Tag: موسم گرم اور مرطوب

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کچھ علاقوں میں بارش کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کچھ علاقوں میں بارش کا امکان

    کراچی: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہے گا، چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور میں گرج چمک سے بارش کا امکان ہے، پشاور، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم، اور کوہاٹ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں آج مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم خشک رہے گا، کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک سے بارش کا امکان ہے۔

    پنجاب کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، مری، گلیات، پنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاالدین، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، حافظ آباد، قصور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے اکثر اضلاع اور سندھ کے بیشتر مقامات میں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی خطرناک پیشگوئی

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی خطرناک پیشگوئی

    اسلام آباد: ملک کے زیادہ تر شہروں میں 22 سے 24 جون کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، میدانی علاقوں میں بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ موسم کی موجودہ صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی سخت گرمی پڑے گی، مری، گلیات اور گرد و نواح میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

    لیہ، ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپور میں دن میں آندھی اورجھکڑ چلنے کی توقع ہے، خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم کے شدید گرم اور مرطوب رہنے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ کے اکثر علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹے میں گلگت بلتستان میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، بلوچستان کے اکثر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ صوبے کے مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں بھی شدید گرمی کے آثار نظر آرہے ہیں۔

    شام اور رات کے اوقات میں قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ژوب، بارکھان، پنجگور اور خضدار میں جھکڑ چلنےاور بارش کی توقع ہے جبکہ آزاد کشمیر میں چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

  • کراچی میں پورا ہفتے موسم کیسا رہے گا ؟

    کراچی میں پورا ہفتے موسم کیسا رہے گا ؟

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں پوراہفتہ موسم گرم اورمرطوب رہےگا، مرطوبیت بڑھنے سے 40 ڈگری محسوس کیا جائے گا جبکہ درجہ حرارت چھتیس سے سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں پوراہفتہ موسم گرم اورمرطوب رہےگا اور درجہ حرارت چھتیس سے سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی امکان ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ عبدلرشید کا کہنا ہے کہ مئی کا پورا مہینہ اسی طرح گرم رہے گا، فلحال رمضان میں ہیٹ ویو کا کوئی بھی امکان نہیں جبکہ 15 جون سے موسم میں تبدیلی آئے گی۔

    کراچی کاموجودہ درجہ حرارت35ڈگری سینٹی گریڈہے، مرطوبیت بڑھنےسے40ڈگری محسوس کیاجارہاہے، ہوا22کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 47فیصدہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہیگا تاہم خیبرپختونخوا، پنجاب اوربالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، آج ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اورکشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، قلات، ژوب اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    اندرون سندھ گرمی زور دکھائے گی ، حیدر آباد نوابشاہ میں پارہ تینتالیس ڈگری تک چڑھا رہے گا اور سکھر میں بیالیس ٖ ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

    ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں موسم گرم رہے گا تاہم کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی نے موسم دلکش کردیا۔

    کراچی میں ابر آلود موسم، ٹھنڈی ہوائیں اور ہلکی بوندا باندی نے موسم خوشگوار کردیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کراچی اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، مالاکنڈ، میر پورخاص، گوجرانولہ اور گلگت میں چند مقامات پر تیز ہواوں کیساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں میدانی علاقوں میں گرمی برقرار رہنے کی توقع ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں چوالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد اور لاہور میں چھتیس، کراچی میں پینتیس، کوئٹہ چھتیس، پشاور میں انتیس ڈگری اور حیدرآباد میں ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