Tag: مولانا صاحب

  • مولانا صاحب حلقے میں جائیں، سیاسی طور پر ہلکے نہ ہوں

    مولانا صاحب حلقے میں جائیں، سیاسی طور پر ہلکے نہ ہوں

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولاناصاحب آپ کی سیاسی جڑیں عوام نے کاٹیں، مولانا صاحب حلقے میں جائیں، سیاسی طور پر ہلکے نہ ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعون نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مولانا صاحب آپ خالی ہاتھ اسلام آباد آئے تھے، مولانا صاحب ویسے ہی خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب آپ کی سیاسی جڑیں عوام نے کاٹیں، آپ جمہوریت سے بدلہ لینے پر تل گئے، قوم نے دیکھ لیا کون اسلام آباد سے چلتا بنا، عوام نے مسترد کر کے ثابت کیا کہ انتہاپسندی کے ساتھ نہیں ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام نے مولانا کے سارے پلان چوپٹ کر دیے، آپ کو پلان ’’ایگزٹ‘‘کا سہارا لینا پڑا، آپ کا روڈز بلاک پلان بھی عوام نے مسترد کر دیا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ انا کی رکاوٹیں کھڑی کر کے مولانا اپنا سیاسی مستقبل خراب نہ کریں، مولانا صاحب حلقے میں جائیں، سیاسی طور پر ہلکے نہ ہوں۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مولانا صاحب کو لشکرکشی اورغیر جمہوری ہتھکنڈوں میں ناکامی ہوئی، مولانا صاحب ناکامی کے بعد اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • مولانا صاحب عوام سے مسترد ہونے پر ذاتی انتقام نہ لیں، فردوس عاشق اعوان

    مولانا صاحب عوام سے مسترد ہونے پر ذاتی انتقام نہ لیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب عوام سے مسترد ہونے پر ذاتی انتقام نہ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مولانا صاحب ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑیں، مولانا صاحب 73 کے آئین کے تناظرمیں جمہوریت کی پاسداری کریں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مذاکرات جمہوری عمل کا نام ہے جس کے آپ خود داعی رہے ہیں، مذاکرات بے معنی قرار دے کر ذہن کی کھڑکیوں کو کیوں بند کرنا چاہتے؟ وہم کا علاج لقمان حکیم کے پاس بھی نہیں تھا۔


    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ مولانا صاحب دھاندلی ہوئی تھی تو صدر کا الیکشن کیوں لڑا تھا؟ آپ کے صاحبزادے نے ایم این اے کا حلف کیوں اٹھایا تھا؟ ایک سال بعد دھاندلی کا واویلا عوام کو گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے، دھاندلی کا واویلا جمہوری نظام کمزور کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ مولانا صاحب عوام سے مسترد ہونے پر ذاتی انتقام نہ لیں۔

    کنٹینر پر وہ 5 خاندان ہیں جو ملک پر ہمیشہ حکمرانی کرتے رہے، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ غور کیا جائے تو کنٹینر پر وہ 5 خاندان ہیں جو ملک پر ہمیشہ حکمرانی کرتے رہے، اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کے لیے ریاست پر حملہ آور ہیں۔