Tag: موسم گرما کی تعطیلات

  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا پرائیویٹ اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس نہ لینے کا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا پرائیویٹ اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس نہ لینے کا حکم

    اسلام آباد : ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس نہ لینے کا حکم دے دیا اور جن والدین نے اپنے بچوں کی موسم گرما کی فیس پہلے سے جمع کرا دی، ان کی فیس تعطیلات کے بعد ایڈجسٹ کرنے کا حکم دےدیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔

    پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے راشد حنیف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

    جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پوچھا کہ پیرا اس سلسلے میں کیا کر رہی ہے، جس پرراشد حنیف ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پیرا کے اختیارات سنگل رکنی بنچ نے ختم کر دیئے تھے، جس کے خلاف اپیل زیر سماعت ہے۔

    راشد حنیف ایڈووکیٹ نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ، لاہور ہائیکورٹ اور پشاور ہائیکورٹ نے پہلے ہی موسم گرما کی فیسوں سے متعلق حکم امتناع جاری کیا ہوا ہے۔

    جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے پرائویٹ اسکولوں کے موسم گرما کی تعطیلات کی فیس نا دینے کا حکم دیا اور یہ بھی حکم دیا جن والدین نے اپنے بچوں کی موسم گرما کی فیس پہلے سے جمع کرا دی ہے ان کی فیس تعطیلات کے بعد ایڈجسٹ کی جائے۔

    بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی۔

    قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں موجود پرائیوٹ اسکولز کو موسمِ گرما کی تعطیلات کی فیس وصول نہ کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

    واضح رہے کہ سندھ کے سرکاری و پرائیوٹ اسکولوں میں جون جولائی میں ہر سال دو ماہ کی سالانہ تعطیلات سرکاری سطح پر دی جاتی ہیں، اس اقدام کا مقصد طلباء کو گرمی سے محفوظ رکھنا ہوتا ہے۔

    پرائیوٹ اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے چھٹیوں سے قبل نیا سال شروع ہوجاتا ہے اور جن کے والدین دو ماہ کی ایڈوانس فیس نہیں دے پاتے انہیں انتظامیہ کی جانب سے نئی کلاسسز میں بیٹھنےکی اجازت نہیں دی جاتی جس کے باعث اکثر اوقات والدین اور بچوں کو شدید ذہنی کرب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شدید گرمی اور ر مضان کی آمد ، موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل

    شدید گرمی اور ر مضان کی آمد ، موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل

    کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے شدید گرمی اور ر مضان کی آمد کے باعث موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، اب گرمی کی چھٹیاں چودہ مئی سے سولہ جولائی تک ہوں گی، جس کس حکومت سندھ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے، محکمہ تعلیم کی سمری پر وزیر اعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے تعطیلات کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے ، جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

    نوٹیفیکشن کے مطابق تعطیلات چودہ مئی سے سولہ جولائی تک ہوں گی، گرمیوں کی شدت میں اضافے اور ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر موس گرما کی تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    سیکرٹری تعلیم کے مطابق تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا تمام نجی تعلیمی اداروں کو بھی محکمہ تعلیم کے جاری کردہ تعطیلات کے شیڈول پر عمل کرنا ہوگا۔

    یاد رہے محکمہ تعلیم نے کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمیوں کی چھٹیاں پندرہ مئی سے پندرہ جولائی تک کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ اسٹیئرنگ کمیٹی نے یکم جون سے 31 جولائی تک چھٹیوں کے شیڈول کی منظوری دی تھی۔

    خیال رہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز جون سے ہوا کرتا تھا تاہم مئی کے ماہ میں ہی لو لگنے اور ہیٹ اسٹروک کے واقعات رونما ہونے شروع ہوجاتے ہیں، جس کے باعث طلباء کی حاضری غیر معمولی حد تک کم رہتی جب کہ والدین بھی مخمصے کا شکار رہتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات 24 مئی سے 14 اگست تک ہوں گی

    پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات 24 مئی سے 14 اگست تک ہوں گی

