Tag: موسم گرما

  • امریکی عوام موسم خزاں سے محروم ہوجائے گی

    امریکی عوام موسم خزاں سے محروم ہوجائے گی

    واشنگٹن: امریکا میں رہنے والے افراد کو اب موسم خزاں سے لطف اندوز ہونے کا موقع کم ملے گا کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے موسموں کے طریقہ کار میں تبدیلی کے باعث موسم خزاں کا دورانیہ کم ہوتا جارہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ یعنی گلوبل وارمنگ کے باعث اب سردیوں میں موسم کی شدت کم ہوگی جبکہ موسم گرما بھی اپنے وقت سے پہلے آجائے گا یعنی خزاں کا دورانیہ کم ہوگا اور پھولوں کو مرجھانے اور پتوں کو گرنے کا ٹھیک سے وقت نہ مل سکے گا۔

    fall-2

    ماہرین کے مطابق اس وجہ سے اب موسم خزاں پہلے کے مقابلے میں کم رنگین ہوجائے گا۔

    خیال رہے کہ موسم خزاں یا سرما میں سورج کے کم نکلنے کے باعث پتوں میں کلوروفل بننے کا عمل کم ہوجاتا ہے۔ کلوروفل وہ عنصر ہے جو پتوں کو سبز رنگ فراہم کرتا ہے۔

    fall-4

    مختصر دنوں اور لمبی راتوں کے باعث پتوں میں موجود سبز رنگ آہستہ آہستہ ختم ہونے لگتا ہے اور پتے نارنجی، سرمئی، یا سنہری ہو کر خشک ہوجاتے ہیں اور بالآخر گر جاتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: موسم خزاں کو شاعر کیسے دیکھتے ہیں؟

    لیکن چونکہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث دنوں کا دورانیہ بھی لمبا ہوگا اور راتیں بھی مختصر ہوں گی لہٰذا پتوں میں سے کلوروفل ختم نہیں ہوسکے گا یوں امریکی عوام خزاں کے سحر انگیز موسم اور رنگوں کو کھو دے گی۔

    fall-3

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی برطانوی ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق برطانیہ میں مصنوعی روشنیوں کے باعث موسمیاتی پیٹرن (طریقہ کار) میں تبدیلی آرہی ہے اور اس کے باعث موسم بہار ایک ہفتہ جلد آرہا ہے جس کا اثر پودوں پر بھی پڑ رہا ہے۔

    ماہرین کے مطابق دیہاتوں اور ترقی پذیر علاقوں سے ترقی یافتہ شہروں کی طرف ہجرت کے رجحان یعنی اربنائزیشن میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث مصنوعی روشنیوں کی آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور یہ فطرت اور فطری حیات کو متاثر کر رہی ہے۔

  • کراچی سمیت سندھ میں گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع

    کراچی سمیت سندھ میں گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع

    کراچی : مخکمہ تعلیم نے اندرون سندھ اور کراچی کے اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا۔

     تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی سمیت سندھ میں شدید بارشوں کے پیش نظر گرمیوں کی تعطیلات کو گیارہ اگست تک بڑھا دیاہے۔

    سندھ میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے گرمیوں کی تعطیلات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سیکریٹری تعلیم نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن کو ایک خط لکھا تھا جس میں یہ گذارش کی گئی تھی کہ سندھ میں بارشیں جاری ہیں اور بیشتر علاقے سیلاب کی زد میں ہیں لہٰذا تعلیمی ادارو ں کی تعطیلات کو بڑھایا جائے۔

  • گرمی کے موسم میں خربوزہ انسانی جلد کے لئے بہترین غذا ہے

    گرمی کے موسم میں خربوزہ انسانی جلد کے لئے بہترین غذا ہے

    کراچی: (ویب ڈیسک) — خربوزہ موسم گرما کا پھل ہے، جس میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس کے بہت سے فوائد ہیں خاص طور پر انسانوں کے لئے، اس میں مختلف قسم کی بیماریوں کو ختم کرنے کی صلاحیت بھی ہے، اس میں مختلف قسموں کے 95 فیصد کے قریب وٹامنز ہوتے ہیں، اس میں بہت زیادہ تعداد میں منرلز بھی ہوتے ہیں ۔

    اس میں وٹامن اے، فاسفورس،آئرن، وٹامن سی اور وٹامن بی بھی شامل ہوتے ہیں، اب میں آپ کو اس کے کچھ فوائد کے متعلق بتاتا ہوں ۔

    اس میں کیونکہ پانی بہت زیادہ مقدار میں شامل ہوتا ہے جو کہ ہاضمہ کے لئے بہت بہتر ہوتا ہے، اس سے ہاضمہ بلکل ٹھیک رہتا ہے، یہ معدہ میں موجود تیزابیت کو ختم کر دیتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں منرلز بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔
    images
    خربوزے میں کروٹینائڈ نام کا ایک پروٹین ہوتا ہے جو کینسر کے خلاف بہت فائدہ مند ہوتا ہے، یہ کینسر کو ختم کرنے کی ایک قدرتی دوائی بھی ہے، یہ پھیپھڑوں کے کینسر کے خلاف بھی بہت فائدہ مند ہوتا ہے یہ کینسر کے بیج کو ہی مکمل طور پر ختم کر دیتا ہے تاکہ کینسر دوبارہ حملہ آور نہ ہو سکے ۔
    Galia Melon
    خربوزے میں موجود اڈینوسائن خون کے خلیوں کو جمنے نہیں دیتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک کے خطرات کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں،  اگر خون کے خلیے آپس میں مل جایئں تو ہارٹ اٹیک اور سٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،خربوزے کے استعمال سے خون کی گردش معمول کے مطابق رہتی ہے،جس کی وجہ سے ان بیماریوں سے خطرات کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں ۔

    خربوزہ انسانی جلد کے لئے بھی بہترین غذا ہے، اس کے استعمال سے جلد ٹھیک رہتی ہے، خربوزے کے استعمال سے نہ صرف جلد نرم و ملائم ہوتی ہے بلکہ جلد کی بیماریاں بھی ختم ہوتی ہیں ۔