں اپنے ٹھکانوں سے باہر ہوا میں اڑنے کےلیے آموجود ہوتی ہیں۔

    جولائی اور اگست میں کئی ہفتوں کے دوران پورے برطانیہ میں یہ چیونٹیا نظر آتی ہیں، لیکن اس سال کے گرم موسم نے چیونٹیوں کی زیادہ بھیڑوں کے لیے مثالی حالات پیدا کیے ہیں۔

    بیسٹ اینٹس یو کے کے مطابق ‘2025 میں فلائنگ اینٹ ڈے معمول سے پہلے ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس میں 22 اور 25 جولائی کے قریب ان کیڑوں کی بڑی تعداد میں آمد متوقع ہے۔

    حکام نے شہروں میں رہنے والے لوگوں کو جلد سے جلد چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ شہری علاقے عام طور پر گرم ہوتے ہیں اس لیے جلد از جلد وہ ان سرگرمیوں کو متحرک کرتے ہیں۔

    کیڑوں پر قابو پانے والی کمپنی رینٹوکیل کا کہنا ہے کہ اس موسم گرما کے حالات، خاص طور پر زیادہ نمی بھیڑ کے لیے زیادہ موزوں ہے۔

  • موسم گرما کے اثرات سے تحفظ کیلیے 6 اہم سبزیاں

    موسم گرما کے اثرات سے تحفظ کیلیے 6 اہم سبزیاں

    موسم گرما اپنی آب و تاب سے جاری ہے اس موسم میں صحتمند رہنے کیلئے 6 سبزیوں کو اپنی غذا میں ضرور شامل کریں۔

    لوکی : ہلکی پھلکی اور زود ہضم سبزی ہے۔ لوکی وزن کم کرنے میں مددگار ہے۔یہ دل اور جگر کی صحت کیلئے مفید ہے۔ لوکی سے جلد کو قدرتی چمک ملتی ہے۔لوکی دماغ اور جسم کو سکون دیتی ہے۔

    کریلا : خون صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔ شوگر لیول کنٹرول کرتا ہے۔ریلا قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔کینسر سے بچاؤ میں مددگار ہوتا ہے۔بالوں اور جلد کی صحت کیلئے مفید ہے۔

    ٹماٹر (Tomato)ٹماٹر : وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔اس کا استعمال جسم کو ٹھنڈک دیتا ہے.ٹماٹر دھوپ سے ہونے والے نقصان اور بیماریوں سے بچاتا ہے۔ٹماٹر مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔

    پالک : آئرن، کیلشیم اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔توانائی بخشتا ہے اور تھکن کم کرتا ہے۔پالک کا استعمال بینائی کیلئے مفید ہے۔پالک کھانا دل کی صحت کیلئے اچھا ہوتا ہے۔پالک بے وقت کھانے سے روکتی ہے۔

    شلجم : شلجم جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔معدے کی جلن کو کم کرتا ہے۔یہ مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے۔ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے یہ بہترین سبزی ہے۔شلجم خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔

  • گرمیوں کی چھٹیاں، اسکولز میں تعطیلات کااعلان ہوگیا

    گرمیوں کی چھٹیاں، اسکولز میں تعطیلات کااعلان ہوگیا

    پشاور: محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم گرما کیلئے اسکول کی تعطیلات کا اعلان کردیا، چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سمرزون پرائمری اسکولز میں یکم جون سے 31اگست تک چھٹیاں ہونگی، اس کے علاوہ سمرزون ہائی وہائر سیکنڈری اسکولز میں 15 جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہونگی۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ونٹرزون اسکولز میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم تا 31جولائی تک ہوں گی، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بتایا کہ چھٹیوں کا اطلاق سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پرہوگا۔

    تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات، طلبا کے لئے خوشخبری

    اس سے قبل گرمیوں کی چھٹی کے حوالے سے پنجاب کے بعد بلوچستان نے بھی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 2025 کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

    بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ صوبے کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات آج یعنی 17 مئی سے شروع ہوں گی۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ موسم گرما کی چھٹیاں 31 جولائی کو ختم ہوں گی، تمام اسکول یکم اگست (جمعہ) کو دوبارہ کھلیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/summer-vacations-punjab-school-education-dept-shares-update/

