Tag: مولانا طارق جمیل

  • رزق حلال سے ہر محکمہ آسمان کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے: مولانا طارق جمیل

    رزق حلال سے ہر محکمہ آسمان کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے: مولانا طارق جمیل

    کراچی: مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ ہر محکمہ رزق حلال سمیت چند چیزوں کو اپنا لے تو آسمان کی بلندیوں کو چھو لے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مشہور مذہبی مبلغ مولانا طارق جمیل نے پی آئی اے ملازمین و افسران سے خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ جو ہاتھ بچوں کو حلال کھلانے میں استعمال ہوتا ہے اس پر دوزخ کی آگ حرام ہو جاتی ہے، رزق حلال کمانا بھی عبادت ہے۔

    مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ہر محکمہ رزق حلال سمیت چند چیزوں کو اپنا لے تو آسمان کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے لیکن اگر جھوٹ، حرام اور بد اخلاقی آ جائے تو سب الٹ جائے گا، جس کو ہم نہ بچا سکیں گے۔

    انھوں نے خطاب میں کہا کہ پی آئی اے ملازمین پی آئی اے کو 1980 والی دہائی میں واپس لے کر جائیں، ایسا ہونا کوئی مشکل نہیں ہے، سب محنت کریں گے تو پی آئی اے واپس اپنے اس مقام پر ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی آئی اے ملازمین کیلیے زبردست خوشخبری

    یاد رہے کہ تین دن قبل پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے ملازمین کا اوور ٹائم بحال کر کے انھیں خوش کر دیا تھا، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

    پی آئی اے ہیومن ریسورسس کی جانب سے جاری احکامات کے تحت عید قرباں کے روز سے ملازمین کو اوور ٹائم کی ادائیگی کی جائے گی۔

  • مولانا طارق جمیل کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

    مولانا طارق جمیل کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

    اسلام آباد: نامور پاکستانی مبلغ اور اسکالر مولانا طارق جمیل کی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ممتاز اور نامور مبلغ مولانا طارق جمیل عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچے، وزیراعظم نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا اور بغل گیر بھی ہوئے۔

    دورانِ ملاقات باہمی دلچپسی اور مذہبی ہم آہنگی سے ملاقات تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔

    یاد رہے کہ مولانا طارق جمیل معروف مبلغ ہیں جن کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں پرستار موجود ہیں، انہیں رواں سال یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن کا اعزاز بھی دیا گیا تھا۔

    گزشتہ برس دسمبر میں مولانا طارق جمیل نے عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان وہ واحد حکمران ہے جنہوں نے ریاست مدینہ کی بات کی، عوام سے اپیل ہے وزیراعظم عمران خان سے بھرپور تعاون کریں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان نے بڑے منصوبے صرف عزم و حوصلے سے شروع کیے، 100 فیصد یقین ہے کہ عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں، اب قوم فیصلہ کرے، جھوٹ، فراڈ اور ظلم کا راستہ چھوڑ دے، عوام رشوت، زیادتی کا راستہ چھوڑ کر سچائی، محبت کا راستہ اپنائیں۔

    مذہبی اسکالر کا کہنا تھا کہ یہ پہلا حکمران ہے جس نے مدینے کی فلاحی ریاست کا منشور پیش کیا، میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

  • ہماری نئی نسل خیر کی بات سننے کا شوق رکھتی ہے، مولانا طارق جمیل

    ہماری نئی نسل خیر کی بات سننے کا شوق رکھتی ہے، مولانا طارق جمیل

    کراچی: معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ ہماری نئی نسل خیر کی بات سننے کا شوق رکھتی ہے، ایجادات سب اللہ کی طرف سے ہوتی ہیں۔

    اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ’اللہ کے فضل سے ہماری نئی نسل دین کی طرف بڑھ رہی ہے اور وہ خیر کی بات سننے کا شوق بھی رکھتی ہے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ تمام ایجادات اللہ کی طرف سے ہوتی ہیں، علم اللہ کی ایسی نعمت ہے جو اسے حاصل کرنے کے لیے محنت کرتا ہے وہی کامیاب ہوتا ہے، اللہ کے دیئے علم  کے مثبت استعمال سے ہی اچھے نتائج آتے ہیں۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ دوستوں کے مشورے پر یوٹیوب پلیٹ فارم استعمال کرنا شروع کیا، اب اُس کے ذریعے بھی اللہ کی بات ہر گھر اور شخص تک پہنچ رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: سو فیصد یقین ہے عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں، مولانا طارق جمیل

