Tag: مولاناعبدالعزیز

  • ملک میں داعش موجود نہیں، کچھ لوگ داعش کانام استعمال کررہے ہیں، وفاقی وزیرداخلہ

    ملک میں داعش موجود نہیں، کچھ لوگ داعش کانام استعمال کررہے ہیں، وفاقی وزیرداخلہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہناہے کہ سابقہ حکومت نے مولانا عبدالعزیز کے خلاف آٹھ کیسز ختم کئے۔

    میڈیا سے بات  کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون توڑے گا تو اس کیخلاف بھرپورکارروائی ہوگی، مولانا عبدالعزیز پر آٹھ کیس پچھلی حکومت میں ختم ہوئے ، چوہدری نثار نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز کو جمعہ کا خطبہ دینے سے میں نے روکا تھا۔

    داعش کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ داعش ایک مشرق وسطی اور شمالی افریقاکی تنظیم ہے، داعش کی براہ راست پاکستان میں تنظیم نہیں ہے، پاکستان میں کچھ لوگ داعش کانام استعمال کررہےہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایجنسیاں تصدیق کررہی ہیں کہ ملک میں داعش موجود نہیں اگر ہے تونشاندہی کی جائے۔

    انہوں نے بتا یا کہ پاکستان میں 45سے زیادہ مختلف سوچ اور ایجنڈے کی دہشت گرد تنظیمیں اپنے مکروہ کاموں میں مصروف ہیں جو کہ ختم ہونے کے بعد پھر سر اٹھا لیتی ہیں ،ان میں سے کئی لوگ اپنی تنظیمیں چھوڑ کر داعش کا نام استعمال کر کے کارروائیاں کر رہے ہیں۔حقیقی اعتبار سے یہ داعش نہیں بلکہ وہ عناصر ہیں جو پہلے سے ہی پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں ۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں انہیں علم نہیں تھا کہ ان کی بیٹی کو سیف گیمز میں شامل کیا گیا ہے، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ گھروالوں نے قائل کیا تو بیٹی کو بھارت سیف گیمز میں بھیج دیا۔

     

  • جامعہ حفصہ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    جامعہ حفصہ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    اسلام آباد: جامعہ حفصہ میں مبینہ طور پر حبس بے جا میں رکھی گئی طالبہ کے والد نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

    درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ جب بیٹی کو گھر لے جاناچاہا تو جامعہ حفصہ انتطامیہ عدالت چلی گئی، مجسٹریٹ نے عظمیٰ قیوم کو دارالامان بھجوا دیا، جب عظمٰی کو دوبارہ عدالت لایاگیا تو مجسٹریٹ نے اپنے چیمبر میں بلا کر علیحدگی میں بیان لیا۔ جس کی روشنی میں عظمٰی کو دوبارہ جامعہ حفصہ انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔ درخواست گذار نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ اس کی بیٹی کو جامعہ حفصہ سےنکال کرگھربھجوایاجائے۔

  • مولاناعبدالعزیزکا وڈیوپیغام انتہائی شرمناک اورقابل مذمت ہے، الطاف حسین

    مولاناعبدالعزیزکا وڈیوپیغام انتہائی شرمناک اورقابل مذمت ہے، الطاف حسین

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مولاناعبدالعزیز کا دھمکی آمیزوڈیوپیغام انتہائی جھوٹا، شرمناک اورقابل مذمت ہے۔ مولاناعبدالعزیز نے اپنے خطابات میں طلبہ وطالبات کوخودکش حملوں کادرس دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مولاناعبدالعزیز نے اپنے خطابات میں طلبہ وطالبات کوخودکش حملوں کادرس دیا۔

    وہ طالبان، القاعدہ اورداعش جیسی دہشت گردتنظیموں کی صبح شام تبلیغ اور وکالت کرتے آئے ہیں اورآج تک کررہے ہیں، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ مسجد ضرار اسلام اورمسلمانوں کونقصان پہنچانے کیلئے قائم کی گئی تھی اسی لئے اللہ کے حکم سے نبی کریم نے صحا بہ کرام کو ا س مسجد کو ڈھانے کاحکم دیاتھا۔

    مسجد ضرار کی طرح لال مسجد میں بھی مسلمانوں کاروپ دھارکر اسلام اورمسلمانوں کو نقصان پہنچانے کی تبلیغ اورعمل کیا جاتا رہا ہے۔ اگر کسی مسجد میں اسلام اورمسلمانوں ہی کونقصان پہنچانے کادرس اور تبلیغ کی جائے توایسی مسجد کومسجد ضرار سے تشبیہ نہ دی جائے تواورکیانام دیاجائے؟

    انہوں نے کہا کہ جامعہ حفصہ کی طالبات نے اپنے تازہ ترین وڈیو پیغام میں پاکستان میں داعش کی خلافت قائم کرنے کی بات کی ہے۔ علما ئے کرام، تاریخ دان، سیاسی ومذہبی جماعتیں اپنے ضمیر کے مطابق بتائیں کہ میں اپنے بیان میں کہاں تک درست یاغلط ہوں؟