Tag: موسم

  • آئندہ ہفتے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، محکمہ موسمیات

    آئندہ ہفتے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، محکمہ موسمیات

    اسلام آباد : ملک بھر میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جبکہ کراچی میں بارش ہونے کے امکانات 80 فیصد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے  کہ اگلے ہفتے سے ملک بھر کے مختلف علاقوں  پنجاب ، اسلام آباد ، خیبرپختونخوا، کشمیر ،زیریں سندھ  اور مشرقی بلوچستان سمیت بیشتر حصوں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔

    محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ کراچی میں  پیر اور منگل کو مون سون بارش متوقع ہے ، آئندہ 24 گھنٹوں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم میرپور خاص، حیدرآباد، قلات ،مکران ، بہاولپور ، ڈیرغازی خان اور سکھر ڈویژن  کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خوشک رہا، دادو 46 ، تربت ، بھکر  ، سبی 45، رحیم یار خان،اوکاڑہ ،بہاولنگر ،سکھر ، جیکب آباد ،شہید بے نظیر آباد ،اور روہڑی میں درجہ حرارت44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

     

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ، موسم خوشگوار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوگئی۔

     کراچی میں طویل خشک سالی ختم ہوگئی، موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بارش کے بعد کراچی میں شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

    کراچی میں رات گئے تیز ہواوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، نیو کراچی، نارتھ کراچی، سہرابب گوٹھ ، گڈاپ ، ملیر، شاہ فیصل،  میٹروول کے علاوہ مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جاری ہے، پہلی بوند گرتے ہی کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، کے الیکٹرک  کی ناقص کارکردگی کے باعث شہرکا بیشرحصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کی تو کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

  • پنجاب میں بارشوں سے موسم خوشگوار، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

    پنجاب میں بارشوں سے موسم خوشگوار، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

    اسلام آباد : پنجاب میں موسم نے انگڑائی لےلی۔ شہریوں کےچہروں پرخوشی لوٹ آئی۔فیصل آباد۔ لاہور،ساہیوال سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں باران رحمت برس گئی۔

    موسم نےرنگ بدلناشروع کردیا، کراچی والے بارش کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید گرمی کے بعد کہیں تیز ہوائیں کہیں مٹی کا طوفان کہیں رم جھم اور کہیں کھل کر بادل برسنے سے منظر نکھر گیا، اور روزہ دار عوام کے چہرے خوشی سے کھل اُ ٹھے۔

    راولپنڈی اسلام آباد میں ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا، شیخوپورہ، مریدکے ، قصور، گجرات، گوجرانوالہ، جہلم، فیصل آباد، لیہ، ساہیوال ، ڈی آئی خان سمیت کئی شہروں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

    ملتان اور گردو نواح میں تیز آندھی چلی جبکہ لاڑکانہ میں مٹی کا طوفان آیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    سرگودہا میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوارہوگیا ہے ، گرمی اور لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے چائے کے ہوٹلوں اور ڈھابوں کا رخ کیاہے،اور شہری موسم سے لطف اندوزہورہے ہیں۔

  • سندھ میں گرمی کی شدت برقرار، پنجاب میں بارش

    سندھ میں گرمی کی شدت برقرار، پنجاب میں بارش

    کراچی : سندھ اور بلوچستان میں گرمی کا راج برقرار ہے،جبکہ لاہور سمیت پنجاب میں گرمی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد سمیت سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ پنجاب کے کئی اضلاع میں بارش سے پارہ نیچے آگیا۔

    ماہ جون میں موسم کے الگ الگ رنگ ہیں کہیں باران رحمت نے موسم کو نکھارا ہے تو کہیں بادلوں کا سائباں ہے، کہیں بوندا باندی تو کہیں موسم گرم اور خشک ہے۔

    سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں سورج نے آگ برسانا کم نہیں کیا۔ لیکن باغوں کے شہرلاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کشمیر گلگت، بالائی پنجاب ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں سینتالیس ڈگری سینٹی میں ریکارڈ کیا گیا۔

  • بارشوں کے بعد ملک بھر میں گرمی: عوام بے حا ل

    بارشوں کے بعد ملک بھر میں گرمی: عوام بے حا ل

    کراچی :  ملک کے بیشتر علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے موسم کی سختی چندروز برقراررہنے کاامکان ظاہرکیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق بارشوں کے بعدایک بارپھر ملک بھر میں گرمی نے اپنے درشن کرادیئے ہیں اور ملک کے بیشتر علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں ہیں، اپریل میں چلتی جون کی گرم ہواؤں نےٹھنڈے مشروبات کااستعمال بڑھادیاہے۔

    محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ موسم کی سختی چندروز برقراررہے گی،اس کے علاوہ صوبہ  سندھ کے کئی شہروں میں شدید گرمی نے شہریوں کوبے حال کردیاہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترشہروں میں موسم سرداورخشک رہے گا۔

    تاہم کوئٹہ،ژوب ،قلات ڈویژن،سکھر،لاڑکانہ ڈویژن،جنوبی پنجاب اورخیبر پختونخوا میں چند مقامات پرتیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • مختلف شہروں میں بارشیں: موسم خوشگوار، کراچی میں انتظار