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یوٹیوب نے مولانا طارق جمیل کو دس لاکھ سبسکرائبر مکمل ہونے پر ’گولڈن‘ پلے بٹن کا اعزاز بھیجا تھا۔ دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے گولڈن پلے بٹن’ طارق جمیل آفیشل‘ چینل پر ایک ملین (10لاکھ) سے زائد سبسکرائبر ہونے پر دیا تھا۔

    مولانا طارق جمیل معروف پاکستانی مبلغ اور عالم دین ہیں، وہ دنیا بھر میں دعوت دین کی تبلیغ کی وجہ سے شہرت کے حامل ہیں، ان کی تبلیغی کوششوں سے کئی نامور گلوکار ،فنکار،اداکار اور کھلاڑیوں کے طرز زندگی میں تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ جن میں قابل ذکر جنید جمشید، کرکٹر سعید انور، انضمام الحق، اداکارہ وینا ملک و دیگر شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان پہلے حکمران ہیں جنہوں نے مدینے جیسی ریاست کا منشور دیا، مولانا طارق جمیل

    یہ بھی یاد رہے کہ گولڈن بٹن بھیجنے کا مقصد خدمات کا اعتراف ہوتا ہے، اس اعزاز سے اُن ہی لوگوں کو نوازا جاتا ہے جن کے یوٹیوب چینل پر شیئر ہونے والے ویڈیوز کو لوگ زیادہ سے زیادہ دیکھتے ہیں۔

    یوٹیوب کے گولڈن پلے بٹن اعزاز کا مقصد یہ اعتراف بھی ہوتا ہے کہ چینل مشہور چینلز کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

  • لاہور : مولانا طارق جمیل کی طبعیت سنبھل گئی

    لاہور : مولانا طارق جمیل کی طبعیت سنبھل گئی

    لاہور : معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کی طبعیت سنبھل گئی، مولانا کو عارضہ قلب کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ایک سٹنٹ ڈال دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے رہنما و معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کو منگل کے روز دل میں تکلیف کے سبب طبی امداد کے لیے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مولانا طارق جمیل کی انجیو گرافی کرنے کے بعد ایک شریان میں سٹنٹ ڈال دیا ہے, ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    خیال رہے کہ چھے سال قبل مولانا صاحب کے دل میں 6 سٹنٹ ڈالے گئے تھے، ان میں ایک سٹنٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

    طارق جمیل کا تعلق ایک زمیندار گھرانے سے ہے اور ان کی پیدائش ضلع خانیوال کے مياں چنوں علاقے میں ہوئی۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم کے حصول کے بعد لاہور کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے لیے داخلہ لیا تھا۔

    دورانِ تعلیم وہ تبلیغی جماعت سے متعارف ہوئے اور پھر اُس سے متاثر ہوکر مذہبی تعلیم کے حصول کے لیے جامعہ عربیہ رائے ونڈ میں داخلہ لیا تھا اور وہیں سے اپنی دینی خدمات کا سلسلہ شروع کیا اور اسے جاری وساری رکھا۔

  • معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کو دل کی تکلیف، اسپتال منتقل

    معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کو دل کی تکلیف، اسپتال منتقل

    لاہور: معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کو ناسازیٔ طبع کی بنا پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ انہیں عارضہ قلب کی شکایت درپیش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کو دل میں تکلیف کے سبب طبی امدارد کے لیے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز ان کی نگہداشت میں مصروف ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق جمیل کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم ممکنہ طور پر ڈاکٹرز ان کی انجیوگرافی کریں گے او ر اس کے بعد آگے مزید طبی علاج کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ خیال رہے کہ انجیو گرافی کے ذریعے دل اور اس کی مرکزی شریانوں میں خرابی کی نوعیت کی جانچ کی جاتی ہے۔

    بتایا جارہا ہے کہ مولانا طارق جمیل تبلیغ سے متعلق اپنی مصروفیات کے سلسلے میں گزشتہ کچھ دنوں سے کینیڈا میں تھے اور گزشتہ رات ہی وطن واپس پہنچے تھے۔

    طارق جمیل اپنے اندازِ بیان کے باعث مشہور ہیں۔ انہوں نے تبلیغی جماعت کے ساتھ 6 براعظموں کا سفر کیا ہے۔ انٹرنیٹ کے اس دور میں آن لائن ان کے بیانات سننے والوں اور ان سے عقیدت رکھنے والے بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

    طارق جمیل کا تعلق ایک زمیندار گھرانے سے ہے اور ان کی پیدائش ضلع خانیوال کے مياں چنوں علاقے میں ہوئی۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم کے حصول کے بعد لاہور کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے لیے داخلہ لیا تھا۔

    دورانِ تعلیم وہ تبلیغی جماعت سے متعارف ہوئے اور پھر اُس سے متاثر ہوکر مذہبی تعلیم کے حصول کے لیے جامعہ عربیہ رائے ونڈ میں داخلہ لیا تھا اور وہیں سے اپنی دینی خدمات کا سلسلہ شروع کیا اور اسے جاری وساری رکھا۔

  • سو فیصد یقین ہے عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں، مولانا طارق جمیل

    سو فیصد یقین ہے عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں، مولانا طارق جمیل

    اسلام آباد: معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ سو فیصد یقین ہے کہ عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان واحد حکمران ہے جس نے ریاست مدینہ کی بات کی، عوام سے اپیل ہے وزیراعظم عمران خان سے بھرپور تعاون کریں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بڑے منصوبے صرف عزم و حوصلے سے شروع کیے، 100 فیصد یقین ہے کہ عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں۔

    مولانا طارق جمیل نے کہا کہ قوم فیصلہ کرے، جھوٹ، فراڈ اور ظلم کا راستہ چھوڑ دے، عوام رشوت، زیادتی کا راستہ چھوڑ کر سچائی، محبت کا راستہ اپنائیں۔

    مذہبی اسکالر کا کہنا تھا کہ یہ پہلا حکمران ہے جس نے مدینے کی فلاحی ریاست کا منشور پیش کیا، میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    مزید پڑھیں: عمران خان پہلے حکمران ہیں جنہوں نے مدینے جیسی ریاست کا منشور دیا، مولانا طارق جمیل

    یاد رہے کہ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں لا اینڈ جسٹس کمیشن کے زیر اہتمام بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انسان کا کام نیت کرنا ہے کامیابی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

    طارق جمیل کا کہنا تھا کہ پولیس پر جب تک سیاسی لوگوں کا تسلط رہے گا انصاف کا نظام مضبوط نہیں ہوسکتا، ہمارا قانون بہت کمزور ہے، ایک کیس کا فیصلہ کرنے میں کئی کئی سال لگ جاتے ہیں، اب اس کمی کو دور کیسے کیا جائے، یہ ہمارے جج صاحبان بہتر طور پر جانتے ہیں

  • عمران خان پہلے حکمران ہیں جنہوں نے مدینے جیسی ریاست کا منشور دیا، مولانا طارق جمیل

    عمران خان پہلے حکمران ہیں جنہوں نے مدینے جیسی ریاست کا منشور دیا، مولانا طارق جمیل

    اسلام آباد : معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے مدینہ جیسی ریاست کا تصور دیا، آبادی میں اضافے کی بڑی وجہ غربت اور اس کے علاوہ معاشرتی دباﺅ بھی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں لا اینڈ جسٹس کمیشن کے زیر اہتمام بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور سپریم کورٹ کے کئی ججز موجود تھے۔

    مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافے کی بڑی وجہ غربت ہے جبکہ اس کے علاوہ معاشرتی دباﺅ بھی ہے، شادی کو ایک سال یا کچھ اور عرصہ گزر جائے تو میاں بیوی بچے کی پیدائش نہ ہونے پر طعنے سن کر پریشان ہو جاتے ہیں۔

    اولاد نہ ہو تو لڑکا حکیموں کے ہتھے چڑھ جاتا ہے، اللہ تعالیٰ نے انسان کو آگاہی اور سوچ سمجھے کیلئے علم عطا کیا ہے۔

    مولانا طارق جمیل کا وزیر اعظم عمران خان سے متعلق مزید کہنا تھا کہ یہ پہلا حکمران ہے کہ جس نے مدینے کی فلاحی ریاست کا منشور پیش کیا، میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    مولانا طارق جمیل نے کہا کہ آبادی سندھ، پنجاب اور پختونخوا کے دیہات میں رہنے والے کم پڑھے لکھے لوگ بڑھاتے ہیں جن تک علم پہنچا ہی نہیں لیکن سیمینار اسلام آباد میں ہو رہا ہے، اس پر ہال میں قہقہے گونجے۔

    مزید پڑھیں: عدل ہی قوموں کی ترقی کا زینہ ہے، مولانا طارق جمیل

    انسان کا کام نیت کرنا ہے کامیابی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، پولیس پر جب تک سیاسی لوگوں کا تسلط رہے گا انصاف کا نظام مضبوط نہیں ہوسکتا، ہمارا قانون بہت کمزور ہے، ایک کیس کا فیصلہ کرنے میں کئی کئی سال لگ جاتے ہیں، اب اس کمی کو دور کیسے کیا جائے، یہ ہمارے جج صاحبان بہتر طور پر جانتے ہیں۔

  • مولانا طارق جمیل خیبر پختونخواہ اسمبلی سے خطاب کریں گے

    مولانا طارق جمیل خیبر پختونخواہ اسمبلی سے خطاب کریں گے

    پشاور : خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصرنے کہا کہ معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل خیبر پختونخواہ اسمبلی سے خطاب کریں گے.

