Tag: موسم

  • ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا

    ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا

    اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسميات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،لاہور، گوجرانوالہ، ہزارہ، میرپورخاص ،آزاد کشمیراوراس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے جبکہ ملک کے بيشترعلاقوں ميں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

    گزشتہ روز بھی ملک کے بيشترعلاقوں ميں موسم خشک اورگرم رہا، تاہم حيدرآباد، ميرپورخاص، کراچی، راولپنڈی، ہزارہ ڈويژن اور کشميرميں چند ایک مقامات پربارش ہوئی، سب سے زيادہ بارش مری ميں چوبیس ملی ميٹرريکارڈ کی گئی ہے۔

  • بدھ سے جمعہ کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

    بدھ سے جمعہ کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بدھ سے جمعہ کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، اس دوران سندھ، پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

    آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر اور مشرقی پنجاب ، بہاولپور، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن میں اکثرمقامات پر جبکہ میر پور خاص، سکھر، قلات، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان ، ڈی جی خان ڈویژن میں کہیں کہیں اور خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    اس دوران میر پور خاص،سکھر ، بہاولپور، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہورڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارشوں میں سب سے زیادہ بارش فیصل آباد میں 72ملی میٹر ہوئی جبکہ ساہیوال42، راولاکوٹ37، مٹھی36، اوکاڑہ32،گجرات27، سیالکوٹ(ائیر پورٹ26، سٹی 21)، گوجرانوالہ22، بہاولنگر21، ڈپلو20، کوٹلی، ٹوبہ ٹیک سنگھ16، جہلم13، بدین12، بہاولپور(ائیر پورٹ11، سٹی04)، منڈی بہاؤالدین10، منگلا04، لاہور02، استور، گوپس، ایبٹ آباد،، قصور، مری،سکردو01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں43ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دالبندین، لسبیلا42 اورنوکنڈی میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

  • کراچی اورلاہور میں ہلکی بارش،موسم خوشگوار، مزید بارش کا امکان

    کراچی اورلاہور میں ہلکی بارش،موسم خوشگوار، مزید بارش کا امکان

    کراچی : کراچی سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم خوشگوار کر دیا، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے

    کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے گرمی کی شدت کو کم کر دیا، بوندا باندی سےموسم خوشگوار ہوا تو شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔

    لاہور میں بادل برسے تو گرمی کا زور ٹوٹ گیا، گوجرانوالہ، سرگودھا ،مالاکنڈ ،ہزارہ، قلات اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بارش نے موسم سہانا کردیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ، اسلام آباد ،لاہور، سرگودھا، ڈی جی خان اورشمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش جوہر آباد میں بتیس اور سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ، ریکارڈ کیا گیا۔

  • اسلام آباد راولپنڈی میں موسلادھار بارش، گرمی کا زورٹوٹ گیا

    اسلام آباد راولپنڈی میں موسلادھار بارش، گرمی کا زورٹوٹ گیا

    اسلام آباد: اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے موسم گرمی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی ابر کرم برسنے کا امکان ہے۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش نے موسم ّخوشگوار کر دیا ہے، ابر کرم برسا تو گرمی سے پریشان شہری بھی خوش ہوگئے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ، کشمیراورگلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بادل چھائے ہے اور کہیں بارش برسنے کا کوئی امکان  نہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں چھائے بادل کبھی بھی برس سکتے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ اورپشاورسمیت چند شہروں میں بارش ہوئی۔

    سب سے زیادہ بارش دیر میں چوبیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی اور سب سے زیادہ درجہ حرارت نورپور تھل میں تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

  • آئندہ3سے4روزمیں اکثرعلاقوں میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان

    آئندہ3سے4روزمیں اکثرعلاقوں میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان

    اسلام آباد:آئندہ 3 سے4 روز کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے تاہم گلگت بلتستان اور جنوب مشرقی سندھ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، میر پور خاص ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور ایک دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ، تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    سب سے زیادہ بارش دروش میں06 ملی میٹر جبکہ ہنزہ،چترال05،گوپس03اور کالام میں01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں40ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دالبندین میں39،تربت اور لسبیلہ میں38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • راولپنڈی اوراسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش جاری

    راولپنڈی اوراسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش جاری

    راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ جہلم، جڑانوالہ،فیصل آباد سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بھی وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے ۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا،گلگت اور کشمیر میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران پشاور،کوہاٹ، بنوں،ڈی آئی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

    کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں پینسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