  • موسم گرما جلدی امراض سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟ ماہر صحت کے مفید مشورے

    موسم گرما جلدی امراض سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟ ماہر صحت کے مفید مشورے

    موسم گرما میں جلد کی دیکھ بھال میں کوتاہی کئی جلدی امراض کا باعث بن سکتی ہے۔ درحقیقت اس موسم میں سورج کی روشنی، پسینے کا آنا، ہوا میں نمی کی کمی اور ماحول میں گردو غبار کی زیادتی جلد کے لیے کئی مسائل پیدا کرتے ہیں۔

    ان ایام میں عام طور پر جلدی امراض میں سن الرجی، کھجلی، جلد کا خشک ہونا گرمی دانوں کا نکلنا عام ہے ان مسائل سے خود کو محفوظ کیسے رکھا جائے؟ اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ڈاکٹر کاشف نے ناظرین کو مفید اور کارآمد مشورے دیے۔

    انہوں نے بتایا کہ مرد ہوں یا خواتین گرمی کے موسم میں کالے رنگ کے لباس پہننے سے لازمی اجتناب کریں ہلکے رنگ کے کپڑے زیب تن کریں اور خصوصاً خواتین کالے عبائے یا برقعے نہ پہنیں۔ کیونکہ اس سے پسینہ زیادہ آتا ہے اور اسی سے بیماریوں اور صحت کے دیگر مسائل میں اضافہ ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گرمی کی غذاؤں میں روزانہ کی بنیادوں پر پیاز کے ساتھ ساتھ کھیرا ضرور شامل کریں اور پھلوں میں تربوز بہت اہمت کا حامل ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ آج کل اسپتالوں میں ایکنی کے مریض بہت زیادہ تعداد میں آرہے ہیں اس کیلیے تلی ہوئی اشیاء کھانا بالکل چھوڑ دیں۔ اس کے علاوہ سر میں آنے والے پسینے سے بھی خارش اور دانوں کی شکایات بھی عام ہورہی ہیں۔

    ڈاکٹر کاشف نے بتایا کہ گرمی کی شدت سے بچنے کیلیے لیموں پانی بہت بہترین چیز ہے اور اگر جیب میں پیاز ساتھ رکھنے والا ٹوٹکا بھی کریں تو کوئی اس میں کوئی مضائقہ نہیں، کولڈ ڈرنک اور گرین ٹی کم سے کم پئیں کیونکہ یہ جسم میں پامی کی مقدار کو کم کرتے ہیں۔

    دوسری چیز ہے ستّو، یہ ایک بہترین چیز ہے، اس سے توانائی ملتی ہے، ڈی ہائیڈریشن ختم ہوگی، چہرے پر کیل مہاسے بن جاتے ہیں، اس کے علاوہ خارش اور فنگل انفیکشن کا بھی ستّو سے علاج ہو جاتا ہے۔

    گرمی میں جِلدی امراض سے بچاؤ کے لیے انہوں نے مزید بتایا کہ مرد ہو یا خواتین، اپنے پاس عرق گلاب کا اسپرے رکھیں اور بار بار چہرے پر اسپرے کرتے رہیں۔ مرد جب باہر نکلیں تو کیپ پہنیں، خواتین دوپٹے سے چہرے پر سایہ کریں۔

  • موسم گرما  میں  گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا

    موسم گرما میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا

    کوئٹہ : موسم گرما کے دوران گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا، جس کے تحت صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم گرما کے دوران کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کرنے کا اعلان کردیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ موسمِ گرما کے دوران رات دس بجے سے صبح 5 بجے تک سوئی گیس کی فراہمی معطل رہے گی اور صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک قدرتی گیس کی فراہمی کے اوقات ہوں گے۔

    ترجمان سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ نیشنل گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق اوقات کار جاری کئے گئے ہیں، یہ گیس پروفائلنگ اس قدرتی وسیلے کی منصفانہ تقسیم اور موثر انتظام کو یقینی بنائے گی۔