    اسد قیصر نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ مولانا طارق جمیل جلد خیبر پختونخواہ اسمبلی کا دورہ کریں گے ،انہوں نے ٹویٹ میں مولانا طارق جمیل کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں اسد قیصر مولانا کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور مولانا طارق جمیل اسپتال میں بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں۔

    tariq

    اسپیکر اسد قیصر نے یہ نہیں بتایا کہ کب مولانا طارق جمیل صوبائی اسمبلی سے خطاب کریں گے، واضح رہے کہ عمران خان بھی مولانا طارق جمیل سے دینی معامالات میں رہنمائی حاصل کرتے ہیں.

    ماضی میں وزیر اعظم نوازشریف بھی مولانا طارق جمیل کو اپنی کابینہ سے خطاب کے لئے بلاتے تھے اور مولانا سے اسلامی تعلیمات کے متعلق رہنمائی حاصل کرتے رہے ہیں.

    مولانا طارق جمیل معروف شخصیات کرکٹرز، فنکاروں کے درمیان بہت مقبول ہیں، اور معروف شخصیات مولانا طارق جمیل سے دینی معاملات میں رہنمائی حاصل کرتی ہیں۔

  • عمران خان کی دعوت افطارپر مولانا طارق جمیل کی بنی گالہ آمد

    عمران خان کی دعوت افطارپر مولانا طارق جمیل کی بنی گالہ آمد

    اسلام آباد : ممتاز عالم دین و مذہبی اسکالرمولانا طارق جمیل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دعوت افطار پرآج ان کی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچے۔

    عمران خان کی جانب سے دعوت افطارکو قبول کرتے ہوئےمولاناطارق جمیل اپنی اہلیہ کے ہمراہ بنی گالا پہنچےتوعمران خان اور ریحام خان نے پرتپاک اندازمیں ان کا استقبال کیااور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

    اس موقع پرافطار کی مناسبت سےسادگی کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئےلذیذپکوان تیارکئےگئےتھے۔بعد ازاں عمران خان اور اور دیگر افراد نے مولانا طارق جمیل کی امامت میں نماز مغرب ادا کی،نماز کے بعدسیاست کے موضوع سے ہٹ کردینی باتوں پر دونوں کے درمیان تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔

    مولاناطارق جمیل مختصر ملاقات کے بعد بنی گالا سے روانہ ہوگئے۔

    واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل اپنی دل آویز آوازاورسحرانگیز اندازِبیان کے باعث عوام میں بے پناہ مقبول ہیں اوراس سے پہلے بھی تحریک انصاف کے سربراہ کی رہائش گاہ پرآتے جاتے رہے ہیں۔

    مولانا طارق جمیل کا نام کرکٹرز کے حلقوں میں بے پناہ احترام کا حامل ہے اورکئی کرکٹرزآپ کے سبب دین کی راہ پرمائل ہوچکے ہیں۔

     

  • عدل ہی قوموں کی ترقی کا زینہ ہے، مولانا طارق جمیل

    عدل ہی قوموں کی ترقی کا زینہ ہے، مولانا طارق جمیل

     لاہور :معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ عدل ہی قوموں کی ترقی کا زینہ ہے، جھوٹ بد دیانتی اور ظلم کرنے والی قومیں ترقی کا زینہ طے نہیں کرسکتیں۔

    پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں سول ججوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ جس قوم میں انصاف بکتا اور جج کے قلم کی قیمت لگتی ہو اس قوم کو کبھی عزت نہیں مل سکتی۔

    انہوں نے کہا کہ معاشرے میں پھیلا ظلم ختم کرنا، ہر فرد کی اخلاقی ذمہ داری ہے، گھسے پٹے عدالتی نظام میں ججز بھی قانون کے شکنجے میں جکڑے ہیں اور کھل کر انصاف نہیں کر سکتے۔

    انھوں نے کہا کہ قومیں اخلاق اور اعلی اقدار سے وجود میں آتی ہیں، معاشرے میں ہونے والے ظلم کے لئے تو عدالتیں موجود ہیں مگر گھروں میں ہونے والے ظلم کے خلاف کسی عدالت سے بھی رجوع نہیں کیا جاتا، عدالتی نظام کو تبدیل کئے بغیر ظلم کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا۔