Tag: موسم

  • کراچی کے شہریوں کیلیے خوشخبری، بارش کی نوید سنادی گئی

    کراچی کے شہریوں کیلیے خوشخبری، بارش کی نوید سنادی گئی

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ مضافات میں بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، نمی کا تناسب زائد ہونے سے حبس کے ساتھ گرمی کی شدت 40 ڈگری سے زیادہ محسوس ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے، مغربی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    اس سے قبل موسمیات کے مرکز نے جون کے آخری ہفتے میں مون سون کی بارشوں کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کراچی سے کشمیر تک بارشوں کا آغاز متوقع ہے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش کا امکان ہے اور اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

    کراچی والے تیار یوجائیں ! آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    یاد رہے پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے 7 جون سے 12 جون تک معمول سے 4-7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ دھول کے طوفان اور تیز ہواؤں کے ساتھ مسلسل گرم حالات سے خبردار کیا تھا۔

  • کراچی والے تیار یوجائیں ! آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی پیشگوئی

    کراچی والے تیار یوجائیں ! آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی اور کہا مغربی ہواؤں کے زیر اثر کل تک بادل برس سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پچھلے کچھ دن سے شدید گرمی نے بُرا حال کر رکھا تھا لیکن موسم کا حال بتانے والوں نے گرمی سے ستائے کراچی والوں کو اچھی خبر د دی ہے۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے شہر میں بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں آج بارش کے واضح امکانات موجود ہیں، 3بجے کے بعد شہر میں بادل بننے کا سلسلہ شروع ہوگا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں ہلکی اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

    ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ :شہرمیں سمندری ہوائیں جزوی طور پر بحال ہوگئی ہے اور مغربی ہواؤں کے زیر اثر کل تک بادل برس سکتے ہیں جبکہ خضدار اور لسبیلہ کے کچھ علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار،خیبرپختونخوا ،کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کےساتھ بادل برسیں گے، سندھ اور بلوچستان میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

    موسم کی خبریں

    ملک کےمختلف علاقوں میں آج اورکل بارش کاسلسلہ جاری رہےگا اور 25جون کےآس پاس ملک میں مون سون بارشوں کاآغازہوگا، شمالی علاقوں میں پچھلےدنوں درجہ حرارت زیادہ رہا تاہم گلیشئرزپگھلنےسےدریاؤں میں پانی کی صورتحال بہترہے۔

    گزشتہ روز کراچی میں پارہ چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لیکن اس کی شدت بیالیس ڈگری تک محسوس کی گئی

    گزشتہ روز کراچی میں پارہ چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لیکن اس کی شدت بیالیس ڈگری تک محسوس کی گئی اور رات میں مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سےموسم خوشگوار ہوگیا تھا، اورنگی ٹاؤن اوربلدیہ ٹاؤن م سرجانی ٹاؤن،نیوکراچی،گلشن معمار میں بارش اور بوندا باندی ہوئی۔

    پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں اوربارش کے باعث گرمی کی شدت کم ہو گئی، پتوکی میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسلادھاربارش سے گلیاں اور سڑکیں تالاب بن گئیں اور متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے۔

    اوکاڑہ میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمی کی شدت کم ہوگئی، چشتیاں، محسن وال اورگردونواح میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بادل برسے۔ جس سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

  • مون سون بارشوں کا آغاز کب سے ہوگا ؟ کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری

    مون سون بارشوں کا آغاز کب سے ہوگا ؟ کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری

    کراچی : محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان کراچی والوں کو مون سون بارشوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشترشہروں میں گرمی کی لہربرقرار ہے اور کراچی میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے۔

    شہر میں جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 4 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جس کی وجہ سے شہر میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

    سبی اور لسبیلہ میں درجہ حرارت سینتالیس ،دادو جیکب آباد میں پینتالیس ڈگری ہوگیا ، جھنگ ،فیصل آباد، ساہیوال اور لاہور میں درجہ حرات بیالیس ڈگری تک پہنچ گیا ۔پشاور اور اسلام آباد میں درجہ حرارت اڑتیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : موسم کی خبریں

    محمکہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتے میں مون سون کی بارشوں کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کراچی سے کشمیر تک بارشوں کا آغاز متوقع ہے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا،شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،کشمیر گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش کا امکان ہے اور اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ۔

    یاد رہے پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے 7 جون سے 12 جون تک معمول سے 4‑7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ دھول کے طوفان اور تیز ہواؤں کے ساتھ مسلسل گرم حالات سے خبردار کیا تھا۔

  • عید کے دنوں میں موسم ، شہریوں کے لئے الرٹ جاری

    عید کے دنوں میں موسم ، شہریوں کے لئے الرٹ جاری

    لاہور : عید کے دنوں میں موسم کے حوالے سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا اور عوام کو غیر ضروری باہر نکلنے اور پانی کا استعمال بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے عید کے ایام میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو سےمتعلق الرٹ جاری کردیا۔

    ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر الرٹ رہیں۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہیلتھ، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کیا ہے۔

    موسم کی خبریں

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 7سے 12 جون تک پنجاب کےبڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کے خدشات ہیں اور آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے.