    مختلف شہروں میں بارشیں: موسم خوشگوار، کراچی میں انتظار

    کراچی : ملک بھرمیں برستے بادلوں نےسخت گرمی کا زورتوڑدیا، محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں مزیدبارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سخت گرمی کے بعدبارش کی پُھوار چہروں پربہار لے آئی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں نے موسم خوشگوارکردیاہے۔

    کراچی والے ابرِرحمت کے لئے  اب بھی بےقرار ہیں۔ جبکہ سندھ میں بھی بارشوں کی جھڑی لگی ہے۔ پنجاب والوں پربھی قدرت بہت مہربان ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہوراورگردونواح میں ہلکی بارش سےموسم دلفریب ہوگیا ہے۔ ساہیوال میں بھی وقفے وقفے سے بارشوں سے نشیبی علاقے زیرِآب آگئے۔

    سکھراورحیدرآباد میں ڈویژن میں کہیں کہیں بارش نے جل تھل کردیا۔ سب سے ذیادہ بارش سکھرمیں تینتیس ملی میٹرریکارڈکی گئی۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشترشہروں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ گوجرانوالہ،کشمیراورملحقہ علاقوں میں رم جھم کاامکان ظاہرکیاہے۔

  • پنجاب اور خیبر پختونخوامیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    پنجاب اور خیبر پختونخوامیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوامیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    موسم کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق آج بلوچستان اور بالائی سندھ میں مطلع ابر آلود رہیگا ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہےکہ آج سے ملک کے جنوبی علاقوں موسم خشک ہو جائیگا۔

    مغربی ہواوٴں کا سلسلہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں داخل ہوکر بر سات کا سبب بنے گا۔

  • کراچی میں تیزبارش کی پیش گوئی

    کراچی میں تیزبارش کی پیش گوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کل سے کراچی میں تیزبارش کی پیش گوئی کی ہے، بالائی علاقوں میں بھی آئندہ تین روزتک بارشوں کاامکان ہے۔

    موسم کےتیور بدلے بدلےسے ہیں کہیں بارش، کہیں برفباری، توکہیں سردہوائیں دلوں کولُبھا رہی ہیں اورکہیں دُھند چھائی ہوئی ہے، کراچی والے بھی تیار ہوجائیں، کیوں کہ بادل جم کربرسنے کو تیار ہیں۔

    موسم کے ماہرین نے شہرِقائدمیں کل صبح تیزبارش کی پیش گوئی کردی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہواکے دباؤ کانیاسسٹم کراچی پربھی اثراندازہوگا، جس سے کراچی میں سردی دوبارہ بڑھنے کاامکان ہے۔

    ادھربالائی علاقوں اورخیبرپختونخواہ میں کئی روزسے جاری بارشوں نے ٹھنڈ بڑھادی ہے۔

    راولپنڈی میں بارشوں نے زندگی کا پہیہ جام کیا تواسلام آبادمیں برستے بادلوں نے بھی شہرِاقتدارکاحُسن بڑھایا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روزکے دوران اسلام آباد، کوئٹہ، ژوب، فاٹا میں کہیں کہیں بارش جبکہ پشاور، کوہاٹ، قلات ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چندمقامات پربارش اورپہاڑوں پربرفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

  • آئندہ24گھنٹے کے دوران اکثر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا

    آئندہ24گھنٹے کے دوران اکثر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا

    کراچی: آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔جبکہ کشمیر ،گلگت بلتستان،خیبر پختونخواہ،شمالی بلوچستان،اسلام آباد اور پنجاب میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

    آئندہ دو سے تین روز کے دوران خیبر پختونخواہ،پنجاب کے میدانی اور صوبہ سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کی پیشگوئی۔آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    کوئٹہ میں منفی07،گوپس،ہنزہ،استور،کالام ،سکردو میں منفی 05،گلگت ،دالبندین میں منفی04،دیر،راولاکوٹ منفی03،مری،درویش،میر کھانی منفی02،مالم جبہ ،چترال،لوئر دیر منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا۔تاہم کشمیر میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔آج ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرات اسلام آباد میں03،مری منفی 02، لاہور04، مظفرآباد02، کراچی10،گلگت منفی04،پشاور03،فیصل آباد05،کوئٹہ منفی07،ملتان06،سکردو منفی05اور حیدرآباد میں 08درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی میں بھی یخ بستہ ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا

    کراچی میں بھی یخ بستہ ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا

    کراچی: پہاڑی علاقوں سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم اپنے جوبن پر ہے، کراچی میں بھی یخ بستہ ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا۔

    کراچی میں چلی ٹھنٖڈا ہوا اور موسم خوشگوار ہوا، یخ بستہ ہواوں نے شہریوں کو گرم کپڑے پہنا دیئے ۔ملک بھر میں موسم سرما کا آغاز ہوگیا،کوئٹہ اور قلات کو شدید سردی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک ملک بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگا۔

    تاہم کوئٹہ اور قلات سمیت کئی بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا بھی امکان ہے،جس سے سردی کی شدت میں اضافہ اور درجہ حرارت میں مزید کمی آجائیگی، گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی ایک ڈگری رہا۔