Tag: مولانا خان زیب کے قتل

  • مولانا خان زیب کے قتل  کا مقدمہ  درج کرلیا گیا

    مولانا خان زیب کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

    پشاور : عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما مولانا خان زیب کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، عینی شاہدین کے مطابق 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 5 افراد نے فائرنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما مولانا خان زیب کے قتل کامقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی باجوڑ میں درج کرلیا گیا۔

    واقعہ سے متعلق رپورٹ سنٹرل پولیس آفس کو ارسال کی دی گئی ہے ، جس میں کہا ہے کہ مولانا امن مارچ میں شرکت کےبعدگھر کی طرف آرہے تھے کہ علاقہ ناوگئی میں ان پر فائرنگ کی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ عینی شاہدین کے مطابق 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 5 افراد نے فائرنگ کی، دہشت گردوں کے ٹارگٹ مولانا ہی تھے۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ 2 مقامات کی جیوفینسنگ کی جا رہی ہے، جائے وقوعہ سے پستول کی گولیوں کے 35 خول برآمد کیےگئے ہیں۔

    فائرنگ سے مولانا خان زیب اور کانسٹیبل شیر زادہ شہید ہوئے جبکہ واقعہ میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    گذشتہ روز تحصیل خار ہیڈ کوارٹر باجوڑ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مولانا 13 جولائی کو ہونے والے امن مارچ کے سلسلے میں مہم پر تھے، مولانا خان زیب اے این پی کی علماء کونسل کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار تھے