    ترجمان نے کہا کہ لوڈ مینجمنٹ کوئٹہ کے تمام صارفین کے لیے گیس کی مستحکم اور پائیدار فراہمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گی۔

    مزید پڑھیں : رمضان کے بعد اب کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟

    یاد رہے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے رمضان 2025 کے بعد گیس کی فراہمی کے نئے اوقات اور لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا اعلان کیا تھا تاکہ صارفین کے لیے گیس کے مستقل پریشر کو یقینی بنایا جا سکے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے بعد اب صرف کھانے کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی، صارفین کو گیس کی فراہمی صبح 6:00 بجے سے صبح 9:00 بجے، دوپہر 12:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک، اور شام 6:00 بجے سے 9:00 بجے تک ہوگی۔

  • کراچی میں گرمی کا پارہ کہاں تک جائے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    کراچی میں گرمی کا پارہ کہاں تک جائے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    کراچی: شہر قائد میں جاری گرمی کی لہر آئندہ دو روز تک جاری رہے گی جبکہ آئندہ دنوں پارہ ہائی رہنےکا امکان ہے۔

    کراچی میں موسم گرما نے انٹری دے دی ہے جس کے بعد سے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جاری گرمی کی لہر آئندہ دو روز تک جاری رہےگی اور آئندہ دو روز تک کراچی کا پارہ ہائی رہنےکا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کی فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ کراچی میں تیز دھوپ کیساتھ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ساتھ ہی شہر میں ہلکی رفتار سے سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔

     محکمہ موسمیات کے مطابق 12 مارچ کے بعد سے موسم میں تبدیلی متوقع ہے جس کے بعد سے ہواؤں کی رفتار بڑھنے سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

    بدھ کے روز سے درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ  کیےجانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 10 سے 15 روز تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-temperatures-drop-further-next-3-days/

  • کراچی میں موسم گرما کی انٹری ،  شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں

    کراچی میں موسم گرما کی انٹری ، شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے موسم مزید گرم ہونے کی پیشگوئی کردی تاہم گرمی کی لہر بارہ مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم گرما نے انٹری دے دی، آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرم موسم کی شدت 12 مارچ تک برقرار رہنے کا امکان ہے ، جس کے بعد مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہو سکتا ہے، جس سے شہر میں 12 مارچ کے بعد درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

    دوسری جانب ملک کے میدانی علاقوں میں دن میں دھوپ اور معمول کے درجہ حرارت میں اضافے سے موسم بدلنے لگا ہے۔

    کشمیر، گلگت بلتستان، سوات، دیر، چترال اور دیگر بالائی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرات استور میں منفی چار، گوپس اور کالام میں منفی تین اور ہنزہ میں منفی دو ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ ، لاہور، اسلام آباد،پشاور سمیت ملک کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

  • موسم گرما میں سستی بجلی کی پیداوار کم ہوگی، حکام

    موسم گرما میں سستی بجلی کی پیداوار کم ہوگی، حکام

    اسلام آباد: حکام نے خبردار کیا ہے کہ موسم گرما میں پانی کی سطح کم ہونے سے سستی بجلی کی پیداوار کم ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بارشیں اور برف باری کم ہونے کی وجہ سے موسم گرما مشکل ہونے کا امکان ہے، نیپرا نے موسم گرما کے لیے پانی کی صورت حال پر واپڈا سے تفصیلات طلب کر لیں۔

    نیپرا نے آئندہ سماعت میں واپڈا حکام کو طلب کر لیا، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ملک میں اس بار بارشیں کم ہوئی ہیں، برفباری بھی کم ہوئی، تو ایسے میں موسم گرما کے لیے کیا تیاریاں کی گئی ہیں؟

    حکام نے بتایا کہ آئندہ موسم گرما میں پانی کا ڈیڈ لیول ایک سے ڈیڑھ فٹ تک رہے گا، موسم گرما میں پانی کی سطح کم ہونے سے سستی بجلی کی پیداوار کم ہوگی، اس دفعہ موسم گرما میں درآمدی ایل این جی پر انحصار کرنا پڑے گا۔

