Tag: موسم گرما کی تعطیلات

  • تعلیمی اداروں میں  موسم گرما کی تعطیلات  5جون سے شروع کرنے کا اعلان

    تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 5جون سے شروع کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 5جون سے شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات نے وفاقی تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہتمام اسکولز اور کالجز میں 5جون سے یکم اگست تک گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی اور گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے 4 اگست بروز پیر دوبارہ کھلیں گے۔

    ڈائریکٹوریٹ نے 26 مئی سے 4 جون تک اسکولوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اسکول 26 مئی سے 7:30 سے12:30 تک کام کریں گے جبکہ ڈبل شفٹ والے اسکولوں کو شام کے اوقات میں کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    سندھ میں تعطیلات

    ایک روز قبل سندھ میں موسم گرما کی چھٹیوں 2025 کا اعلان کیا گیا تھا ، جس کے تحت تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات 2025 میں ہوں گی۔

    خیبرپختونخوا میں تعطیلات

    خیبرپختونخوا حکومت نے 15 جون سے شروع ہونے والی موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔

    صوبائی محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ گرم خطے میں پرائمری اسکول یکم جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے۔

    پنجاب میں تعطیلات

    پنجاب حکومت نے موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول بھی جاری کیا ، جس کے تحت چھٹیاں 28 مئی 2025 سے شروع ہو رہی ہیں، جو 14 اگست 2025 بروز ہفتہ تک جاری رہیں گی۔

    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • تعلیمی اداروں موسم گرما کی تعطیلات، نئی تاریخ سامنے آگئی

    تعلیمی اداروں موسم گرما کی تعطیلات، نئی تاریخ سامنے آگئی

    کراچی : پنجاب ، خیبرپختونخواہ کے بعد سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سندھ میں یکم جون سے31جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

    محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام سرکاری اورنجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

    یاد رہے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کب سے شروع ہوں گی ؟ اعلان ہوگیا

    اس کے ساتھ وزیر تعلیم پنجاب نے اسکولوں کےاوقات کار میں بھی کمی کی تھی اور کہا تھا کہ نئے اوقات کار صبح ساڑھے7 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوں گے۔

    دوسری جانب خیبر پختونخواہ میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم گرما کیلئے اسکول کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

    جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سمرزون پرائمری اسکولز میں یکم جون سے 31اگست تک چھٹیاں ہونگی، اس کے علاوہ سمرزون ہائی وہائر سیکنڈری اسکولز میں 15 جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہونگی۔

  • تعلیمی اداروں میں 22 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات ؟ اہم خبر آگئی

    تعلیمی اداروں میں 22 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات ؟ اہم خبر آگئی

    لاہور : تعلیمی اداروں میں 22 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کی حقیقت سامنے آگئی، پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اہم اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات قریب ہیں، اس حوالے سے کئی گمراہ کن پوسٹس سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ شدید گرم موسم کے دوران چھٹیاں جلد کردی جائیں گی۔

    تعلیم یافتہ مائیں ہی مستقبل کی معمار ہیں

    پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پورے صوبے کے سکولوں میں موسم گرما کی ابتدائی تعطیلات کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کو باضابطہ طور پر مسترد کر دیا۔

    اس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات شیڈول کے مطابق ہوں گی اور 22 مئی سے 17 اگست 2025 تک کوئی تعطیلات نہیں ہوں گی۔

    ایس ای ڈی کے ترجمان نے نوٹیفکیشن کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری فیصلوں میں اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

    حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کے حوالے سے ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ والدین، طلباء اور اسکول کے حکام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آن لائن گردش کرنے والی غیر سرکاری معلومات کو نظر انداز کریں۔

    معیاری تعلیم یا پوتمکن کا گاؤں

    موسم گرما کی تعطیلات کی سرکاری تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے بعد مناسب چینلز کے ذریعے مطلع کیا جائے گا، اس وقت تک اسکول معمول کے مطابق اپنا باقاعدہ تعلیمی شیڈول جاری رکھیں گے۔

  • یکم اگست سے اسکول کھولیں جائیں گے یا نہیں؟  ‌طلبا کے لئے اہم خبر

    یکم اگست سے اسکول کھولیں جائیں گے یا نہیں؟ ‌طلبا کے لئے اہم خبر

    کوئٹہ : تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے ایک اور اہم خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کے بعد ایک صوبے نے توسیع کا اعلان کردیا۔

    بلوچستان حکومت نے گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں یکم اگست کےبجائے 15 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور توسیع کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چھٹیوں میں اضافہ لو چلنے کے باعث کیاگیا تاہم 14اگست یوم آزادی کی تقریبات معمول کے مطابق ہوں گی۔

    یاد رہے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے 14 اگست تک اسکولز میں تعطیلات بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ گرمی اور برسات کے امکان پر تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • چیف جسٹس نے موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی

    چیف جسٹس نے موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی

    اسلام آباد : موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی ، جس کے تحت تعطیلات پندرہ جون کے بجائے پندرہ جولائی سے ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی۔

    اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعدادزیادہ ہونے پرموسم گرما کی تعطیلات میں کمی کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی عدالتی تعطیلات پندرہ جون کے بجائے پندرہ جولائی سے ہوں گی، اگرچہ 2 ماہ کی تعطیلات ہوگی ، معزز ججز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایک ماہ کی چھٹیاں لیں۔

    چھٹیوں کے دوران فوج داری مقدمات یا پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایت پر مقرر ہونے والے مقدمات کی سماعت ہوگی۔

  • تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے ایک اور اہم اعلان

    تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے ایک اور اہم اعلان

    کراچی : تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے ایک اور اہم اعلان کردیا گیا، محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بھی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    محکمہ تعلیم سندھ نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی ہوں گی، پنجاب کی طرز پر سندھ میں گرمی کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی تجویز زیر غور تھی لیکن محکمہ موسمیات نے کراچی میں مئی کےمہینے میں ہیٹ ویو نہ ہونے کی وضاحت کی تھی۔

    سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کےتعلیمی ادارے یکم جون سے 31جولائی تک بند رہیں گے۔

    گذشتہ روز پنجاب میں شدید گرمی کےباعث اسکول سات روز کیلئے بند کرنے کااعلان کیا گیا تھا اور نجی اور سرکاری اسکول پچیس سے اکتیس مئی تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا تھا۔

    صوبائی وزیرتعلیم کے مطابق یہ فیصلہ ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث کیا گیا ہے تاہم جن اسکولوں میں امتحان ہورہے ہیں انہیں کھولنے کی مشروط اجازت ہوگی۔

    وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون کے بجائے 22 مئی سے دینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے نجی اسکولز کی بڑی تعداد نے رابطہ کیا اور نجی اسکولز میں امتحانات کے پیش نظر رواں ہفتے کھولنے کی اجازت دی گئی۔

  • آئندہ سال تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟

    آئندہ سال تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟

    کراچی : وزیر تعلیم و ترقی نسواں سندھ رعنا حسین کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ سال موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2024 سے 31 جولائی 2024 تک کرنے اور تعطیلات کے دوران 15 دن کے لیے اساتذہ کی پروفیشنل تربیت دینے کی تجاویز پیش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم و ترقی نسواں سندھ رعنا حسین کی زیر صدارت تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے آفیس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں تعلیمی سال کی شروعات، چھٹیوں، امتحانی شیڈول اور دیگر معاملات کے حوالے سے بات کی گئی جبکہ تجویز پیش کی گئی کہ اسکولز کی جون جولائی کی تعطیلات کے دوران 15 دن کے لیے اساتذہ کی پروفیشنل تربیت دینے کے ساتھ نیا تعلیمی سال اپریل سے شروع کرنے کی تجاویز پیش کی گئی۔

    اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ شیریں ناریجو، سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ صدف انیس شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ خان اور کمیٹی میمران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ آئندہ تعلیمی سال 25-2024 اپریل سے شروع ہونا چاہیے اس پر مزید وضاحت دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تعلیمی سیشن دیر سے شروع ہونے کے سبب انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج میں بھی تاخیر ہوتی ہے اور نتائج میں تاخیر کی وجہ سے طلبہ کو یونیورسٹیز میں داخلہ میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

    صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے اس ضمن میں حتمی فیصلہ کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی کی ذیلی ورکنگ کمیٹی کو تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کی ورکنگ کمیٹی تمام میمران اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی تجاویز پیش کرے تاکہ ایک جامع فیصلہ کیا جا سکے۔

    اجلاس میں رواں تعلیمی سال 24-2023 کو اگست سے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ جون جولائی کی چھٹیوں کے دوران 15 دن کے لیے اساتذہ کو اسکولز میں حاضر رکھ کر ان کے پروفیشنل اسکلز پر کام کیا جائے اور جون جولائی کی تعطیلات کے دوران اساتذہ کو مختلف کورسز اور تربیتی سیشنز کروائے جائیں گے۔

    اجلاس میں آئندہ تعلیمی سال کی موسم گرما تعطیلات یکم جون 2024 سے 31 جولائی 2024 کرنے کی تجویز پیش ہوئی جبکہ موسم سرما کی تعطیلات کے لئے 20 دسمبر 2023 سے 31 دسمبر 2023 تک کرنے کی تجویز دی گئی۔

    اجلاس تعلیمی اداروں کی دیگر چھٹیوں میں یوم کشمیر، شب میراج، شب براءت، یوم پاکستان، یوم علی، شب قدر، لیبر ڈے، عیدالفطر اور عید الضحی، عاشورہ، یوم آزادی، چہلم، عید میلاد نبی، یوم شاہ عبدالطیف، اور یوم قائد اعظم کی چھٹیوں کو برقرار رکھنے کو کہا گیا۔

    اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ ضلعی سطح پر ہونے والی چھٹیوں کے پیشگی نوٹیفکیشن کے لیے انتظامیہ کو پابند بنایا جائے گا۔

  • موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے اہم پیغام جاری

    موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے اہم پیغام جاری

    کراچی: موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز رفیعہ جاوید نے والدین کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز رفیعہ جاوید نے والدین اور طلبہ کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک جاری رہیں گی، اس دوران والدین اپنے بچوں کی ذہنی و اخلاقی تربیت کریں۔

    انھوں نے کہا ’’موسم گرما کی تعطیلات آرام کرنے، دھوپ سے بچنے، آرام کرنے، گزشتہ تعلیمی سال کے دوران خرچ کی گئی توانائی بحال کرنے کا وقت ہے تاہم، یہ ان چھٹیوں کا واحد مقصد نہیں ہے۔‘‘

    رفیعہ جاوید نے کہا ’’تعلیمی سرگرمیوں سے 60 دن کا وقفہ درحقیقت والدین کے لیے اپنے بچوں کے ساتھ معیاری وقت گزارنے، ان کی پرورش اور کردار سازی کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے اور ان کے ساتھ گہرا رشتہ استوار کرنے کا سنہری موقع ہے۔‘‘

    انھوں نے کہا ’’میں والدین سے گزارش کروں گی کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزاریں، ان میں وقت کی اہمیت کو اجاگر کریں اور یہ کہ اسے بہترین طریقے سے کیسے گزارنا ہے۔‘‘

    رفیعہ جاوید کا کہنا تھا کہ ان تعطیلات میں بچے کی صحت پر توجہ دی جانی چاہیے، اور بچوں کو صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنا وقت الیکٹرانک آلات یعنی ٹی وی، ویڈیو گیم، موبائل فون سے دور اور کھیل کے میدان میں گزار سکیں۔

    انھوں ںے کہا بچوں کو موبائل اور انٹرنیٹ سے دور رکھیں، انٹرنیٹ کی بجائے کھیلوں کی سرگرمیوں پر توجہ رکھیں، بچوں کو پاکستان کے تاریخی مقامات کی سیر کرائیں۔

  • اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل ،  بڑی خبر آگئی

    اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل ، بڑی خبر آگئی

    کراچی : وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اس سال موسم گرما کی تعطیلات 20 مئی 2020 سے 20 جولائی 2020 تک ہوں گی جبکہ آئندہ تعلیمی سال میں تعطیلات یکم جون سے 30 جولائی تک ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کی زیرصدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں تعلیمی کلینڈر اورگذشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی جبکہ سندھ میں تعلیمی سال 2020_21 اپریل 11 سے شروع کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

    ترجمان وزیر تعلیم کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئندہ سال سے صوبے میں تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع اور مارچ میں اختتام ہوگا، جبکہ موسم گرما کی چھٹیاں جون اور جولائی میں ہوں گی، رمضان کو جواز بنا کر چھٹیاں اب آگے پیچھے نہیں ہونی چاہیے۔

    سعید غنی نے مزید کہا کہ رواں سال تعلیمی سیشن 10 اپریل سے شروع ہوگا اور تعطیلات 20 مئی سے 20 جولائی تک ہوں گی۔

    وزیر تعلیم سندھ کے ترجمان کے مطابق سندھ بھر میں میٹرک کے نتائج 30 جون تک کردینے اور کالجز میں تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کیا جائے گا جبکہ آغا خان بورڈ بھی اپنے نتائج 3 جون تک مکمل کرے اس حوالے سے بھی وہ اقدامات کریں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اے اور او لیول کے بچوں کے لیے اگر وہ سوئچ کرتے ہیں تو ان کے لئے کالج کی داخلہ پالیسی میں اوپشن رکھا جائے گا۔

    اجلاس میں وزیرتعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات16مارچ سے منعقد ہوں گے اور تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے 9مارچ سے کھل جائیں گے البتہ تدرییسی عمل اور بچوں کی تعطیل 13مارچ تک ہی ہوں گی۔

    سعید غنی نے ہدایت کی کہ تمام اسکول بورڈ آفس سےایڈمٹ کارڈ وصول کرکے فوری طور پر تقسیم کاآغاز کریں۔

  • محکمہ تعلیم سندھ کا موسم گرما کی تعطیلات میں16دن اضافے کا اعلان

    محکمہ تعلیم سندھ کا موسم گرما کی تعطیلات میں16دن اضافے کا اعلان

    کراچی : حکومت سندھ نے اسکولوں کی موسم گرما میں ہونے والی تعطیلات میں توسیع کردی، عام انتخابات کے باعث چھٹیوں کا دورانیہ سولہ روز بڑھا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے25جولائی کے ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید اضافہ کا اعلان کردیا ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے تعطیلات میں اضافے کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ16روز بڑھا دیا گیا ہے۔

    ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے پیش نظر ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ الیکشن ڈیوٹی پر بھی ہیں اس کے علاوہ نجی وسرکاری اسکولز میں پولنگ اسٹیشنز بھی قائم کیے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال حکومت سندھ نے شدید گرمی کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت ہی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا، اور امسال بھی گرمی کی شدت کے باعث سالانہ تعطیلات یکم رمضان سے16جولائی کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں اب اضافہ کردیا گیا ہے۔