    لاہور: پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا مشہود نے پریس کانفرنس کرتےہوئے صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات 24 مئی سے 14 اگست تک کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم رانا مشہود نے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گرمی کی شدت اور ہیٹ اسٹروک کے خدشے کے پیشِ نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال موسمِ گرما کی تعطیلات 24 مئی سے 14 اگست تک کی جائیں گی۔

    اس سے قبل موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز یکم جون سے ہوتا تھا،تاہم اس سال گرمی اپنے عروج پہ ہے،اور ہیٹ اسٹروک کے ممکنہ نقصانات سے بچنے کے لیے سندھ حکومت کی طرح پنجاب حکومت نے بھی موسم ِ گرما کی تعطیلات کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا مشہود نے واضع کیا کہ تعطیلات کے لیے کل کا دن اس لیے دیا گیا ہے تاکہ اسکول انتظامیہ طلباء و طالبات کو تعطیلات کا ’’ہوم ورک‘‘ دیں سکیں،اور اساتذہ کو سالانہ سلیبس کی تکمیل میں کوئی دشواری نہ رہے۔

    اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ تعطیلات کا فیصلہ پرائیوٹ اسکولز کی انجمنوں کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے،اس لیے سرکاری اسکولوں کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ اسکولز بھی 24 مئی سے 14 اگست تک بند رہیں گے،تاہم جن اسکولوں میں امتحانات جاری ہیں وہ اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیرِ تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ تعلیمی سال سے متعلق کمیٹی بنادی ہے،جو اپنی رپورٹ مرتب کر کے وزارتِ تعلیم کو دے گی،جسے منظوری کے بعد فوری طور پر نافذ کردیا جائے گا۔

  • سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز آج سے

    سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز آج سے

    کراچی: سیکرٹری تعلیم سندھ افضل پیچو ہو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق صوبہ سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات 19 مئی سے 24 جولائی تک ہونگی،نوٹیفیکیشن آج ہی سے نافذ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں صوبہ بھر موسم گرما کی تعطیلات آج یعنی 19 مئی سے 24 جولائی تک کرنے کا اعلان کیا گیا۔

    یاد رہے اس سے قبل موسم سرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک کی جاتی تھی،حالیہ فیصلہ کراچی اور اندرونِ سندھ میں جاری گرمی کی شدت اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ کے پیشِ نظرکیا گیا۔

    یاد رہے کل اندرون سندھ کئی شہروں میں سورج آگ برساتا رہا ہے جس سے نواب شاہ،حیدرآباد،ٹندوجام سمیت کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاتھا۔

    دوسری طرف آج صبح اسکول پہنچنے والے بچوں کو موسم ِ گرما کی تعطیلات کا پتہ چلا تو انہوں نے خوشی خوشی گھر کی راہ لی،لتاہم بغیر کسی پیشگی اطلاع کے تعطیلات کا اعلان ہونے پر اساتذہ سالانہ پروگرام برائے تکمیلِ سلیبس کو مکمل کرنے میں پیش آنے والے ممکنہ مشکلات سے پریشان نظر آتے ہیں۔

    صوبہ سندھ کے سیکرٹری تعلیم افضل پیچوہو کے مطابق موسم ِ گرما کی تعطیلات کا اعلان وزیرِ تعلیم کی منظوری کے بعد کیا گیا،گرمی کی شدت میں دن بہ دن اضافہ کے پیش نظر فیصلہ عجلت میں کیا گیا تاکہ ہیٹ اسٹروک کے نقصانات سے طلبہ و طالبات کو محفوظ رکھا جا سکے۔

  • موسم گرما کی تعطیلات ختم ،تعلیمی ادارے آج کھل گئے

    موسم گرما کی تعطیلات ختم ،تعلیمی ادارے آج کھل گئے

    کراچی : سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے آج کھل گئے ہیں۔

    کراچی سمیت صوبہ سندھ میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئی ہیں اور آج سے تمام اسکول و کالج کھل گئے ہیں۔ موسم گرما کی دو ماہ کی تعطیلات کے بعد آج سے تدریسی عمل دوبارہ شروع اور اسکولوں کی رونق بحال ہورہی ہیں ۔

    محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کو پیش نظر رکھتے ہوئے موسم گرما کے لئے یکم جون سے چار اگست تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