  • پشاور بارش کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 16ہوگئی، 80زخمی

    پشاور بارش کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 16ہوگئی، 80زخمی

    پشاورمیں بارش نے تباہی مچادی، چھتیں اور دیواریں گرنے سے سولہ افراد جاں بحق اور اسی زخمی ہوگئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

    پشاور میں تیز آندھی اور بارش نے تباہی مچادی، مختلف علاقوں میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ، جاں بحق ہونے والے بچے مدرسے کے طالب علم تھے طوفانی ہواوں نے درخت گرادیے ، کئی علاقوں میں چھتیں ، دیواریں اور بجلی کے پول زمیں بوس ہوگئے، تیز بارش اور طوفانی ہواوں نے مواصلاتی نظام درہم برہم کرکے رکھ دیا اور شہر کا بڑا علاقہ بجلی کا نظام فیل ہوجانے کے باعث اندھیرے میں ڈوب گیا ، تیز اور موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ۔

  • لاہور: موسلا دھاربارش کے بعد موسم خوشگوارہوگیا

    لاہور: موسلا دھاربارش کے بعد موسم خوشگوارہوگیا

    لاہور: سیاست کا موسم تو لاہور میں بہت گرم ہے لیکن لاہور کاخود کا موسم بارش نے خوشگواربنادیاہے۔ لاہورشہرمیں صبح سویرےسےبادل ایسے برسناشروع ہوئےکہ بارش نے شہرمیں جل تھل  کردیا۔لاہورشہراورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش نے موسم سہاناکردیا اورلاہوریوں کے گرمی سے مرجھائے چہرے کِھل اُٹھےہیں۔

    موسلادھاربارش سےلاہورکے شہری خُوب لُطف اندوزہورہےہیں۔لاہور کے منچلے تو ہیں سب سے آگے لیکن لاہوری کڑیاں بھی کسی سے کم نہیں،لڑکیاں بھی بارش کے مزے لینےکے لئے موٹربائیک لےکر نکل کھڑی ہوئیں۔لاہورکے روڈبارش سے دُھل کرنکھر آئے ہیں۔ قصور اورپنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی موسلا دھاربارش کا سلسلہ جاری ہے۔

  • سندھ بھر میں آئندہ چند روز میں بارش کا امکان

    سندھ بھر میں آئندہ چند روز میں بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات بھی تجزیہ کا روں کی طرح پیشنگوئی کررہا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

    کہیں گر می کا زور برقرار ہے تو کہیں بارش سے موسم خوشگوار کردیا ہے، کراچی والوں کو شدت سے بارش کا انتظار ہے، اندرون سندھ میں ابر آلود موسم نے گرمی کی شدت کو کم کردیا ہے،جس سے گرمی سے بلبلائے شہریوں نے سکھ سانس لیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں آئندہ چند روز میں بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، گوجرا نوالہ، سرگودھا، ساہیوال اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر بادلوں کے سائے میں رہینگے، تاہم بیشتر شہروں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے ۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ما لاکنڈ ڈیویژن، گلگت سمیت بیشتر شہروں میں بارش ہوئی، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے اہم شہروں کا درجہ حرارت کچھ اس طرح رہے گا،اسلام آباد بتیس،لاہور تیس ، کراچی تیس، حیدر آباد پینتیس ،کوئٹہ چھتیس اور پشاور میں بتس سینٹی گریڈ رہے گا۔

  • عید کا دوسرا دن:ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی

    عید کا دوسرا دن:ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی

    موسم خوشگوارہے تو مزاج پر بھی بہارہے، کئی علاقوں میں بارش کی نوید عید آئی ہے خوشیاں لائی ہے، اگر موسم بھی خوشگوار ہوجائے تو مزا دوبالا ہوجائے ۔محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی نوید سنائی ہے ۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کا سماں ہے عید کے دنوں میں نکلتے وقت چھتریاں ضرور ہاتھ میں لیجئے گا کیونکہ موسم بھی ابر آلود رہے گا۔ مزاج خوشگوار ہے تو موسم بھی حسین ہوگیا ہے۔ملک بھر میں عید کے پہلے دن تو پنجاب کے کئی علاقوں میں خوب بارش ہوئی۔ابر کرم برسا تو گجرانوالہ میں بارش کا تئیس ملی میٹر ریکارڈ قائم ہوگیا۔

    جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں میدانی اور گرم علاقوں میں بھی جل تھل کی پیش گوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ مشرقی بلوچستان ،ملتان ڈی جی خان اور اسلام آباد اور مشرقی پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے