Tag: مولانا صوفی عبدالقیوم

  • مولانا صوفی عبدالقیوم کو قتل کرنے والے  اجرتی قاتلوں سے متعلق اہم انکشاف

    مولانا صوفی عبدالقیوم کو قتل کرنے والے اجرتی قاتلوں سے متعلق اہم انکشاف

    کراچی : مولانا صوفی عبدالقیوم کو قتل کرنے والے اجرتی قاتلوں کا تعلق سیاسی اور مذہبی جماعت کے عسکری ونگ سے ہونے کا انکشاف ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مولانا صوفی عبدالقیوم کو قتل کرنے والے کرائے کے قاتلوں کو معاوضہ ادا کرنے والے شخص تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آسکا۔

    پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اجرتی قاتلوں کا تعلق سیاسی اور مذہبی جماعت کے عسکری ونگ سے تھا، علی اکبر،شاہد ماضی میں اپنی جماعت کیلئے ٹارگٹ کلنگ کرتے رہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان جیل سے رہا ہوئے تو معاشی ضروریات پوری کرنے کیلئےاجرتی قاتل بن گئے۔

    خیال رہے ولیس سمیت مختلف اداروں کی جانب سے کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 میں صوفی عبدالقیوم کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات جاری ہے۔

    تفتیشی ذرائع نے بتایا تھا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والا خول ماضی کی وارداتوں سےمیچ نہ ہوسکا، صوفی عبدالقیوم کونشانہ بنانے سے قبل مکمل ریکی کی گئی اور ممکنہ طور پر اجرتی قاتلوں کےذریعےحدف کونشانہ بنایاگیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزمان کو داخلی وخارجی راستوں کے بارے میں معلومات تھی جبکہ مسلح ملزمان نے ہدف کو اکیلا دیکھ کر ٹاسک پورا کیا، گولی چلانے والے ملزم نے ماسک دوسرے نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔

    بعد ازاں کراچی پولیس نے صوفی عبدالقیوم کے قتل کی وجہ زمین کا مسئلہ قرار دیا تھا ، ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر اور ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صوفی عبد القیوم کا قتل مذہبی یا فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ نہیں بلکہ زمین کا مسئلہ تھا۔

  • مولانا صوفی عبدالقیوم کو نشانہ بنانے سے قبل مکمل ریکی کی گئی، تفتیشی حکام کی تحقیقات جاری

    مولانا صوفی عبدالقیوم کو نشانہ بنانے سے قبل مکمل ریکی کی گئی، تفتیشی حکام کی تحقیقات جاری

    کراچی : صوفی عبدالقیوم کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات جاری ہے، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوفی عبدالقیوم کونشانہ بنانے سے قبل مکمل ریکی کی گئی اور ملزمان مسجد اور آس پاس کی گلیوں میں کئی منٹ گھومتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس سمیت مختلف اداروں کی جانب سے کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 میں صوفی عبدالقیوم کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات جاری ہے۔

    تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والا خول ماضی کی وارداتوں سےمیچ نہ ہوسکا، صوفی عبدالقیوم کونشانہ بنانے سے قبل مکمل ریکی کی گئی اور ممکنہ طور پر اجرتی قاتلوں کےذریعےحدف کونشانہ بنایاگیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو داخلی وخارجی راستوں کے بارے میں معلومات تھی جبکہ مسلح ملزمان نے ہدف کو اکیلا دیکھ کر ٹاسک پورا کیا، گولی چلانے والے ملزم نے ماسک دوسرے نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔

    تفتیشی ذرائع نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے 3واقعات ہوچکےہیں، تینوں واقعات میں مماثلت اوردیگرچیزیں بھی دیکھ رہےہیں، کچرا اٹھانے والے بچے کا بیان کافی اہم تھا۔

    ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان فجر سے قبل علاقےمیں موجودتھے، ٹارگٹ کلرگلی کے کونے پربند ریسٹورنٹ پربھی نظرآئے جبکہ مسجد اور آس پاس کی گلیوں میں کئی منٹ گھومتے رہے۔

    ،تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ سےعلاقے کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا، جیوفینسنگ سمیت جدیدٹیکنالوجی سےتفتیش کوآگےبڑھایا جارہا ہے۔

  • مولانا  صوفی عبدالقیوم کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ ، پڑوسی نے کیا دیکھا؟

    مولانا صوفی عبدالقیوم کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ ، پڑوسی نے کیا دیکھا؟

    کراچی : صوفی عبدالقیوم کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کے عینی شاہد نے بتایا مسلح ملزمان نے مولانا کے سر کے پیچھے رکھ کر گولی چلائی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچے کے علاقے گلستان جوہرمیں مولانا صوفی عبدالقیوم کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعے پر پڑوسی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ نماز پڑھ کرجیسے ہی گھر میں داخل ہوا گولی کی آواز آئی، باہر دیکھا تو گلی میں مولانا کی لاش موجود تھی۔

    پڑوسی صوفی عبدالقیوم نے بتایا کہ 2 افراد لاش کے پاس موجود تھے، دونوں نے واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا، ون ٹو فائیو موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان گلی سے آئے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان اور مولانا میں دو تین باتیں بھی ہوئی، مسلح ملزمان نے سر کے پیچھے رکھ کر گولی چلائی اور فرار ہوگئے تاہم پولیس نے دونوں عینی شاہدین کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں مولانا عبد القیوم صوفی جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ مقتول مولانا عبدالقیوم صوفی نماز پڑھا کر واپس گھر آرہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا، موٹر سائیکل سوار 2ملزمان نے مقتول کو نشانہ بنایا، مقتول کے سر پر ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

  • ملزمان نے مولانا صوفی عبدالقیوم کو کیسے قتل کیا؟ ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی : گلستان جوہر میں مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، ملزم نے مبینہ طور پر صوفی عبدالقیوم کو بیٹھنے کا کہا اور سر میں گولی مار دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے صوفی عبدالقیوم کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    ویڈیو میں صوفی عبدالقیوم کو مسجد سے گھر جاتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد سامنے سے موٹر سائیکل آئی تو مولانا رک گئے، موٹر سائیکل پر پیچھے سے مسلح موٹر سائیکل سوار ملزم اترا۔

    ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزم نے مبینہ طور پر صوفی عبدالقیوم کو بیٹھنے کا کہا، صوفی عبدالقیوم جیسے ہی بیٹھنے لگے ملزم نے سر کے عقبی حصے کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد دونوں ملزمان گلی کی جانب فرار ہوگئے۔

    یاد رہے آج صبح کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں مولانا عبد القیوم صوفی جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ مقتول مولانا عبدالقیوم صوفی نماز پڑھا کر واپس گھر آرہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا، موٹر سائیکل سوار 2ملزمان نے مقتول کو نشانہ بنایا، مقتول کے سر پر ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