Tag: موسم

  • 5 تا 8  جولائی تک  شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    5 تا 8 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    اسلام آباد : 5 تا 8 جولائی تک کے لیے شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، جس میں نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے 2 تا 8 جولائی 2025 کیلئے مون سون بارشوں اور سیلاب پر الرٹ جاری کردیا۔

    کے پی، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب میں  5 تا 8 جولائی کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔

    دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافے سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    تربیلا ڈیم میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے نچلے درجےکی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، جی بی، خیبرپختونخوا میں گلیشائی جھیلیوں کے پھٹنے سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

    مزید پڑھیں : موسم سے متعلق خبریں

    این ڈی ایم اے نے ہدایت شہری بارشوں میں کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہیں، آندھی اور طوفان کے دوران کم حدنگاہ حادثات کا باعث بنتی ہے۔

    الرٹ میں کہا گیا کہ بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کابہاؤ اچانک بڑھتا ہے احتیاط ضروری ہے، ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

  • پاکستان میں مون سون کے پہلے اسپیل نے تباہی مچادی، اموات کی تعداد 50 ہوگئی

    پاکستان میں مون سون کے پہلے اسپیل نے تباہی مچادی، اموات کی تعداد 50 ہوگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں مون سون کے پہلے اسپیل نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 50 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون کے پہلے اسپیل نے کافی تباہی مچائی، کرنٹ لگنے، مکانات اور دیواریں گرنے اور دریا میں ڈوبنے کے باعث پچاس افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔

    خیبرپختونخوا میں اکیس، پنجاب میں اٹھارہ، سندھ میں سات اور بلوچستان میں چار اموات ہوئیں، جن میں تیس سے زیادہ بچے اور خواتین شامل ہیں۔

    مون سون بارشوں کے دوران خیبرپختونخوا میں پچاس سے زیادہ مکانات مکمل تباہ اور دس کو جزوی نقصان پہنچا۔

    بلوچستان میں بھی دس سے زیادہ مکانات بارشوں سے متاثر ہوئے جبکہ پنجاب میں ستاون افراد زخمی ہوئے اور تیس سے زیادہ مکانات گرے یا جزوی نقصان پہنچا۔

    مزید پڑھیں : شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری

    مون سون کا ایک اور اسپیل برسنے کیلئے تیار ہے، ملک بھر میں آج سے پانچ جولائی تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

    این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کا الرٹ بھی جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخو میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

  • برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں

    برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں

    لندن: برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں، پرتگال، اسپین، یونان، فرانس اور اٹلی میں شدید گرمی ہے جس کی وجہ سے ہنگامی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور یورپی ممالک میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے، جس کی وجہ سے شہری بے حال ہیں اور اسکول بند ہو رہے ہیں، اسپین اور پرتگال میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔

    برطانیہ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے، لندن میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، ہیتھرو ایئرپورٹ پر درجہ حرارت 33.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    ویمبلڈن میں تاریخ کا سب سے گرم دن رہا، درجہ حرارت 32.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، برطانیہ کے چڑیا گھر میں جانوروں کے لیے برف کے بلاک رکھے گئے، مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی وارننگ جاری کی گئی۔

    رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے 16 علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری ہوگا، جب کہ ہیٹ ہیلتھ الرٹ میں توسیع کر دی گئی ہے، گرمی کی شدت میں اضافے پر عوام نے ساحل کا رخ کر لیا، اور دوسری طرف گرمی کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہونے لگی ہے۔

    برطانوی حکام کی جانب سے عوام کو زیادہ پانی پینے اور سائے دار جگہوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر سائنس دان توقع کر رہے ہیں کہ انسانوں کی طرف سے پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں موسم کے مزید شدید واقعات رونما ہوں گے۔

  • جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کے بعد الرٹ وارننگ جاری، رین ایمرجنسی نافذ

    جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کے بعد الرٹ وارننگ جاری، رین ایمرجنسی نافذ

    راولپنڈی : موسلادھار بارش کے باعث جڑواں شہروں میں الرٹ وارننگ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد راولپنڈی میں تیزبارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔

    موسلا دھار بارش کے باعث واسا راولپنڈی نے الرٹ وارننگ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کردی، نالہ لئی گوالمنڈی پر پانی کی سطح 12 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

    ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے بتایا کہ عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں ہے اور نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ابھی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول پر ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 5 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 4فٹ ہے،ایم ڈی واسا

    ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنر کو فیلڈ میں نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں اور نالوں کی خصوصی طور پر مانیٹرنگ کی جائے۔

    سلیم اشرف کا کہنا تھا کہ بارش اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، حالیہ بارش سے راولپنڈی اسلام اباد کے لیے پانی کے ذخائر میں بہتری ائی ہے ان میں اضافہ ہوا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ خانپور ڈیم اور راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مسلسل بارشوں کے باعث امید ہے دونوں ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافہ بتدریج ہوتا جائے گا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جڑواں شہروں میں مون سون سے متعلق پیشگی تیاریاں جاری ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے پانچ جولائی تک تیز بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے پنجاب، سندھ اورخیبرپختونخوا میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم کراچی میں دوسرا اسپیل پانچ جولائی سے اثر انداز ہوگا۔

  • شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری

    شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری

    اسلام آباد : این ڈی ایم اے نے شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کاالرٹ جاری کردیا، جس میں متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی آفات مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ چار روز تک ملک بھر میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔

    جس میں کہا ہے کہ آج سے پانچ جولائی تک کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار، خیبرپختونخوامیں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

    الرٹ میں کہنا تھا کہ راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک اور چکوال میں بھی شدید بارشوں کاامکان ہے جبکہ لاہور، جہلم، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور نارووال میں بارش متوقع ہے تاہم فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔

    موسم سے متعلق خبریں 

    این ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ ہزارہ ڈویژن، مالاکنڈ اور آزاد کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ دریائے کابل، دریائے سوات، چترال اور ہنزہ کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی، حیدرآباد ، ٹھٹھہ اور بدین میں بھی شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

    این ڈی ایم اے نے کہا ہے عوام کمزور تعمیرات، کچی دیواروں ، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہیں، ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریزکریں۔

  • کراچی: 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

    کراچی: 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

    شہر قائد میں گزشتہ رات مون سون کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمعرات کی رات سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا لیکن شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی بادل برسیں گے، آج شام ھی وقفے وقفے سے بوندا باندی اور بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں گزشتہ روز سے اب تک ہونیوالی بارشوں کے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 58.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں، محکمہ موسمیات نے بتادیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق سعدی ٹاؤن میں 47.5،گلشن معمار میں 37.4،گلشن حدید 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، شارع فیصل 32، نارتھ کراچی 29.8 اور جناح ٹرمینل پر 29.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 25.5، کورنگی میں 25.2 ملی میٹر بارش ہوئی، یونیورسٹی روڈ پر 24، ناظم آباد میں 20.5، کیماڑی میں 19.5، اورنگی ٹاؤن میں 19.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کا مزید بتانا ہے کہ ایئرپورٹ اولڈ ایریامیں18.2 ملی میٹر جبکہ مسرور بیس پر 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

  • کراچی میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی ،  محکمہ موسمیات کی وارننگ جاری

    کراچی میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی ، محکمہ موسمیات کی وارننگ جاری

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج رات مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہفتے اور اتوار کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال بن سکتی ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ پانچ جولائی سے مون سون کا دوسرا اسپیل سندھ کے مشرقی علاقوں کو متاثر کرنا شروع کرے گا۔

    محکمہ موسمیات نے سندھ، جنوبی اور شمال مشرقی بلوچستان میں کئی مقامات پر تیزبارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    مزید پڑھیں : موسم سے متعلق خبریں

    یاد رہے این ڈی ایم اے نے پنجاب، کے پی، سندھ میں آندھی اور موسلادھاربارش کا الرٹ جاری کیا تھا۔

    جس میں کہا تھا کہ سندھ کےمختلف اضلاع میں 48 گھنٹوں کےدوران موسلادھار بارش کا امکان ہے، کراچی، حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر، بدین، عمر کوٹ سمیت دیگر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی گئی۔

    این ڈی ایم اے نے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

  • کراچی میں سرمئی بادلوں نے ڈیرے ڈال دیے، بارش شروع

    کراچی میں سرمئی بادلوں نے ڈیرے ڈال دیے، بارش شروع

    کراچی: شہر قائد میں سرمئی بادلوں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں اور موسم خوش گوار ہو گیا ہے، کراچی میں آج بھی بادل جم کربرسیں گے، اور متعدد علاقوں میں بارش شروع ہو گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں 29 جون تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، آج بھی وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    صبح سویرے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے رم جھم کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں منقطع، شمال مشرقی سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فی صد ہے۔

    مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 5 جولائی سے ملک پر اثر انداز ہوگا۔


    حیدرآباد میں بارش کو 20 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بلیک آؤٹ


    ادھر اسلام آباد اور گرد و نواح میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ بارش کی توقع ہے، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا 60 فی صد امکان ہے، سندھ، جنوبی اور شمال مشرقی بلوچستان میں کئی مقامات پر تیز بارش کی پیشگوئی ہے۔

    موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، ڈی جی خان، موسیٰ خیل، دادو، قمبر شہداد کوٹ، خضدار کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، گلگت بلتستان میں اسکردو، استور اور غذر میں کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔

    خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، سوات، دیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

  • شمالی علاقہ جات میں جھیلیں  پھٹنے اور سیلاب کا خطرہ

    شمالی علاقہ جات میں جھیلیں پھٹنے اور سیلاب کا خطرہ

    اسلام آباد : این ڈی ایم اے نے شمالی علاقوں میں شدید گرمی اور مون سون بارشوں کے باعث جھیلیں پھٹنے اور سیلاب کا انتباہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے شمالی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔

    جس میں کہا ہے کہ شدید گرمی اور مون سون بارشوں سے گلیشیئر پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، گلیشیئر پھٹنے کے باعث سڑکوں اور پلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

    این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ کی وارننگ جاری کی ، جس میں مسلسل شدید گرمی،مون سون کی شدت اور مغربی ہواؤں کی موجودگی کو خطرناک قراردیا گیا ہے۔

    انتباہ ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب ہیٹ ویوز سے خطے میں گلیشیئرز پگھلنے میں تیزی آرہی ہے، جس سے پانی کی سطح بلند ہورہی ہے اور اچانک سیلاب تباہی مچارہے ہیں

    ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ریشن، بریپ، بونی،تھلو،بدسوات،درکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں خطرہ ہے ، اس لئے مقامی افراد اور سیاح گلیشیئرز، جھیلوں اور دریا کے کنارے جانے سے گریزکریں۔

    ترجمان نے بتایا کہ غیر معمولی پانی کے بہاؤ کی فوری اطلاع مقامی حکام کو دی جائے، تمام متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے، شہری’’پاک این ڈی ایم اےڈیزاسٹرالرٹ‘‘ایپ سےمعلومات حاصل کریں۔

    دوسری جانب ہنزہ میں گلیشیئر پگھلنے سے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیاہے اور عطا آباد جھیل میں داخل ہونے والے نالے میں شدید طغیانی آ گئی۔

    طغیانی کے باعث جھیل کے قریبی قائم مقامات سے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ سیاحوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

    محکمہ موسمیات نے بھی مزید بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے کے امکانات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا ہے،جس میں مقامی افراد اورسیاحوں کو محتاط رہنے اور جھیل کے اطراف غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہ

  • پنجاب میں مون سون کا پہلا اسپیل ہی تباہ کن،  7 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

    پنجاب میں مون سون کا پہلا اسپیل ہی تباہ کن،  7 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

    لاہور : پنجاب میں مون سون کا پہلا اسپیل ہی تباہ کن رہا ، حادثات سے7  افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب بھر مون سون کے پہلے اسپیل نے تباہی مچادی۔

    بارش کے دوران حادثات میں چار افراد جاں بحق اور ستائیس زخمی ہیں، اوکاڑہ، ملتان، ساہیوال اور پاکپتن میں تیز بارش سے سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ مختف علاقوں سے بجلی بھی غائب ہوگئی۔

    قصورکے علاقے الہ آباد میں مکان کی چھت زمین بوس ہونے سے دو بچیاں جان سے گئیں جبکہ بستی ریاض احمد میں گھر کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق ہوگئی۔

    موسم سے متعلق خبریں 

    حجرہ شاہ مقیم میں تین گھروں کی چھتیں گر گئیں جبکہ لاہورمیں ٹھوکرنیازبیگ کے قریب پانی کے تیزبہاؤ سےنالہ ٹوٹ گیا، جس کے باعث پانی رہائشی سوسائٹی میں داخل ہونے سے متعدد گھر زیر آب آگئے ۔

    ملتان میں سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے آمدورفت متاثر ہوگئی، ساہیوال ،ڈسکہ، شکرگڑھ اورسرائے عالمگیر میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش نے جل تھل ایک کردیا۔