    بجلی صارفین کیلئے بڑی پیشرفت

    سی پی پی اے حکام کے مطابقجنوری میں سردی کم رہنے سے بجلی کی کھپت کم رہی، سالانہ بنیادوں پر بجلی کی کھپت میں 2 فی صد کمی ہوئی ہے، این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق اس دفعہ جنوری میں کوئی بڑا بریک ڈاؤن نہیں ہوا۔

  • موسم گرما کیلئے سبزیوں کی کاشت فوری شروع نہ کی گئی تو کیا ہوگا؟

    موسم گرما کیلئے سبزیوں کی کاشت فوری شروع نہ کی گئی تو کیا ہوگا؟

    فیصل آباد: کاشتکاروں کو موسم گرما میں اگائی جانے والی سبزیوں کی کاشت فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کاشتکاروں کو کہا گیا ہے کہ وہ بھنڈی، گھیا توری، بینگن، ٹماٹر، کریلا، توری، شملہ مرچ، سبز مرچ، گھیا کدو، چپن کدو، کھیرا اور پیٹھا سمیت موسم گرما کی دیگر سبزیوں کی فوری کاشت کا آغاز کریں۔

    ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے بتایا کہ موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت فروری کے وسط سے مارچ کے اختتام تک کی جا سکتی ہے۔

    اگر اس دوران سبزیوں کی کاشت نہ کی گئی تو مارچ کے بعد اگائی گئی سبزیات کی کاشت درجہ حرارت بڑھنے سے بہتر فصل دینے سے قاصر رہتی ہے، زرعی تحقیقاتی ادارے کے مطابق موسم گرما کی سبزیوں کی نشوونما کیلئے 20 سے35 ڈگری سینٹی گریڈ موزوں رہتا ہے۔

    ریسرچ انفارمیشن یونٹ نے مزید بتایا کہ سبزیوں کی کاشت سے چند روز قبل گوبر کی گلی سٹری کھاد ڈالنے سے زمین مزید بہتر ہوتی ہے۔

    ٹماٹر اور مرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کی جائے، اس کے علاوہ کریلا، گھیاکدو، چپن کدو، گھیا توری اور کھیرے کی کاشت پٹڑیوں کی ایک جانب جبکہ بھنڈی توری کی کاشت پٹڑیوں کے دونوں جانب کرنے سے نتائج بہتر ملتے ہیں۔

    یہ بھی کہا گیا کہ کاشتکار موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت کیلئے ایسی اقسام کا بیج استعمال کریں جس کی کامیابی کی شرح 80 فیصد سے کم نہ ہو، محکمہ زراعت کے مشورہ سے ایسی اقسام کے بیج کا انتخاب کیا جائے جو کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کی حامل ہوں۔

  • پاکستان میں موسم گرما جلد آنے کا امکان کیوں ہے؟ ویڈیو رپورٹ

    پاکستان میں موسم گرما جلد آنے کا امکان کیوں ہے؟ ویڈیو رپورٹ

    پاکستان میں پچھلے 4 ماہ کے دوران 40 فی صد کم بارشیں ہونے کے پیش نظر خشک سالی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کی 52 فی صد کمی کے ساتھ صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشیں کم ہونے پر سب سے زیادہ شعبہ زراعت کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں ریکارڈ نہیں کی گئیں، جس کے نتیجے میں یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری کے درمیان معمول سے 40 فی صد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    صوبہ سندھ میں 52، بلوچستان میں 45 اور پنجاب میں 42 فی صد معمول سے کم بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم بارشوں کے باعث موسم گرما جلد آنے کا امکان ہے۔

    موسمیاتی تبدیلیوں سے خواتین کس طرح متاثر ہو رہی ہیں؟ تشویشناک ویڈیو رپورٹ

    سندھ میں بھی کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدر آباد سمیت 10 شہروں میں ہلکی خشک سالی کے آثار ہیں۔ ماہرین کے مطابق ’ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے فوری نمٹنا ضروری ہے تاکہ خشک سالی جیسے مسائل کو روکا جا سکے۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں