Tag: موسم
-
بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر آبرآلود رہے گا
پورے ملک میں سردی کا راج برقرار ہے، رات گئے لاہور ڈویژن میں ہونے والی ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
پنجاب کے وسطی اور بالائی علاقوں میں شدید دھند رہی، حویلی لکھا اور ساہیوال میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژن میں رات اور صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
لاہور ڈویژن کے چند مقامات پر ہلکی بارش نے موسم مزید سرد کردیا، لاہور میں تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر آبرآلود رہے گا۔
گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی سمیت چند ایک مقامات پر بارش ہوسکتی ہے، سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
-
آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان
ملک بھر میں سردی کا زور برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، مالاکنڈ ڈویژن سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
ملک بھر میں کہیں بارش، برفباری تو کہیں یخ بستہ ہواوں نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے، شہری اس ریکارڈ توڑ سردی سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور مالا کنڈ ڈویژن میں مطلع ابر آلود رہنے اور چند ایک مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
بلوچستان کے مغربی علاقوں میں بادل چھائے رہنے جبکہ کوئٹہ ،مکران اور قلات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں کا یہ سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا۔
جس سے سرگودھا، گوجرانوالہ ،راول پنڈی، ساہیوال،مالا کنڈ، ہزارہ ڈویژن سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
-
بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان
ملک کے زیادہ تر علاقوں میں سردی اپنے عروج پر ہے، آج ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
ملک بھر میں سردی اپنے جوبن پر ہے، گلگت بلتستان، کشمیراور مالاکنڈ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری نے موسم اور بھی سرد کر دیا ہے، سیاح برفباری اور تفریحی لمحات کو تصویریں کھینچ کر یادگار بنا رہے ہیں۔
مینگورہ شہر میں کئی روز بعد دھوپ نکل سے کسی حد تک مارکیٹوں کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں، کوئٹہ سمیت بلوچستان میں خون جما دینے والی سردی کا زور ہے، کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں نے کراچی سمیت سندھ بھر میں لوگوں کے ہاتھ پاؤں سن کر دیئے ہیں۔
کراچی میں سرد ہواؤں نے شہریوں کا گھر سے نکلنا مشکل کردیا ہے جبکہ منچلے نوجوان رات گئے تاش اور لوڈو کی محفلیں لگا کر طرح طرح سے انجوائے کر رہے ہیں، ساتھ ہی بڑے بوڑھے بھی کسی سے کم نہیں اور وہ بھی رات کے اوقات میں قصے کہانیاں سنتے سناتے اور گرما گرم سوپ سے محضوض ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، آزاد کشمیر اور بلتستان کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور سرد اور خشک رہے گا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی بارہ سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔
-
بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں بادل برسنے کا امکان
ملک میں سردی کا راج برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں بادل برسنے کا امکان ہے۔
ملک بھر میں سردی اپنے جوبن پر ہے، کہیں برفباری کے دلکش نظارے ہے تو کہیں بارش کے بعد سرد ہواؤں کا زور ہے، گلگت بلتستان، کشمیر، مری کوئٹہ، چمن، زیارت، پشین سمیت بالائی علاقوں میں برف باری اور ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ شمالی بلوچستان ، پنجاب اور سندھ کے کئی شہروں میں سردی کی شدت بھی بڑھنے کا امکان ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالا کنڈ، ہزارہ، راول پنڈی، کشمیر اور بلتستان ڈویژن میں پہاڑوں پر برف پرسکتی ہے جبکہ کئی علاقوں میں بارش کی بھی پیش گوئی ہے ۔
-
میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی توقع
ملک میں سردی کا راج بدستور برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑو ں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ اکثر میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی توقع ہے۔
ملک بھر میں سردی کا زور اپنے زوروں پر ہے، کہیں برفباری کے خوبصورت نظارے ہے تو کہیں بارش اور سرد ہواؤں نے لوگوں کی قلفی جما دی ہے۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان ڈویژن ،کشمیر اور شمالی بلوچستان کے شہرکوئٹہ، چمن ،زیارت،پشین سمیت،قبائلی علاقوں میں برف باری اور کہیں کہیں ہونے والی بارش سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقے صبح کے وقت کہر اور دھند کی لیپٹ میں رہے گے جبکہ اکثر میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی توقع ہے۔
اسکردو میں سب سے کم درجہ حرارت منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔
-
کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں میں موسم مزید سرد ہوگا
کراچی میں سردی ایک بار پھر لوٹ آئی، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بادل برسنے کی پیش گوئی کردی۔
کوئٹہ میں جو برفباری ہوئی، کراچی میں سردی زندگی سرد کرنے لگی، کراچی میں سورج طلوع ہوا تو اس کی کرنیں گرمی سے محروم سردی سے جمی ہوئی محسوس ہوئیں پھر سورج بھی بادلوں کی اوٹ میں چلا گیا۔
سخت سردی کی وجہ سے اسکولوں کی بڑھائی گئی تعطیلات ختم ہوئی اور سردی نے بچوں کا استقبال کیا، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم مزید سرد ہوگا، ساتھ رم جھم کا بھی امکان ہے۔
-
آئندہ24 گھنٹوں میں کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بادل برسنے کا امکان
اہل کراچی تیار ہوجائیں، سرد ہوائیں ایک بار پھرشہر قائد کا رخ کرنے والی ہیں، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بادل برس سکتے ہیں، ملک بھر میں سردی اپنے جوبن پر ہے، کہیں یخ بستہ ہواؤں کے ڈیرے ہیں تو کہیں برف باری نے موسم کا لطف دوبالا کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کوئٹہ ،قلات ، زیارت سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل برس سکتے ہیں، اس کے ساتھ ہی کراچی والے بھی تیار ہوجائیں، یخ بستہ ہواؤں کا سلسلہ ایک بار پھر شہر کا رخ کر رہا ہے۔
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر بادل برسنے اور پہاڑوں پر ہلکی برف پڑنے کی امید ہے، پشاور میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جانے سے شہریوں نے ایک بار پھر سردی سے بچاؤ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
بالائی علاقوں کالام ، مالم جبہ اور سوات کے پہاڑوں پر ہلکی برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا، سرد موسم کا مزہ لینے سیاح بڑی تعداد میں ان علاقوں کا رخ کر رہے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی سرد ہواؤں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
مری اور گلیات میں بھی کہیں بارش تو کہیں برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں جاری سردی کی شدت میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید شدت آجائے گی۔
-
ملک بھر میں سردی کی لہر میں کمی آنا شروع ہوگئی
ملک بھر میں سردی کی لہر میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، بالائی علاقوں میں اب بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
بالائی علاقوں وادی نیلم ، اٹھ مقام اور گریز سمیت کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، گلگت بلتستان میں برف باری تھمنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں یخ بستہ ہواؤں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شہری سرد موسم میں بھاپ اڑاتی چائے اور سوپ سے لطف اندوز ہورہے ہیں تو کراچی میں شہری کم ہوتی سردی کو بھی بھرپور انجوائے کر رہے ہیں۔
اندرون سندھ کے کئی شہروں میں سخت سردی نے اب بھی ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، شہری سردی کا مزہ مچھ کچھہیری لگا کرلے رہے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں جاری سردی کی شدت میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دروان مزید کم ہونے کا امکان ہے۔
-
آئندہ 2سے 3روز میں سردی کی شدت میں کمی کا امکان
ملک بھر میں ریکارڈ توڑ سردی کا زور ٹوٹنے کو ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران سردی کی شدت میں کسی حد تک کمی کا امکان ہے۔
ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہے، کہیں ٹھنڈی اور تیز ہواوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں تو کہیں پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے، بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں پشاور اور سکھر ڈویژن میں کہیں کہیں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر شہروں میں دو سے تین روز کے دوران سردی کی شدت میں کسی حد تک کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم مالاکنڈ، ہزارہ اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور ایک دو مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسلام آباد میں منفی تین، لاہور ایک، کراچی نو، پشاور صفر اور کوئٹہ میں منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