    ترجمان نے خبردار کیا کہ 12 جون تک درجہ حرارت کے5سے 7ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے، اس دوران جنوبی ووسطی علاقوں میں گرمی کی شدت برقراررہے گی۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ شدید گرمی کے باعث گرد و غبار اور تیز ہواؤں کا بھی خدشہ، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،پی ڈی ایم اے

    گرمی اور خشک موسمی حالات سے ہیٹ اسٹروک اورآبی ذخائر پر پانی کے دباؤ کا بھی امکان ہے اور گرمی کی شدت سے بالائی علاقوں میں برف پگھلنےکی رفتارمیں اضافہ ممکن ہے۔

    مراسلے میں عوام کو غیر ضروری طور پر سورج کی روشنی سےبچنے اور پانی کا استعمال بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آگیا

    کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آگیا

    محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 33.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، دن کے اوقات میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ہے۔

    واضح رہے کہ موسم گرما اپنی آب و تاب سے جاری ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موسم میں صحتمند رہنے کیلئے 6 سبزیوں کو اپنی غذا میں ضرور شامل کریں۔

    لوکی: ہلکی پھلکی اور زود ہضم سبزی ہے۔ لوکی وزن کم کرنے میں مددگار ہے۔یہ دل اور جگر کی صحت کیلئے مفید ہے۔ لوکی سے جلد کو قدرتی چمک ملتی ہے۔لوکی دماغ اور جسم کو سکون دیتی ہے۔

    کریلا: خون صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔ شوگر لیول کنٹرول کرتا ہے۔ریلا قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔کینسر سے بچاو? میں مددگار ہوتا ہے۔بالوں اور جلد کی صحت کیلئے مفید ہے۔

    ٹماٹر (Tomato)ٹماٹر: وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔اس کا استعمال جسم کو ٹھنڈک دیتا ہے.ٹماٹر دھوپ سے ہونے والے نقصان اور بیماریوں سے بچاتا ہے۔ٹماٹر مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔

    پالک: آئرن، کیلشیم اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔توانائی بخشتا ہے اور تھکن کم کرتا ہے۔پالک کا استعمال بینائی کیلئے مفید ہے۔پالک کھانا دل کی صحت کیلئے اچھا ہوتا ہے۔پالک بے وقت کھانے سے روکتی ہے۔

    کراچی میں 4 دن میں 26 زلزلے، ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز کا اہم بیان آگیا

    شلجم: شلجم جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔معدے کی جلن کو کم کرتا ہے۔یہ مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے۔ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے یہ بہترین سبزی ہے۔شلجم خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی وارننگ

    محکمہ موسمیات کی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی وارننگ

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا انتباہ جاری کردیا اور شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں چند گھنٹے میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی وارننگ دے دی۔

    محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

    دوسری جانب ملک کے میدانی علاقوں میں آ ج موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، شمالی پنجاب کے چند علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

    موسم کی خبریں

    گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش کاامکان ہے جبکہ ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور بہاولنگر میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔

    سندھ اور بلوچستان کے بیشترمیدانی علاقوں میں گردآلود ہواؤں کا امکان ہے۔

  • آندھی، جھکڑ اور شدید بارشوں  کا الرٹ جاری کردیا گیا

    آندھی، جھکڑ اور شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا

    اسلام آباد : آندھی، جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا اور بارش کے دوران خطرے والے علاقوں میں سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے 2 سے 7 جون تک الرٹ جاری کردیا، جس میں آندھی، گردآلودہوائیں اور بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، لاہورسمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    سوات، دیر،ایبٹ آباد،کرم و دیگر شمالی اضلاع سمیت گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں جزوی ابر آلودی،چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    کراچی، حیدرآباد، سکھر ، کوئٹہ، تربت، گوادر سمیت دیگرعلاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔

    این ڈی ایم اے بارش کے دوران خطرے والے علاقوں میں سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے اور کہا ممکنہ بارشوں سے عید پر گرمی میں کمی آئے گی۔

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب میں بادلوں کی انٹری ہوگئی اور سرائےعالمگیراور گردونواح میں بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق عید کی تعطیلات میں میدانی علاقوں کا موسم شدید گرم رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

