Tag: مولانافضل الرحمان

  • مولانافضل الرحمان پرخودکش حملے کی ایف آئی آر درج

    مولانافضل الرحمان پرخودکش حملے کی ایف آئی آر درج

    کوئٹہ:  مولانا فضل الرحمان پرخود کش حملے کی ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں درج کرلی گئی ہے۔

    کوئٹہ میں گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان پرخود کش حملے کی ایف آئی آر سٹی تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج کرلی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت ایس ایچ او تھانہ سٹی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے۔

    گزشتہ روز مولانا فضل الرحمٰن خود کش حملے میں بال بال بچ گئے تھے ، حملے میں جے یو آئی کے دو کارکن شہید اور تیئس زخمی ہوگئے تھے، مولانا فضل الرحمان کوئٹہ میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کر کے جلسہ گاہ سے باہر آئے ہی تھے کہ ایک نوجوان نے ان کی گاڑی کے سامنے آنے کی کوشش کی، سیکورٹی رضا کاروں نے مشکوک نوجوان کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    دھماکہ میں مولانا فضل الرحمان کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ، بم پروف گاڑی کی وجہ سے فضل الرحمان اور ان کے ساتھی محفوظ رہے۔

    کالعدم جند اللہ نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔

  • خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمان

    خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمان

    مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں این جی او صوبہ چلارہی ہے، نیٹو سپلائی روکنےوالوں کو امداد بھی مل رہی ہے۔

    مولانافضل الرحمان کاکہناہے خارجہ پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے، پاکستان کسی سے جنگ نہیں چاہتا تاہم ملکی سالمیت اور خودمختاری پر سودے بازی نہیں کی جاسکتی۔ ان کاکہنا تھا طالبان سے مذاکرات میں مشکلات ہیں لیکن حکومت کومینڈیٹ مذاکرا ت کاہی ملاہے۔

    مولانافضل الرحمان کاکہناتھا خیبرپختونخوا میں عجیب صورتحال ہے نیٹو سپلائی کا راستہ روکنے والوں کو ہی مدد مل رہی ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ پر کنٹرول مشکل ہوتا جارہا ہے صورتحال سے نکلنے کے لیے سیاسی جماعتوں اور قوم کو اعتماد کو لے کر موثر حکمت عملی اپنانا ہوگی۔