Tag: موسم

  • لاہور میں  8 گھنٹے بارش کا تاریخی اسپیل، نیا ریکارڈ بن گیا

    لاہور میں 8 گھنٹے بارش کا تاریخی اسپیل، نیا ریکارڈ بن گیا

    لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں 8 گھنٹے سے بارش کا تاریخی اسپیل جاری ہے ، اوسطاً 136 ملی میٹربارش کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں مون سون بارشوں کا زوردار اسپیل جاری ہے، آٹھ گھنٹوں سے جاری موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

    ماہرین موسمیات نے اسے سنچری بارش قرار دیا ہے، جو مون سون کی شدت کی واضح علامت ہے۔

    سمن آباد کا علاقہ دریا کا منظرپیش کرنے لگا، جس سے شہریوں کیلئے آمدورفت مشکل ہوگئی، سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں ایک سو اٹھہتر ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اقبال ٹاؤن اور پانی والا تالاب میں ایک سو پچھہتر ملی میٹربارش ہوئی۔

    لاہور سٹی 115، لکشمی چوک 110، چوک ناخودا اور سمن آباد 109، نشتر ٹاؤن 108 ، فرخ آباد 102، گلشن راوی 98، گلبرگ 97، قرطبہ چوک 96، جیل روڈ 94، مغل پورہ 87، اور ایئرپورٹ 33 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

    زیر آب آنے والے علاقوں سے پانی کی نکاسی جاری ہے، واسا کی ٹیمیں اور افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔

    موسم سے متعلق خبریں

    موسلا دھار مون سون بارش تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے، جس نے شہر بھر میں معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 13 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کچے گھروں، بوسیدہ عمارتوں اور بجلی کے کھمبوں یا کھلی تاروں سے دور رہیں، کیونکہ مزید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

    نشیبی علاقوں کے مکینوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے، ریسکیو اور واسا ٹیموں کو فیلڈ میں رہتے ہوئے نکاسی آب کے عمل کو تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں لاہور سمیت بالائی پنجاب کے دیگر شہروں میں مزید بارش کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں سیلابی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔

    شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارش سے متعلق الرٹس پر توجہ دیں۔

  • ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش سے تباہی کا سلسلہ جاری

    ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش سے تباہی کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد : ملک میں مون سون بارشوں کےباعث تباہی کا سلسلہ جاری ہے، مختلف حادثات میں قیمتی جانیں چلی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے ، موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور ندی نالے بپھر گئے۔

    اوکاڑہ، رینالہ خورد اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی اور سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ بہاولنگر اور حافظ آباد میں بھی تیزبارش سے سڑکیں اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے ساتھ ہی فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

    پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں مزید بارہ سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    پنجاب میں سات افراد جاں بحق اورگیارہ زخمی ہوئے، راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق چار افراد زخمی ہوئے۔

    خیبرپختونخوا بھی بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے، مختلف حادثات میں مزید چھ افراد جان سے گئے۔

    مزید پڑھیں : ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا

    پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق بونیر، مالاکنڈ،کرک، مانسہرہ، مہمنداورچارسدہ میں مختلف حادثات کے باعث آٹھ گھروں کو نقصان پہنچا۔

    دریاؤں میں پانی کی سطح بھی بلند ہورہی ہے، دریائے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب گزررہا ہے، جس کے باعث گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، دیامر، گانچھے اورشگر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    مظفرآباد، نیلم ویلی، راولا کوٹ،حویلی اور باغ میں بھی شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔

  • کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ چند روز تک بوندا باندی کا امکان ہے، آج مطلع ابر آلود، موسم مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں سمندری ہوائیں بند ہیں، نمی کا تناسب زیادہ ہے، ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 79 فیصد ہے۔

    کراچی میں آئندہ 3 روز تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جاسکتا ہے، نمی میں اضافے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی، جنوب سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    دوسری جانب راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جڑواں شہروں میں بارش کے باعث نالہ نئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

    سید پور ویلج میں 65 ملی میٹر، گولڑہ میں 32، بوکرا میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، شمس آباد 26، کچہری 10، پیرو دہائی 16، سیکٹر ایچ 8 میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    لاہور شہرکے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش ہوئی، ماڈل ٹاؤن، گرین ٹاؤن، نشتر،کینال اچھرہ، مسلم ٹاؤن میں میں بھی بارش ہوئی، جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ اور اطراف میں میں بھی بارش ہوئی۔