    خیال رہے سندھ اور بلوچستان میں گرمی کا زور بدستور برقرارہے، سبی میں پارہ اڑتالیس،جیکب آباد سینتالیس اوردادو میں چھیالیس ڈگری تک جاسکتا ہے۔

    کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں، آج درجہ حرارت سینتیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے ، شدت چالیس ڈگری سے زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔۔

  • کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ، شہریوں کا برا حال

    کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ، شہریوں کا برا حال

    کراچی : شہر قائد میں جھلسا دینے والی گرمی نے شہریوں کو نڈھال کردیا ہے، آج پارہ 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے تاہم گرمی کی شدت 40 ڈگری سے زیادہ محسوس کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم ہے، کراچی میں سمندری ہوائیں تو بحال ہوگئی مگر گرمی کا راج برقرار ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سینتس ڈگری تک جانے کا امکان ہے تاہم گرمی کی شدت 40 ڈگری سے زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔

    سبی میں پارہ اڑتالیس،جیکب آبادسینتالیس اوردادو میں چھیالیس ڈگری تک جاسکتا ہے۔

    موسم کی خبریں

    محکمہ موسمیات نےعید کی تعطیلات میں میدانی علاقوں کا موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے.

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام اباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ لاہور میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

    پشاور، کوہاٹ اورکرم میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش کی توقع ہے تاہم کوئٹہ اوردیگر شہروں میں موسم شدید گرم رہےگا۔

  • کراچی میں قیامت خیز گرمی ، محسوس کیا جانے والا  درجہ 44 ڈگری تک جا پہنچا

    کراچی میں قیامت خیز گرمی ، محسوس کیا جانے والا درجہ 44 ڈگری تک جا پہنچا

    کراچی : شہر قائد میں قیامت خیز گرمی سے غضب ڈھارہی ہے، شہر میں محسوس کیا جانے والا درجہ 44 ڈگری تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم گرم اورخشک ہے جبکہ میدانی علاقوں کا موسم شدید گرم ہے۔

    کراچی میں بھی گرمی کی شدت برقرارہے تاہم سمندری ہوائیں بحال ہیں ، شہر میں 12 بجے پی پارہ پینتیس ڈگری پر جاپہنچا اور شدت 44 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سمندری ہوائیں 10سے 12 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہیں اور شام کےاوقات میں ہواؤں کی رفتار 20سے 25 کلومیٹر تک جا سکتی ہے۔

    دوسری جانب جیکب آباد اورتربت میں درجہ حرارت سینتالیس، دادوچھیالیس، نواب شاہ میں پینتالیس ڈگری رہنےکا امکان ہے۔.

    ڈیرہ غازی خان، بہاولپور،ملتان میں بیالیس اورلاہورمیں چالیس ڈگری رہنے کی توقع ہے۔

    یاد رہے محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا تھا کہ جون کا مہینہ بھی کراچی والوں کے لیے شدید گرم رہے گا اور سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت مزید بڑھے گا۔

    موسم کی خبریں

    محکمہ موسمیات نے مری، گلیات، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، چکوال اور گردونواح میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

    خیال رہے سندھ اور بلوچستان کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گذشتہ روز سندھ کے علاقے سبی میں درجہ حرارت انچاس، دادو اور نوابشاہ میں اڑتالیس ڈگری تک پہنچ گیا۔

    جیکب آباد سینتالیس، سکھر اور تربت میں چھیالیس ڈگری کی گرمی پڑی ، ملتان میں بیالیس، فیصل آباد اور لاہور میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • محکمہ موسمیات نے شدید  گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

    محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی، جس سے بے حال شہری سکھ کا سانس لیں سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ،لاہور،پشاور میں گرمی مسلسل قہر برسا رہی ہیں اور شدید گرمی سے لوگ بے حال ہے۔

    کراچی میں بھی شدید گرمی کا راج ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور گرمی کی شدت 40 ڈگری محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے پر درجہ حرارت زیادہ محسوس کیا جارہا ہے۔

    گزشتہ روز درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،  تاہم گرمی کی شدت چوالیس سے چھالیس ڈگری تک محسوس کی گئی تھی۔

    موسم کی خبریں

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے تاہم ،شام تک سمندری ہوائیں بحال ہو جائیں گی۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے گرمی کی شدت 2 ڈگری کم ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں48 اوردادہ ،ڈیرہ غازی خان، تربت میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

    پشاور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد ، جہلم، سرگودھا، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، گوادر، حیدرآباد، سکھر اور ٹھٹہ میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نےاسلام آباد میں آندھی،گرج چمک اورژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیراورگلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