Tag: مولانا طارق جمیل

  • مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کو کیا انعام دیا؟

    مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کو کیا انعام دیا؟

    پیرس اولمپکس 2024ء میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوانے والے جیولین کھلاڑی ارشد ندیم کے اعزاز میں پاکستان کے معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے عشائیے کا اہتمام کیا۔

    معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ارشد ندیم کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

    شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں تحریر کیا گیا ہے کہ ’ارشد ندیم بھائی کو آج مولانا صاحب کے گھر پر عشائیے کی دعوت دی گئی، مولانا صاحب نے ارشد ندیم بھائی کو انعام سے بھی نوازا۔‘

    واضح رہے کہ مولانا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس سے قبل بھی ارشد ندیم کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر تہنیتی پیغام بھی جاری کیا گیا تھا۔

    گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لئے ملک کا نام روشن کرنے پر ملک بھر سے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم قومی ہیرو ارشد ندیم کو مولانا نے کتنی رقم سے نوازا ہے، اس سے متعلق تصدیق نہیں ہوسکی۔

  • مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت کیسے ہوئی،  آر پی اوملتان  کا اہم بیان آگیا

    مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت کیسے ہوئی، آر پی اوملتان کا اہم بیان آگیا

    آر پی اوملتان نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت کے حوالے سے بتایا کہ کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے خود کوگولی ماری، سی سی ٹی وی میں ان کو خود کو گولی مارتے دیکھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال کی تحصیل تلمبہ میں مولاناطارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے گولی لگنے سے جاں بحق ہونے کے معاملے پر آر پی او ملتان نے بتایا کہ عاصم جمیل نے خود کو سینے پر گولی ماری۔

    آر پی او ملتان کا کہنا تھا کہ پولیس نے جائے وقوع پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا بغور جائزہ لیا، فوٹیج میں عاصم کو خود کو گولی مارتے دیکھا، واقعے کے وقت عاصم جمیل جم میں ایکسر سائز کر رہے تھے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ عاصم جمیل کچھ عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھے تاہم اسپتال سے میت ورثا کے سپرد کردی گئی ہے۔

    مولاناطارق جمیل نے بیٹے کی موت کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے کہا حادثاتی موت نےماحول سوگوارکردیا ہے، عاصم جمیل کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے سات بجے آبائی گاؤں رئیس آباد میں ادا کی جائےگی، مولانا طارق جمیل نمازجنازہ پڑھائیں۔

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگواران کیلئے صبر کی دعا کی۔

  • جو ظلم آج پاکستان میں ہو رہا ہے میں نے 70 سال میں نہیں دیکھا، مولانا طارق جمیل حکومت پر برس پڑے

    جو ظلم آج پاکستان میں ہو رہا ہے میں نے 70 سال میں نہیں دیکھا، مولانا طارق جمیل حکومت پر برس پڑے

    اسلام آباد : معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ جو ظلم آج کل پاکستان میں ہو رہا ہے، جیسے اوپر کوئی خدا نہیں ہے، میں نے 70 سال میں ایسا نہیں دیکھا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے موجودہ صورتحال پر حکومت پر برس پڑے۔

    مولانا طارق جمیل نے کہا کہ جو ظلم آج کل پاکستان میں ہو رہا ہے میں نے 70 سال میں نہیں دیکھا، یہ ایسے ظلم کر رہے ہیں جیسے اوپر کوئی خدا نہیں ہے۔

    معروف مذہبی اسکالر کا کہنا تھا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر غداری اوردہشت گردی کے مقدمات بن رہے ہیں، یہاں خاندانی جماعتیں ہیں جنہیں جمہوریت نہیں کہہ سکتے۔

    انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاؤں چاٹ رہے ہیں اور اللے تللے بھی جاری ہے ، زندگی میں کبھی نہیں دیکھا کہ آٹےکیلئے لائنیں لگی ہوں۔

    مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ جھوٹ، بددیانتی اور ناانصافی قوموں کو تباہ کرتی ہے، موجودہ سیٹ اپ جو کچھ کررہا ہے وہ فسطائیت کی بہت بڑی مثال ہے، رب کی پکڑ آتی ہے تو ان کو پکڑتا ہے جو ظالم ہیں۔

    پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر نے مزید کہا کہ 14 جماعتیں ملکرحکومت چلائیں تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، جمہوریت میں پارٹی کے اندرالیکشن ہوتے ہیں۔

    موجودہ حکمرانوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں ایک میاں صاحبان کی جماعت ہے،ایک زرداری صاحب کی ایک چوہدری صاحبان کی ، بدقسمتی سےاس حدتک گرگئےہیں کہ قومی تقاضوں کو بھلادیاہے، جمہوریت کا شعور ہوتا تو چھوٹی چھوٹی باتوں پردہشت گردی،غداری کےمقدمے نہ بنتے۔

    مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ووٹوں پرجانی دشمنیاں بن جاتی ہیں، ملک جمہوریت کےقابل ہی نہیں، اللہ تعالیٰ ناراض ہوں تو بے وقت بارشیں ہوتی ہیں، نااہلوں کوحکومت ،پیسہ بخیلوں کےپاس جانابھی اللہ کی ناراضی کی نشانی ہے۔

  • ارشد شریف نے اللہ کی راہ میں جان دی، انہیں مردہ مت سمجھو، مولانا طارق جمیل کی  خصوصی دعا

    ارشد شریف نے اللہ کی راہ میں جان دی، انہیں مردہ مت سمجھو، مولانا طارق جمیل کی خصوصی دعا

    اسلام آباد : معروف اسکالر مولانا طارق جمیل نے شہید ارشد شریف کے چہلم کے موقع پر خصوصی دعا میں کہا کہ ارشد شریف نے اللہ کی راہ میں جان دی انہیں مردہ مت سمجھو۔

    تفصیلات کے مطابق شہید صحافت ارشد شریف کا چہلم ان کے گھر میں ہوا، چہلم کے موقع پر شہید ارشد شریف کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کرائی گئی اور شہید ارشد شریف کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی گئی۔

    معروف اسکالر مولانا طارق جمیل نے اس موقع پر خصوصی دعا کرائی، انھوں نے کہا کہ شہید ارشد شریف نے اللہ کی راہ میں جان دی انہیں مردہ مت سمجھو، شہید کا خون کبھی جمتا نہیں۔

    معروف اسکالر کا کہنا تھا کہ کیا ظالموں نے اللہ کو غافل سمجھاہواہے؟ ایک زرہ بھی خداسے پوشیدہ نہیں ہے، اللہ تعالیٰ کی جانب سے ظالم کی پکڑبڑی سخت ہوگی۔

    مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مظلوم کی آہ پر اللہ کاعرش ہل جاتاہے، ظالم کا حساب دنیا سے شروع ہوجاتا ہے ہمیں پتہ نہیں چلتا، ظالم دنیا میں اپنی طاقت سے بہت کچھ مینج کرلیتا ہے لیکن ظالم کی طاقت میرے اللہ کے سامنے کچھ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قیامت کے دن ہر مظلوم کے وکیل محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے، تمام مقتول حضرت امام حسین کے جھنڈے کے نیچے ہوں گے۔

    معروف اسکالر نے مزید کہا کہ قیامت کے دن اللہ سب سے پہلے قتل اور مقتول کا حساب کرے گا، ارشد شریف کو بخشش کے لیے دعاؤں کی ضرورت نہیں، جو ارشد شریف کے دعا کرتا ہے تو سمجھے وہ اپنے لیے دعا کر رہا ہے، ارشد شریف کی نیکی اور شہادت کے صدقے دعا کرنے والے کو فائیدہ ہوگا۔

    دعا کے بعد مولانا طارق جمیل نے شہید ارشد شریف کی والدہ سے ملاقات کی، ارشد شریف کی والدہ نے دعا میں شرکت پر مولانا طارق جمیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا میرے بیٹے کے لیے آپ نے بہت اچھی دعا کرائی۔

  • سیاست دان ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں ، مولانا طارق جمیل کی درخواست

    سیاست دان ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں ، مولانا طارق جمیل کی درخواست

    اسلام آباد : معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے سیاستدانوں سے درخواست کی کہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچے۔

    اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے بنی گالہ آیا ہو، اس ملک کیساتھ کھلواڑ نہ کیا جائے۔

    معروف عالمِ دین نے کہا کہ سنجیدگی کیساتھ اس ملک کیساتھ وفاداری کرے اور سیاست دان ملک کی بھلائی کا سوچے۔

    ،،مولانا طارق جمیل نے سیاستدانوں سے درخواست کی کہ وہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائے، غریبوں کی چیخیں ہے، عوام کو کھاد، اسپرے اور پیٹرول نہیں مل رہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میراسب کو پیغام ہے کہ استغفارکریں نہ جانے یہ حکومت کیا کررہی ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے دوران علمائے کرام کا تعاون لائق تحسین ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نےانسداد کورونا اور انسداد پولیو پر علمائے کرام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو کے لیے علماء کا مؤثر کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ قومی معاملات پرفعال کردار ادا کیا ہے،کرونا وباکے دوران علمائے کرام کا تعاون لائق تحسین ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ علماء نے معاشرتی، سماجی اور اخلاقی اقدار کے تحفظ پر بھرپور کردار ادا کیا،علماء کا مؤثر کردار اس موذی مرض کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا قومی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیےسب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    دوسری جانب معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔

    اس سے قبل رواں سال 8 جولائی کو وزیراعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی تھی۔وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل سے دعاؤں کی بھی درخواست کی تھی۔

  • چوہدری برادران سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

    چوہدری برادران سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

    لاہور: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ چوہدری برادران ، ان کے گھرانے کی دین کے لیے خدمات کو سراہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری برادران سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی۔صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر اور راسخ الٰہی بھی ملاقات میں موجود تھے۔مولانا نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران نے ہمیشہ دینی معاملات پر اسٹینڈ لیا،چوہدری برادران، ان کے گھرانے کی دین کے لیے خدمات کو سراہتے ہیں۔مولانا طارق جمیل نے دینی کتب کی اشاعت سے قبل علما بورڈ کی منظوری کا اقدام بھی سراہا۔

    اس سے قبل گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے مولانا طارق جملی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی تھی۔وزیراعظم نے کرونا وبا کے دوران علما کے کردار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ مستقبل میں اسی طرح علمائے کرام لوگوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دعا کی بھی درخواست کی تھی۔

  • وزیراعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے علمائے کرام کا تعاون درکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین مولانا طارقن جمیل نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کی کورونا کےخلاف آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے علمائےکرام کا تعاون درکار ہے، جلد علمائے کرام کے وفد سے خود ملاقات کروں گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں کا مقصد عوام کو وبا سےمحفوظ رکھنا ہے،علمائےکرام نے ہمیشہ مشکل میں حکومت کی رہنمائی کی ہے،رمضان کے پیش نظرعلما کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیاجائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 16 مارچ کو وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی تھی جس میں کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق گفتگو سمیت قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بات چیت کی گئی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے خصوصی دعاؤں کی بھی درخواست کی تھی۔

    کرونا وائرس پاکستان میں 124 جانیں لے گیا، 6505 کیسز کی تصدیق

    واضح رہے کہ کرونا وائرس نے پاکستان بھر میں 124 جانیں تلف کر لی ہیں، اب تک ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6505 ہو چکی ہے۔

  • عوام جتنی احتیاط کرسکتے ہیں کریں،حکومت کی ہدایت پر عمل کریں، مولانا طارق جمیل

    عوام جتنی احتیاط کرسکتے ہیں کریں،حکومت کی ہدایت پر عمل کریں، مولانا طارق جمیل

    لاہور: معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ عوام جتنی احتیاط کرسکتے ہیں کریں، حکومت کی ہدایت پر عمل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ پوری دنیا پر یہ اللہ کی طرف سے ایک آزمائش آئی ہے، یہ آزمائش عالمی وبا کی شکل اختیار کرچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام جتنی احتیاط کرسکتے ہیں کریں،حکومت کی ہدایت پر عمل کریں، اٹلی کی صورت حال بدترین ہوچکی، باقی ممالک بھی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔

    مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ مصافحہ اور اجتماعات سے یہ وبا پھیل رہی ہے تو اس سے بچا جائے، مسجد میں باجماعت نماز سے یہ وبا پھیلتی ہے تو گھروں میں نماز پڑھیں۔

    انہوں نے کہا کہ مختصر درخواست ہے دنیا اس وقت سنگین صورت حال کی لپیٹ میں ہے، نبیﷺنے بارش کے وقت کہا تھا کہ اعلان کرو گھروں میں نماز پڑھیں۔

    معروف مذہبی اسکالر نے مزید کہا کہ ہم صورت حال کو آسان نہ سمجھیں اپنی اور دوسروں کی مدد کریں، احتیاط کریں باقی زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 730 ہو گئی ہے، وائرس سے مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق جبکہ 13 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس: وزیر اعظم کی مولانا طارق جمیل سے اہم درخواست

    کرونا وائرس: وزیر اعظم کی مولانا طارق جمیل سے اہم درخواست

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ممتاز مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے کرونا وائرس کے سلسلے میں درخواست کی ہے کہ مذہبی اجتماعات محدود کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر مذہبی جماعتوں کے اجتماعات کے معاملے پر آج مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی۔

    ملاقات میں کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق گفتگو کی گئی، ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے مولانا کے ساتھ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بات چیت کی، اور درخواست کی کہ وہ مذہبی اجتماعات محدود کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کی بھی درخواست کی، ذرایع کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر خصوصی بیان دیں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 103 ہو گئی ہے، سندھ میں مزید 50 افراد میں وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد صوبے میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تفتان بارڈر پر انتظامات ناقص ہیں، قرنطینہ بنائے گئے ہیں لیکن اصول و ضوابط پر عمل نہیں کیا جا رہا، اس لیے قرنطینہ میں رہ کر آنے والے بھی وائرس کا شکار نکلے، ناقص انتظامات کی وجہ سے سندھ میں مریضوں کی تعداد بڑھی۔