Tag: موغا دیشو

  • ترکی نے صومالیہ میں عسکری تربیتی مرکزقائم کردیا

    ترکی نے صومالیہ میں عسکری تربیتی مرکزقائم کردیا

    موغا دیشو : ترکی نے صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں عسکری تربیتی مرکز کا آغاز کردیا جو افریقہ میں سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے، ترکی آرمی چیف اورصومالیہ کے وزیراعظم نے ملٹری ٹریننگ اکیڈمی کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی حکومت نے افریقی ملک صومالیہ میں فوجیوں کی تربیت کے لیے ملٹری ٹریننگ اکیڈمی کا اآغاز کردیا ہے۔

    ترکی کے چیف آف اسٹاف ہولوس اخر اور وزیراعظم صومالیہ حسن علی خیر نے نو تعمیر شدہ فوجی اڈے کا افتتاح کیا، یہاں دو سو ترکی فوجی تقریباً دس ہزار صومالیہ کے سپاہیوں کو تربیت دیں گے۔


    مزید پڑھیں: ترکی میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان تبدیل


    یاد رہے کہ صومالیہ کو شدت پسند گروپ الشباب کے جنگجوؤں کے حملوں کا سامنا ہے، یہ گروپ سال2007 سے صومالیہ کی حکومت کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔ وزیراعظم صومالیہ نے اس تعاون کے لیے ترکی سے اظہار تشکر کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • موغا دیشو: وزارتِ تعلیم کی عمارت پر حملہ،10جاں بحق، متعدد زخمی

    موغا دیشو: وزارتِ تعلیم کی عمارت پر حملہ،10جاں بحق، متعدد زخمی

    موغا دیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں شدت پسندوں کے حملے میں دس افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس نے سات حملہ آوروں کو بھی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    حکام کے مطابق الشباب کے حملہ آوروں نے وزارتِ پیٹرولیم اور وزارتِ تعلیم کی عمارت پر دھاوا بول دیا، دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت دس افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    دہشتگردوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کئی گھنٹوں تک مقابلہ جاری رہا۔

    مقامی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں سات حملہ آور بھی مارے گئے۔