Tag: مولانا سمیع الحق
-
قبائلی علاقوں میں ممکنہ فوجی آپریشن پرتفصیلات فراہم کی جائیں، عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیکورٹی صورتحال پر پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں ممکنہ فوجی آپریشن پرتفصیلات فراہم کی جائیں ۔
عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کےا جلاس میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی، عمران خان نے وزیراعظم کےعمل کی بھی مذمت کی جس میں انہوں نےمولانا سمیع الحق سے اصرار کیا تھا کہ وہ طالبان کو پنجاب میں حملے نہ کرنے پر آمادہ کریں ۔
اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نو ماہ گزرنے کے باوجود دہشت گردی کے خلاف پالیسی کو حتمی شکل دینے میں کامیاب نہیں ہو سکی، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ قبائلی علاقوں میں کسی بھی فضائی کارروائی سے پہلے عام شہریوں کو وہاں سے نکالا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن آخری حل ہونا چاہئیے۔
-
اے پی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے، میاں منظور
پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہا ہے کہ اے پی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں نے حکومت کو دہشتگردوں سے مذاکرات اور آپریشن کا اختیار دیا تھا لیکن حکومت کبھی مولانا فضل الرحمٰن اور مولانا سمیع الحق کی منت کرتی ہے تو کبھی عمران خان سے مذاکرات کیلئے کہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک مزید کسی تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا، اگر طالبان بات نہیں مان رہے تو حکومت کو آپریشن سے کس نے روکا ہے، منظور وٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کیخلاف واحد جرآت مندانہ آواز بلاول بھٹو زرداری کی ہے، جو دہشتگردی کیخلاف رائے عامہ ہموار کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
-
طالبان نے ہمیں پہلے نہیں چھیڑا حکومت نے پہل کی ، منور حسن
امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ طالبان نے ہمیں پہلے نہیں چھیڑا حکومت اور فوج نے خود چھیڑ خانی میں پہل کی۔
ان کا کہنا تھا نوازشریف کی مذاکرات میں دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ مولانا سمیع الحق فون کر کر کے تھک جاتے ہیں وہ اٹینڈ ہی نہیں کرتے، سید منور حسن نے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا قرضہ ا سکیم میں کوئی میرٹ نہیں وزیراعظم کی بیٹی کو اس اسکیم کا سربراہ کس میرٹ کی بنیاد پر بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھاحکومت کی نجکاری کے لیے ساری کوششیں منشا کو نوازنے کے لیے ہیں، نوازشریف نے ماضی میں بھی قومی ادارے اپنے رشتے داروں اور عزیزوں کو اونے پونے دئیے ان کا کہنا تھا نجکاری سے ملک میں بے روزگاری کا طوفان آئے گا۔،
-
مفتی عثمان یار سمیت چھ افراد کراچی میں قتل
کراچی میں ایک بار پھر دہشت گردی کا سوئچ آن ہوگیا۔۔۔۔فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چھ افراد جاں کی بازی ہار گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔
کراچی میں آپریشن جاری ہے لیکن ٹارگٹ کلنگ ہے کہ نہیں قابو آرہیہے آج بھی سیاسی بنیادوں پر چار افراد کا قتل عام شہر کی مصروف ترین سڑک شاہراہ فیصل پر ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق شارع فیصل لال قلعہ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ایک کار پراندھا دھند فائرنگ کردی۔۔۔تین مقتولین کی شناخت مفتی عثمان،رفیق اورمحمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔مقتولین کا تعلق مولانا سمیع الحق کی جماعت جے یو آئی ایف سے تھا۔
تینوں کی لاشیں جناح اسپتال پہنچائی گئیں۔۔۔ان تین افراد کے علاوہ کٹی پہاڑی، مکا چوک اور لیاری میں تین مزید افراد نامعلوم ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بنے۔۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سوئچ ہے کہ روز آن ہوجاتا ہے۔۔رینجرز اور پولیس کےد عوے کے ٹارگٹ کلنگ کم کردی۔۔لیکن نامعلوم دہشت گرد جب چاہتے ہیں جہاں چاہتے ہیں اپنا کام کر جاتے ہیں۔ رینجرز اور پولیس کے پاس لامحدود اختیارات پھر بھی دہشتگردوں کے سامنے بے بس ہیں۔
واقعے کے بعد کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مدرسے کے طلبہ نے مشتعل ہوکت دکانیں بند کرادیں اور سڑک پر احتجاج کرکے ٹریفک کی روانی معطل کردی۔
وزیر اعظم سمیت متعدد سیاسی رہنماوٗں نے جمعیت العلمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے رہنما مفتی عثمان کے قتل پر شدید اظہارِ مذمت کیا۔