    آئندہ 2 دن کے لیے موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری

    ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 10 فٹ تک پہنچ گئی، گوالمنڈی میں پانی کی سطح 7.5 فٹ تک بلندہو گئی۔

    بارش اور اس سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہیوی مشینری اور عملہ نکاسی آب کیلئے نشیبی علاقوں میں مصروف ہے۔

  • آئندہ 2 دن کے لیے موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری

    آئندہ 2 دن کے لیے موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری

    لاہور : آئندہ دو دن کے لیے موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ دو دن کے لیے موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

    جس میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ دس جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

    مزید پڑھیں : ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والی مون سون بارشوں کے بارے میں پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔

    جس میں بتایا کہ سب سے زیادہ بارش شیخوپورہ میں اڑتالیس ملی میٹر، لاہور چالیس، گوجرانوالہ چھ ، مری میں پانچ، فیصل آباد میں چار، سیالکوٹ دو اور منڈی بہاالدین میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق اٹک، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بہاولنگر، قصور اور بہاولپور میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

    بارش سے ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ، جس کے مطابق بونیر، ملاکنڈ، کرک مانسہرہ، مہمند اورچارسدہ میں حادثات پیش آئے اور مجموعی طور پرآٹھ گھروں کو نقصان پہنچا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں اڑتالیس گھنٹے کے دوران بارشوں اورسیلاب سے چھ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوئے۔

  • شدید بارشوں اور  اربن فلڈنگ  کا الرٹ جاری

    شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

    اسلام آباد : شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے 10 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا۔

    دریائے سندھ، کابل، چناب، جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع ہے اور تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ پر نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ دریائے چناب پر مرالہ و خانکی، دریائے جہلم پر منگلا کے مقام پر سیلاب کا امکان ہے جبکہ نوشہرہ، سوات، پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    شمال مشرقی پنجاب میں درمیانے درجے کے سیلاب سے پیر پنجال نالے متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان، راجن پور کے پہاڑی نالوں میں بہاؤ میں شدت کا امکان ہے جبکہ لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، راولپنڈی ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

    مزید پڑھیں : ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا

    بلوچستان کے اضلاع جھل مگسی، سبی، قلعہ سیف اللہ، ژوب و موسیٰ خیل میں بھی خطرہ ہے جبکہ گلگت بلتستان میں ہنزہ، شیگر، خنجراب، شمشال، ہوشے سمیت متعدد ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں کے مکین قیمتی اشیاو مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کریں ساتھ ہی متعلقہ ادارے فوری نکاسی آب کے لیے مشینری تیار رکھیں۔

  • ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا

    ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا

    اسلام آباد : ملک بھرمیں مون سون بارشوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مختلف حادثات میں آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں مون سون بارشوں کے سلسلے میں شدت آگئی، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اوربالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور دریاؤں کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران مختلف حادثات میں آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے،، جبکہ چھبیس جون سے چھ جولائی تک دس روز میں بارشوں اور سیلابی واقعات کے باعث مجموعی طور پر چوہتر قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

    خیبر پختونخوا کے میدانی اور بالائی علاقوں میں شدید بارشوں سے چار ہلاکتیں ہوئیں، دو افراد زخمی ہوئے، جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی دو، دو اموات رپورٹ ہوئیں۔

    مزید پڑھیں : موسم سے متعلق خبریں

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دس جولائی تک شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    دریائے چناب کے مرالہ اور قادرآباد مقامات پر کم درجے کا سیلاب متوقع ہے، جبکہ دریائے کابل، سندھ، چناب، سوات، پنجکوڑہ، چترال، ہنزہ اور دیگر علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ہے۔

    این ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہدایت کی ہے کہ نکاسی آب کے لیے مشینری اور دیگر ضروری وسائل فوری تیار رکھیں۔

  • آج کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ کیا بارش ہوگی؟

    آج کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ کیا بارش ہوگی؟

    کراچی: محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے خوش خبری سنائی ہے کہ کراچی میں آج وقفے وقفے سے بوندا باندی متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں مطلع ابرآلود اور موسم مرطوب رہے گا، شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہو چکی ہیں تاہم کم رفتار سے چل رہی ہیں، جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، اور موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش ہوئی ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیش تر علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے، جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔


    محرم پر رین ایمرجنسی، راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش


    ادھر راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج صبح سے وقفے وقفے سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد واسا راولپنڈی نے رین ایمرجنسی بھی نافذ کر دی ہے، ترجمان واسا کے مطابق سید پور کے مقام پر ایک گھنٹے میں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پی ایم ڈی میں 40، شمس آباد میں 20، پیر ودھائی میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • محرم پر رین ایمرجنسی، راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش

    محرم پر رین ایمرجنسی، راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش

    راولپنڈی: راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد واسا راولپنڈی نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

    ترجمان واسا نے کہا ہے کہ تمام عملہ اور مشینری ہائی الرٹ ہے، اور انھیں نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے، بارش شروع ہوتے ہی کمیٹی چوک انڈر پاس اور مری روڈ پر مشینری پہنچا دی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق سید پور کے مقام پر ایک گھنٹے میں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پی ایم ڈی میں 40، شمس آباد میں 20، پیر ودھائی میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریا سید پور میں شدید بارش کے بعد صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


    15 جولائی کے بعد …….. محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا


    واسا ترجمان نے کہا کہ نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ اس وقت معمول کے مطابق ہے، کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 5 فٹ تک پہنچ چکی ہے، گوالمنڈی پل پر نالہ لئی کی سطح 4 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے عاشورہ پر بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے، ترجمان نے بتایا کہ 10 محرم کے دن پنجاب کے بیش تر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے، جن میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا اور فیصل آباد شامل ہیں۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تمام اضلاع کو مؤثر اور بروقت اقدامات کی ہدایات جاری کی ہے، اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، موسمی صورت حال کے پیش نظر جلوسوں کے لیے خصوصی انتظامات اور ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز میں 24 گھنٹے عملے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

  • 15 جولائی کے بعد  …….. محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    15 جولائی کے بعد …….. محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں 15 جولائی کے بعد موسم کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جون کا موسمیاتی خلاصہ جاری کر دیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں مون سون کا آغاز گزشتہ ماہ چھبیس جون کےبعد ہوا، ملک بھرمیں اوسطاً چوبیس اعشاریہ تیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو معمول سے اکتیس فیصد زیادہ رہی۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ جون میں ملک کا اوسط درجہ حرارت بتیس اعشاریہ چار پانچ ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جو معمول سے صفر اعشاریہ چار سات ڈگری زیادہ ہے، دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت انتالیس اعشاریہ صفرنو ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

    رات کے وقت اوسط درجہ حرارت پچیس اعشاریہ سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے ایک اعشاریہ صفر نو ڈگری زائد رہا۔

    مزید پڑھیں : 9 اور 10 محرم کو طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

    جون کا گرم ترین دن تیرہ جون کوجیکب آباد میں رہا، جہاں درجہ حرارت پچاس اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا آغاز اگرچہ تاخیر سے ہوا، لیکن مجموعی طور پر بارش اورگرمی دونوں معمول سےزیادہ رہیں۔

    محکمہ موسمیات رواں ماہ سے متعلق پہلے ہی پیشگوئی کرچکا ہے جس کے مطابق جولائی میں ملک بھر میں شدید بارشوں کے کئی اسپیل متوقع ہیں اور کراچی میں پندرہ جولائی کے بعد تیز بارشوں کا امکان ہے۔

  • مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

    مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

    اسلام آباد : مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں آج کہیں ہلکی تو کہیں تیزبارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    این ڈی ایم اے نے بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ، جس میں چھ جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ہے جب کہ مون سون بارشوں کے باعث بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کے بھی خدشات ہیں۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے تمام بڑے دریاؤں اوران سےملحقہ ندی نالوں میں سات جولائی سےپانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    مزید پڑھیں : 5 تا 8 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    مری اور گلیات کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے، جس کے پیش نظر صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز،ڈبل ون ڈبل ٹوسمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    خیبرپختونخوامیں 5 سے  11جولائی تک موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کیا، جس سے دریا چترال،دریا سوات، دریا پنجکورہ اور دریا کابل میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    گذشتہ روز مری میں سب سے زیادہ 48 ملی میٹر بارش، اسلام آباد ایئرپورٹ پر 29 ملی میٹر، راولپنڈی میں چکلالہ 21، پیرودھائی 08، اٹک میں 14 ملی میٹر بارش ہوئی۔

    خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش، تخت بائی میں 38 اور کاکول میں 17 ملی میٹر بارش اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، مظفر آباد میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    بلوچستان کے ژوب میں 18 ملی میٹر اور گلگت بلتستان کے استور میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